Monday, March 27, 2017 -
سرویس : > ثقافتي
وقت : 2/15/2017-5:38 PM
شناسه خبریں: 426335
 
آیت الله حسین مظاهری:
حلال روزی اور والدین کا تقوا بچوں کی تربیت کا اہم جز ہے
حوزہ علمیہ اصفھان کے سربراہ نے کہا: حلال روزی اور ماں باپ کا تقوا بچوں کی تربیت کا اہم جز ہے ۔

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی اصفھان سے رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ اصفھان کے سربراہ حضرت آیت الله حسین مظاهری نے مسجد امیرالمؤمنین(ع) روڈ G پر منعقد ہونے والے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا: حضرت خدیجه(س) کی ثروت اسلامی کی ترقی اور کامیابی کا سبب بنی ہے ۔

انہوں نے ابتداء میں حضرت زهرا(س) کی زندگی کے دو اہم گوشے کی جانب اشارہ کیا اور کہا: حضرت زهرا(س) ماں باپ کی جانب سے اس قدر با عظمت و با مرتبہ ہیں کہ ابتدائے خلقت سے انتھائے خلقت تک کسی کے لئے بھی ایسے ماں باپ پیدا نہیں ہوئے ۔

حضرت آیت الله مظاهری نے مزید کہا: حضرت فاطمه(س) کے باپ محمد ابن عبد الله نامی وہ شخصیت ہے جو تمام موجودات میں خداوند کریم کے بعد ہیں اور کوئی بھی آپ کے مرتبے تک نہیں پہونچ سکتا ۔

حوزہ علمیہ اصفھان کے سربراہ نے شیعه و سنی تاریخ کے آئینے میں حضرت خدیجه(س) کی حیات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: حضرت فاطمه(س) کی مادر گرامی خدیجه کبری(س) نامی وہ بے مثال شخصیت ہیں جنہیں دنیا کی عورتوں میں دوسرا مرتبہ حاصل ہے جو خود فاطمہ زھرا سلام اللہ علیھا کے بعد ہے ۔

انہوں ںے مزید کہا : حضرت خدیجه(س) وہ با عفت اور مال دار خاتون ہیں جن سے شادی کے لئے بہت سارے لوگوں نے خواھش ظاھر کی مگر آپ نے کسی سے بھی شادی نہیں کی ، مگر ایک مدت کے بعد آپ کے دل میں مرسل آعظم(ص) کی محبت آگئی اور آپ سے شادی کر لیا  ۔

انہوں نے یاد دہانی کی: رسول اسلام(ص) سے حضرت خدیجه(س) کی شادی کی خواھش رسول اسلام(ص) کے مثبت جواب سے روبرو ہوئی اور دونوں نے شادی کرلی ، جس وقت حضرت خدیجه(س) رسول اسلام(ص) کے بیت الشرف میں داخل ہوئیں تو آپ نے اپنی تمام ثروت کے کاغذات ایک صندوق میں رکھ کر رسول اسلام(ص) سے فرمایا کہ ہمارا جو کچھ بھی ہے سب کا سب آپ کا ہے اور میں خود آپ کی کنیز ہوں ۔

حضرت آیت الله مظاهری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حضرت خدیجه(س) نے اپنے تمام القاب و اوصاف کو مرسل آعظم کے مقابل چھپا دیا کہا : حضرت خدیجه(س) کی تمام دولت اسلام کی تبلیغ اور ترقی میں صرف ہوئی ، یہاں تک کہ جب حضرت خدیجه(س) کی وفات ہوئی تو آپ کے پاس کفن کے لئے پیسہ نہیں تھا ، اسی بنیاد پر آپ نے حضرت زهرا(س)  سے فرمایا کہ اپنے بابا سے کہنا کہ وہ اپنی عبا کو ان کا کفن بنا دیں گے ۔

حوزہ علمیہ اصفھان کے سربراہ نے بیان کیا: مسلمان تین سال تک شِعب ابی طالب میں کفار کے محاصرہ میں تھے اور ان پر اقتصادی پابندی تھی ، اگر اس تین سال کے عرصے میں حضرت خدیجه(س) کی ثروت نہ ہوتی تو مسلمان قحط سے مر گئے ہوتے اور دیگر مسلمان بھی منتشر ہوگئے ہوتے ، یہاں تککہ ایک عام مثل میں کہا جاتا ہے کہ اسلام ، مرسل آعظم(ص) کے اخلاق ، علی(ع) کی شمشیر اور حضرت خدیجه(س) کی دولت سے پروان چڑھا ۔

انہوں نے تاکید کی : رسول اسلام(ص) کا اخلاق کہ جسے قران کریم نے خُلق عظیم سے تعبیر کیا ہے اسلام کو دلوں میں داخل ہونے کا سبب ہے ، اگر امیر المومنین(ع) کی شجاعت اور بہادری نہ ہوتی تو کفار کی جانب سے رسول اسلام(ص) پر ڈالی جانے والی 84 جنگیں پیروزی اور کامیابی سے ھمکنار نہ ہوتیں نیز حضرت خدیجه(س) کی دولت نے مسلمانوں کو بکھرنے سے روک لیا ، امیر المومنین علی علیہ السلام نے نهج البلاغه میں اسلام کی تبلیغ میں حضرت خدیجه(س) کی دولت کے کردار کی جانب اشارہ کیا ہے ۔

انہوں نے حضرت زهرا(س) کی ولادت کے حوالے خدا کی جانب سے فراہم کئے گئے مقدمات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: رسول اسلام پر جبرئیل نازل ہوئے اور آنے کے بعد مرسل آعظم سے عرض کیا کہ 40 دن تک اپنی اہلیہ سے الگ ہوکر عبادت اور ریاضت کے لئےغار حرا میں تشریف لے جائے اور اسی کے مانند حکم حضرت خدیجه(س) کو بھی حکم دیا گیا ، اس مدت میں مرسل آعظم(ص) اور حضرت خدیجه(س) کے لئے جبرئیل جنت سے آب و طعام لاتے اور دونوں اسی کو نوش کرتے ۔

حضرت آیت الله مظاهری نے مزید کہا: 40 دن کے بعد رسول اسلام(ص) کو حکم ہوا کہ گھر تشریف لے جائیں اور حضرت خدیجه(س) سے نزدیک ہوں اور اس کے بعد جنت سے آپ کے لئے کھانا پانی لایا گیا ، حضرت خدیجه(س) فرماتی ہیں کہ جب 40 دن کے بعد رسول اسلام میرے قریب آئے تو ہم نے نور حضرت زهرا(س) کو اپنے اندر محسوس کیا ۔

حوزہ علمیہ اصفھان کے سربراہ نے یہ کہتے ہوئے کہ یقینا حلال روزی بچوں کی تربیت میں اثر انداز ہے کہا: نطفہ سے پہلے ، ماں کے پیٹ میں اور پیدا ہونے کے بعد حلال روزی بہت زیادہ اثر انداز ہے ، اور حلال روزی کے بعد بچوں کی تربیت میں سب سے زیادہ موثر چیز ماں باپ کا تقوا ہے ۔

انہوں نے کہا: حضرت زهرا(س) ماں باپ اور اپنے وجود کے حوالے دنیا میں بے مثل ہیں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۸۸۲

ختم خبر

رسا نیوز ایجنسی

نظریہ
نام :
ایمیل:
پیغام :
مندرجہ ذیل حروف کو باکس میں تحریر کریں:
= ۳ + ۲
ارسال
تبصرہ
اشاعت: 0
زیر التوا کا جائزہ لینے کے: 0
غیر ریلیز: 0
3/26/2017
حرم کے جنرل سیکٹری کا زائرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ
حرم امیر المومنین (ع) کے جنرل سیکٹری نے شعبہ ریپئرنگ اینڈ انجیئرنگ اور ان کے متعلقہ اداروں کا دورہ کیا ۔
3/26/2017
عراق کے سومر یونیورسٹی میں فاطمہ زہراء س سیمینار کا انعقاد
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ برائے یونیورسٹی تعلقات نے ناصریہ میں واقع سومر یونیورسٹی میں سیدہ فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا سیمینار کا انعقاد کیا کہ جس میں بڑی تعداد میں سیاسی، سماجی اور عل...
3/26/2017
مرقد امام علی(ع) کے آثار کا جمال آنکھوں کو خیرہ کرتا ہے
برطانوی ماہر آثار نے مرقد امیر المومنین (ع) کے تاریخی آثار کو ماہرانہ اصول و ضوابط کے تحت مشاہدہ کیا ۔
3/26/2017
زائرین کے لئے معنویت و آرام سے بھرپور فضا فراہم کرنی کی کوشش جاری ہے
آستان قدس رضوی کے نائب متولی نے کہا : ہماری کوشش ہے کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے نوروز پر آئے ہوئے تمام مہمان کم سے کم ایک مرتبہ حضرت کے دسترخوان سے مشرف ہوں یا اس تبرک کو مشہد مقدس میں آنے ج...
3/26/2017
جناب قاسم بن امام موسیٰ کاظم (ع) کے ضریح بنانے کا کام شروع کیا گیا ہے
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی ضریح ساز ورکشاپ میں مختلف مزارات کی ضریحوں کی ترمیم کا کام جاری ۔
3/26/2017
ہم ذاتی مفاد کی بجائے ملکی مفاد کواپنا اولین فریضہ سمجھیں
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر نے کہا : آج یوم پاکستان ہے اور یہ دن تجدید عہد کا دن ہے، ہمارے بزرگوں نے قربانیوں کے بعد یہ ملک حاصل کیا۔
3/25/2017
خیمہ گاه حسینی میں لڑکیوں کا جشن بلوغ منعقد
یوم ولادت حضرت فاطمہ زهرا (س) کے موقع پر خیمہ گاه حسینی کربلا معلی عراق میں لڑکیوں کا جشن بلوغ منعقد کیا گیا ۔
3/25/2017
بہار میں اردو زبان کے فروغ کیلیے سرکاری اعزاز دینے کا اعلان
ہندوستانی ریاست بہار کی حکومت نے اردو زبان کے فروغ کے لیے خدمات سر انجام دینے والوں کے لیے سرکاری اعزاز دینے کا اعلان کردیا ہے۔
3/23/2017
نبوت کے جھوٹے دعویدار کو گرفتار کر لیا گیا
نبوت کے جھوٹے دعویدار ملعون ناصر احمد سلطانی کو گذشتہ روز چنیوٹ کے علاقے ربوہ سے گرفتار کر لیا گیا۔
3/22/2017
شیعہ اور سنی امت مسلمہ کے دو بال و پر ہیں/ شام ، اسرائیل کے مقابلے میں فرنٹ لائن پر ہے
الازہر مصر کے محقق نے دین اسلام کو دین محبت ، امن و صلح کا دین قراردیتے ہوئے کہا : شیعہ اور سنی امت مسلمہ کے دو مضبوط اور قوی بازو اور بال و پر ہیں ۔
3/21/2017
روضہ حضرت عباس علیہ السلام کی توسیع و تعمیر کی تکمیل
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی توسیع و تعمیر اور صحن کی چھت کے منصوبہ کی تکمیل کے بعد اس کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا ہے ۔
3/20/2017
دنیا میں مقیم تمام ایرانیوں کو تقریب نوروز کی مبارکباد پیش کی
اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے ارسال کردہ تہنیتی پیغام میں دنیا میں مقیم تمام ایرانیوں کو تقریب نوروز کی مبارکباد پیش کی ۔
3/19/2017
حج کے موقع پر دعائے کمیل اور یوم برائت کی تقاریب بھی منعقد ہوں گی
حج کے امور میں ولی فقیہ کے نمائندے اور ایرانی حجاج کے سرپرست نے کہا : رواں سال حج کے موقع پر مختلف مقامات پر مشرکین سے برائت اور دعائے کمیل کے اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔
3/19/2017
فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے یوم ولادت کے موقع پر ایران میں جشن و سرور
دختر رسول صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے یوم ولادت باسعادت اور یوم مادر کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران سراپا جشن و سرور ہے۔
3/19/2017
روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کی طرف سے جشن میلاد زہراء علیھا السلام
روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کی طرف سے منعقد ہونے والے جشن میلاد زہراء علیھا السلام کی تقریبات کا آغاز ۔
3/19/2017
امام علی رضا علیہ السلام کے جدید مہمانسرا کا افتتاح ہوا
آستان قدس رضوی کے میڈیا اور پبلک ریلیشنز ڈائریکٹر نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت با سعادت کے روز حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے جدید مہمانسرا کہ جس میں بیک وقت ۱۰ ہزار انسان تمام امکا...
3/19/2017
ولادت بی بی فاطمہ الزہرا کی مناسبت سے محفل قرآنی کا اہتمام
شعبہ قرآن الکریم برائے خواتین کی جانب سے ولادت بی بی فاطمہ الزہرا کی مناسبت سے محفل قرآنی کا اہتمام ۔
3/19/2017
آئندہ حج کے لئے ۸۶ ہزار ایرانی آمادہ سفر ہونگے
ایران کے ادارہ حج و زیارات کے قائم مقام نے کہا : آئندہ حج کے لئے ۸۶ ہزار ایرانی زائرین کو سرزمین وحی بھیجنے کے لئے راہ ہموارہ ہوگئی ہے۔
3/18/2017
امسال ایرانی پوری عزت و شوکت کے ساتھ حج کے تمام فرائض انجام دیں گے
حج کے امور میں ولی فقیہ کے نمائندے اور ایرانی حجاج کے سرپرست قاضی عسکر نے کہا : رواں سال حج کے موقع پر مختلف مقامات پر مشرکین سے برائت اور دعائے کمیل کے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے ۔
3/18/2017
امریکہ میں مساجد پر حملوں میں اضافہ
امریکہ ریلیشن کونسل نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں مساجد پر حملوں کی تعداد میں دوگنا اضافہ ہو گیا ہے۔