Monday, January 23, 2017 -
سرویس : > سياسي
وقت : 1/11/2017-11:42 PM
شناسه خبریں: 425629
 
رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے؛
آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے مجلس ترحیم
رہبر انقلاب اسلامیکی جانب سے حسینیہ امام خمینی (رح) میں تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی رحلت کی مناسبت سے مجلس ترحیم منعقد ہوئی ۔

 

رسا نیوز ایجنسی کی رھبر معظم انقلاب اسلامی کی خبر رساں سائٹ سے رپورٹ کے مطابق، تہران میں حسینیہ امام خمینی (رح) میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی جانب سے منعقدہ مجلس ترحیم میں ایران کی انتظامیہ، مقننہ اور عدلیہ کے سربراہوں کے ساتھ ساتھ ملک کے مختلف اعلی سول اور فوجی عہدیداروں نیز مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

 

مجلس ترحیم میں غیر ملکی اعلی عہدیداروں نے بھی شرکت کی جن میں افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ، عراقی وزیرخارجہ ابراہیم جعفری سمیت اعلی عراقی رہنما اور فلسطینی شخصیات بھی شامل ہیں ۔

 

مجلس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کے بعد علماء، خطباء اور ذاکرین نے فضائل و مصائب بیان کئے ۔

 

اس سے قبل منگل کے روز رھبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی امامت میں  تہران یونیورسٹی میں مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں صدر مملکت، پارلیمنٹ کے اسپیکر، عدلیہ کے سربراہ، کابینہ کے اراکین، آیات عظام، علمائے کرام ،ایران کی سیاسی و مذھبی شخصیات اور لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

 

نمازجنازہ کے بعد ایران کے قدرشناس اور انقلابی عوام نے امام خمینی (رح) اور رہبر انقلاب اسلامی کے دیرینہ یاور و مددگار آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کو انتہائی جذباتی انداز میں الوداع کیا ۔

تہران یونیورسٹی میں نماز جنازہ کے بعد آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے جسد خاکی کو لاکھوں سوگواروں کی موجودگی میں بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے حرم منتقل کیا گیا جہاں ضریح کے اندر انہیں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی اور جذباتی طریقے سے انہیں رخصت کیا- تشخیص مصلحت نظام کونسل  کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی اتوار کی رات دل کا عارضہ لاحق ہونے کی بنا پر انتقال کر گئے تھے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۶۴

 

ختم خبر

رسا نیوز ایجنسی

نظریہ
نام :
ایمیل:
پیغام :
مندرجہ ذیل حروف کو باکس میں تحریر کریں:
= ۳ + ۱۰
ارسال
تبصرہ
اشاعت: 0
زیر التوا کا جائزہ لینے کے: 0
غیر ریلیز: 0
1/23/2017
حج اسلامی مشترکات میں سے ہے / قرآن كريم نے امنیت بیت اللہ کی تاکید کی ہے
صوبہ خوزستان میں ولی فقیہ کے نمائندے نے مسلمانوں کے متعدد مشترکات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: حج کا شمار ان اسلامی مشترکات میں سے ہوتا ہے جو مسلمانوں کو متحد اور قریب لانے میں موثر ہے ، مسلمان حج کے ...
1/23/2017
مغربی دنیا آگاہ ہے کہ سعودیہ انسانی حقوق کے کسی بھی معیاروں کی مراعات نہیں کرتا
حضرت آ‌یت الله مکارم نے شھر بناب، تهران اور کرمان کے طلاب سے ملاقات میں مغربی دنیا کی سعودیہ سے اندھی حمایت پر شدید تنقید کی اور کہا: مغربی دنیا آگاہ ہے کہ سعودیہ انسانی حقوق کے کسی بھی معیاروں کی مرا...
1/23/2017
ایٹمی معاہدے پر کاربند رہنا سب کے مفاد میں ہے
ایران کے ایٹمی توانائی کے قومی ادارے کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے ایک بار پھر کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ایٹمی معاہدے کا پابند ہے اور اس کی خلاف ورزی میں وہ ہرگز پہل نہیں کرے گا۔
1/22/2017
اسلامی جمہوریہ ایران کی حفاظت واجب ہے
عراق کے حزب اللہ مقاوت اسلامی کے سربراہ نے کہا : ہمارے مدّمقابل داعش ہے جس کو زمانے کا یزید سربراہی کر رہا ہے اور ان ظلم و جنایات اور قبیح اقدامات کو انجام دلوانے والا سب سے بڑا شیطان امریکہ ہے۔
1/22/2017
معاشرے کے اقتصادی امور کی اصلاح بینکی نظام میں اصلاح پر منحصر ہے
حضرت آیت الله علوی گرگانی نے بانکی سیسٹم میں ربا پائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا اور دینی تعلیمات کے مطابق بینک کے اصلاح کا مطالبہ کیا ۔
1/21/2017
آستانہ مذاکرات سے قبل ہی اسد مخالفین کے درمیان شدید اختلافات
شام کے مسلح مخالفین کے درمیان آستانہ مذاکرات شروع ہونے سے پہلے ہی شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں
1/21/2017
‌آیت الله جنتی کا ایڈمیٹ ہونا جھوٹ ہے
بعض نیوز سائٹوں اور سوشل میڈیا میں خبرگان رھبر کونسل کے سربراہ ‌آیت الله جنتی کے ایڈمیٹ ہونے کے حوالے سے خبریں نشر ہوئیں جو مکمل طور سے جھوٹ ہیں ۔
1/21/2017
حوزہ منکرات سے مقابلے کیلئے میدان عمل میں اترے
سرزمین قم ایران کے مشھور مرجع تقلید حضرت آیت الله نوری همدانی نے حوزہ علمیہ کو منکرات سے مقابلے کے لئے میدان عمل میں اترنے کی درخواست کی ۔
1/21/2017
صدر حسن روحانی کا پلاسکو عمارت کا ملبہ اٹھانے کا قریب سے مشاہدہ
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے تہران میں آگ لگنے کے بعد منہدم ہونے والی پلاسکو عمارت کی جگہ حاضر ہو کر امدادی کارروائیوں اور ملبہ اٹھانے کے کام کا قریب سے مشاہدہ کیا۔ عمارت کے ملبے کے نیچے ...
1/21/2017
صھیونیوں نے امریکا اور بعض عرب ممالک کی مدد سے علاقے میں نیابتی جنگ کا آغاز کیا
حزب اللہ کے ڈپٹی جنرل سکریٹری نے اپنے بیان میں شام میں حزب اللہ کی موجودگی پر تاکید کرتے ہوئے کہا: حزب اللہ لبنان شام میں دہشت گردوں کے مکمل صفایا ہوجانے تک وہاں موجود رہے گی ۔
1/21/2017
موصل کی آزادی میں سعودیہ کی شرکت سفید جھوٹ ہے
نجف اشرف کے امام جمعه نے موصل کی آزادی میں سعودیہ کی شرکت کو سفید جھوٹ بتاتے ہوئے کہا: سعودیہ عربیہ خود داعش کا حامی ہے ھرگز ان کی نابودی کے بارے میں نہیں سوچ سکتا ۔
1/21/2017
حضرت آیت اللہ خامنہ ای: امریکا بد عهد اور فریب کار ہے
سرزمین ایران کے مشھور شیعہ عالم آیت الله سید احمد علم الهدی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں یہ کہتے ہوئے کہ امریکا عھد شکن اور شیطان ہے کہا: حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ امریکا بد عهد اور ...
1/21/2017
پلاسکو سانحہ دیدگان کے پسماندگان سے آیت الله مکارم شیرازی کی ھمدردی
حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے پلاسکو سانحہ دیدگان کے پسماندگان سے ھمدردی کا اظھار کرتے ہوئے ایرانی مسئولین سے مطالبہ کیا کہ سانحہ دیدہ افراد کے اھل خانہ کی رسیدگی کریں اور پرانی بلڈینگوں کے سلسلہ میں ...
1/21/2017
نواز شریف کا پاکستان میں دہشتگردی کے خاتمے کا دعوی
پاکستان کے وزیراعظم نے یہ کہتے ہوئے کہ ملک میں لوڈشیڈنگ کم ہوچکی ہے اور جلد بجلی کی قلت بھی ختم ہوجائے گی کہا: پاکستان میں دہشت گردی اللہ تعالیٰ کے فضل سے ختم ہوگئی ہے ۔
1/20/2017
پلاسکو سانحے میں فائربریگیڈ کے عملے کی فداکاری قابل تعریف ہے
صدر مملکت نے پلاسکو تجارتی کمپلیکس کے سانحے کے متاثرین کے اہل خانہ کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں سانحے پر غم و اندوہ کا اظہار کرتے ہوئے فائربریگیڈ کے عملے کی ایثار و فداکاری کو سراہا ہے-
1/20/2017
اسلام کا غلط تصور دہشت گردی کی بڑی وجہ ہے
ملتان میں انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی زیڈ یو کے وائس چانسلر نے کہا کہ گزشتہ ۳۰ برسوں میں پاکستان میں ایسی تبدیلیاں آئی ہیں جسے کوئی نظر انداز نہیں کر سکتا، ہم نے ۶۰ ہزار سے زائد عام افراد ک...
1/20/2017
روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار عالمی برادری کے ضمیر پر سوالیہ نشان ہے
کوالالمپور میں روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ کی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ محکوم مسلمانوں کی حمایت کی ہے اور کش...
1/20/2017
کوالالامپور میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس ختم
اسلامی تعاون تنظیم نے میانمار حکومت سے روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام اور انسانی حقوق کی پامالی کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے-
1/20/2017
مسئلہ فلسطین اسلامی تعاون تنظیم کی اولین ترجیحات میں ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین اب بھی اسلامی تعاون تنظیم کی اولین ترجیحات میں ہے-
1/20/2017
پلاسکو تحارتی کمپلیکس سانحے پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام
رہبر انقلاب اسلامی نے تہران کے پلاسکو تجارتی کمپلیکس میں آتشزدگی کے سانحے کا شکار ہونے والے افراد کے اہل خاندان کو تعزیت پیش کرتے ہوئے سانحہ متاثرین کی ہرممکن مدد کا حکم دیا ہے