Monday, March 27, 2017 -
سرویس : > عالمي
وقت : 1/10/2017-2:05 PM
شناسه خبریں: 425597
 
آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی رحلت پر عالمی تعزیتی پیغامات
ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ اور سابق صدر آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی رحلت پر عالمی رہنماؤں ، شخصیتوں اور حکومتوں نے تعزیتی پیغامات ارسال کئے ۔


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ اور سابق صدر آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی رحلت پر عالمی رہنماؤں ، شخصیتوں ، حکومتوں اور مراکز نے تعزیتی پیغامات ارسال کئے اور ایرانی قوم و ان کے پسماندگان کو تسلیت پیش کی ۔

شام :

شام کے صدر جمھوریہ بشار اسد نے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ اور صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کو الگ الگ تعزیتی پیغامات ارسال کر کے آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی رحلت جانگداز پر تعزیت پیش کی ۔

انہوں نے رہبر انقلاب اسلامی کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہا : آیت اللہ ہاشمی رفسجانی نے اسلامی انقلاب کو کامیاب بنانے کے لئے شاہی حکومت کی خفیہ پولیس ساواک کی جیلوں میں برسہابرس ایذائیں برداشت کیں اور انہیں جیلوں میں سخت ترین شکنجے دیئے گئے لیکن ان کے پائے ثبات میں لرزش پیدا نہیں ہوئی ۔

بشار اسد نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا : آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے ایران کے اسلامی انقلاب کو کامیاب بنانے اور  ایران کے اسلامی نظام کے مفادات اور مصلحتوں کے دفاع  کے لئے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا ۔

انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے نام بھی اپنے تعزیتی پیغام میں کہا : آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کو ایرانی عوام کی سربلندی اور آزادی کے لئے کوشش کرنے والے ایک مجاہد کے طور پر یاد کیا جاتا رہا ہے ۔

لبنان:

لبنان کے صدر میشل عون نے ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی رحلت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا : مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے لبنان کے اتحاد اور سالمیت کے تحفظ پر ہمیشہ زور دیا ۔

آذربائیجان:

جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علی اف نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کے نام الگ الگ تعزیتی پیغامات ارسال کر کے آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی رحلت پر تعزیت پیش کی ۔

انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں آیت اللہ رفسنجانی کو ایک تجربے کار اور دور اندیش سیاسی رہنما قرار دیا ۔

آرمینیا:

آرمینیا کے صدر سرژ سرکیسیان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کو ارسال کردہ اپنے تعزیتی پیغام میں کہا : آرمینیا کے عوام کے ذہنوں اور دلوں میں آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی یاد ہمیشہ باقی رہے گی ۔

الجزائر:

الجزائر کے صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ نے بھی آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر ایرانی عوام اور حکومت کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا : ہاشمی رفسنجانی نے امت اسلامیہ کے اتحاد اور یکجہتی کو مستحکم بنانے میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے ۔

آئیوری کوسٹ:

افریقی ملک آئیوری کوسٹ کے صدر الحسن واتارا نے بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں ایران کے عوام اور حکومت کو تعزیت پیش کی ۔

جنوبی افریقہ:

جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما نے اپنی حکومت اور جنوبی افریقہ کے عوام کی جانب سے ایران کی حکومت اور عوام کو تعزیتی پیغام ارسال کیا اور انہیں تعزیت کی ۔

جنوبی افریقہ کے صدر نے ایران کے اسلامی نظام اور عوام کے لئے آیت اللہ ہاشمی رفسجانی کی طویل خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا : وہ افریقی ملکوں خاص طور پر جنوبی افریقہ کے ساتھ ایران کے سیاسی، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی توسیع کے بانی تھے ۔

انہوں نے کہا : جنوبی افریقہ کے عوام اس سانحے پر ایران کے عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

ھندوستان:

سرزمین ھندوستان کے وزیر آعظم نریندر مودی نے آیت اللہ ہاشمی رفسجانی کے انتقال پر ارسال کردہ اپنے تعزیتی پیغام میں کہا: ھندوستان کی پوری عوام اس عظیم سانحہ پر ایرانیوں کے دکھ و درد میں شامل ہے ۔

پاکستان:

پاکستان کے وزیر آعظم میاں نواز شریف نے اپنے ارسال کردہ تعزیتی پیغام میں پاکستانی حکومت اور عوام کی طرف سے مرحوم کے لواحقین اور ایرانی عوام کو تعزیت پیش کی اور کہا:  ہاشمی رفسنجانی نہ صرف ایران کی مقبول شخصیت تھے اور پوری دنیا میں مفاہمت اور امن کے پیامبر سمجھے جاتے تھے،

انہوں نے تاکید کی: ان کا شروع کردہ مفاہمتی ایجنڈہ نہ صرف ایران بلکہ پوری امت کیلئے باعث رہنمائی تھا، ان کی وفات سے عالم اسلام ایک مفاہمت اور امن پسند قائد سے محروم ہو گیا ہے۔/۹۸۹/ ف۹۳۰/ ک۷۶۳

ختم خبر

رسا نیوز ایجنسی

نظریہ
نام :
ایمیل:
پیغام :
مندرجہ ذیل حروف کو باکس میں تحریر کریں:
= ۱۳ + ۳
ارسال
تبصرہ
اشاعت: 0
زیر التوا کا جائزہ لینے کے: 0
غیر ریلیز: 0
3/27/2017
عراق میں ایرانی فوجیوں کی موجودگی سفید جھوٹ ہے
کویت میں عراقی سفیر نے اپنے ملک میں ایران کی بری فوج کی موجودگی کی خبروں کو سفید جھوٹ قرار دیا ہے۔
3/27/2017
امریکہ کی جانب سے اسرائیل کی بلاقید و شرط حمایت کا اعلان
امریکی حکومت نے ایک بار پھر اسرائیل کی بلاقید و شرط حمایت کا اعلان کیا ہے دوسری جانب امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں صیہونیت مخالف مظاہرہ کرنے والوں پر صیہونی حکومت کے حامیوں نے حملہ کردیا۔
3/26/2017
یمن پر جارحیت کے اصل ذمہ دار امریکہ و اسرائیل ہیں
یمن کی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے کہا : سعودی عرب براہ راست یمن پر جارحیت میں ملوث ہے جبکہ امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست ان حملوں کے پیچھے ہیں۔
3/26/2017
حماس کے رہنما مازن فقہا کو صیہونیوں نے قتل کرایا
حزب الله و توحید تحریک لبنان نے صیہونی قید سے رہا یافتہ فلسطینی کے قتل کی شدید مذمت کی ہے اور اس جرم میں صیہونی حکومت کے ملوث ہونے کی تاکید کی ہے ۔
3/26/2017
نواز حکومت ضیائی پالیسی کو اپنا کر ملک کو ایک نئے بحران میں دھکیل رہی ہے
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے کہا : بحرین کے عوام پاکستانی حکمرانوں سے شکوہ کر رہے ہیں کہ انکے بھیجے ہوئے کرائے کے قاتل بحرینی عوام کو آل خلیفہ کی پولیس کے ساتھ مل کر قتل کررہے ہ...
3/26/2017
بحرین کے مختلف علاقوں میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف مظاہرے
بحرین کے عوام نے ملک کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کرکے آل خلیفہ حکومت کی نمائشی عدالت کے ذریعے تین نوجوانوں کو سزائے موت کا حکم سنائے جانے کی مذمت کی ۔
3/26/2017
تلعفر میں ۳۷ داعش دہشت گرد ہلاک
عراق کے شہر تلعفر میں عراقی فضائیہ کی بمباری کے نتیجے میں ۳۷ داعش دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں ۔
3/26/2017
تعلیمی اداروں میں تکفیری رجحان کا فروغ انتہا ئی خطرناک ہے
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری نے کہا : دہشت گردوں سے معصوم ذہنوں کو بچانے اور تکفیریت کی حوصلہ شکنی کے لیے ضروری ہے کہ تکفیریت کے خلاف مضامین نصاب تعلیم میں شامل کیے جائیں۔
3/26/2017
غرب اردن میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہرہ
غرب اردن کے فلسطینیوں نے صیہونی حکومت کے مظالم کے خلاف طوباس کے علاقے میں بڑا مظاہرہ کیا۔
3/25/2017
جنرل راحیل کو متنازع اتحاد کی سربراہی کیلئے بھیجنا قوم کو دلدل میں دھکیلنے کے مترادف ہے
ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ذاتی تعلقات پر ملکی مفادات کو داوُ پر لگانے کی قوم اجازت نہیں دے گی، دہشتگردوں کے سرپرست دنیا بھر میں شکست کھا رہے ہیں، آج مسلم امہ کے درمیان اختلا...
3/25/2017
اسلام کا نام ہی امن ہے، مذہب کے نام پر فساد پھیلانے والوں کا قلع قمع کرنا ہوگا
بلوچستان کے شہر لورالائی میں فرنٹیئر کورپس (ایف سی) کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ فسادی لوگ بلوچ نوجوانوں کا استعمال کرکے خون خرابہ کرنا چاہتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ای...
3/25/2017
پاکستان نے امریکی انسانی حقوق کی رپورٹ کو رد کردیا
پاکستانی وزارت خارجہ کےترجمان نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ میں کشمیر میں انسانی حقوق کی ہندوستانی خلاف ورزیوں کا کوئی ذکرنہیں اس لئے پاکستان اس رپورٹ کو ت...
3/25/2017
پاکستان کی اپنے پروردہ طالبان دہشت گردوں کو مذاکرات کی دعوت
افغان طالبان کے ۲ عہدیداروں نےکہا ہے کہ روس کے شہر ماسکو میں آئندہ ماہ (اپریل میں) ہونے والے کثیر القومی امن مذاکرات کے لیے آمادہ کرنے کی کوشش کے لیے پاکستانی حکام نے اپنے پروردہ ۷ طالبان رہنماؤں کے...
3/25/2017
اورکزئی ایجنسی قبائل کے ہاتھوں وہابی دہشت گردوں کے گھر نذر آتش
پاکستان کے قبائلی علاقہ اورکزئی ایجنسی میں قبائل نے وہابی دہشت گردوں اور ان کے ساتھیوں کے گھر جلا دیئے ہیں۔
3/25/2017
روسی صدر کا ایران کے ساتھ قانونی تعاون کے پروٹوکول میں تبدیلی کا حکم
روس کے صدر ولادی میر پوتن نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ قانونی تعاون کے پروٹوکول میں تبدیلی کا حکم دے دیا ہے۔
3/25/2017
کشتی ڈوبنے سے ۱۲ شامی پناہ گزین جاں بحق
بحیرہ روم میں کشتی ڈوبنے کے افسوسناک حادثے میں ۵ بچوں سمیت ۱۲ شامی پناہ گزین جاں بحق ہوگئے ہیں۔
3/25/2017
داعش نے ڈھاکہ ایئرپورٹ خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کی
دہشتگرد تکفیری گروہ داعش نے کہا ہے کہ ڈھاکہ ایئرپورٹ خود کش حملہ کرنے والا داعش کا رکن تھا۔
3/25/2017
دیر حافر شہر داعش دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد
شامی افواج نے دیرحافر شہر کو داعش دہشت گردوں کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد کرالیا۔
3/25/2017
نیویارک میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ
نیو یارک میں سیکڑوں امریکی شہریوں نے نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔
3/25/2017
چیچنیا میں داعش کا روسی فوجی بیس پر حملہ ۶ فوجی ہلاک
چیچنیا میں داعش دہشتگردوں کی جانب سے روسی فوجی بیس پر حملے میں ۶ فوجی ہلاک ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں ۶ حملہ آور بھی مارے گئے۔