Monday, February 20, 2017 -
سرویس : > علاقائي
وقت : 2/16/2017-7:27 PM
شناسه خبریں: 426357
 
بہرام قاسمی :
ہماری دفاعی حکمت عملی میں جوہری اور مہلک ہتھیاروں کی کوئی گنجائش نہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا : صہیونیوں کا دامن بے شمار غیرانسانی جرائم کی کاروائیوں بالخصوص مظلوم فلسطینی قوم پر مظالم ڈھائے جانے سے سیاہ ہے جس کا ذکر عالمی اداروں نے بھی متعدد بار کیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ اور صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاہو کے بے بنیاد دعوؤں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : اسرائیل کے پاس سیکڑوں ایٹمی وارہیڈز موجود ہیں جو مشرق وسطی اور پوری دنیا کی سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔

انہوں نے کہا : بے بنیاد دعوؤں اور بیانات کی تکرار ایک ایسی حکومت کی طرف سے کی جا رہی ہے جو کسی بھی بین الاقوامی قانون کی پابندی نہیں کرتی اور جو مظلوم فلسطینی عوام اور اپنے ہمسایہ ملکوں کے خلاف غیرانسانی اقدامات اور جرائم کا ارتکاب کرکے بے شمار سیاہ کارناموں کی حامل ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ایران مخالف ہرزہ سرائیوں میں کوئی نئی بات نہیں اور یہ لوگ ایران کے پُرامن جوہری پروگرام کے خلاف من گھڑت الزامات لگا رہے ہیں۔

بہرام قاسمی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : ایران مخالف الزامات ایسے وقت میں لگائے گئے ہیں جب بین الاقوامی جوہری توانائی ادارے نے بارہا ایرانی جوہری پروگرام کو پر امن ہونے کی تصدیق کی ہے اور اس حقیقت کو دنیا کے مختلف ممالک نے بھی تسلیم کیا ہے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا :  بدقسمتی سے ایسے الزامات ایک ایسی قابض اور جابر ناجائز حکومت کی طرف سے لگائے جارہے ہیں جس نے خود بڑے پیمانے پہ جوہری ہتھیاروں کو بنا کر خطے اور دنیا کی امن و سلامتی کو شدید خطرات سے دوچار کیا ہوا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا : صیہونی حکومت کے سیاہ کارناموں کی بارہا اقوام متحدہ کی رپورٹوں میں بھی صراحت کے ساتھ نشاندہی کی گئی ہے۔

انہوں نے بیان کیا : صہیونیوں کا دامن بے شمار غیرانسانی جرائم کی کاروائیوں بالخصوص مظلوم فلسطینی قوم پر مظالم ڈھائے جانے سے سیاہ ہے جس کا ذکر عالمی اداروں نے بھی متعدد بار کیا ہے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : جب قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے جوہری ہتھیاروں کو بنانے اور اس کے استعمال کو حرام قرار دیا ہے تو اس میں کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پرامن ہے اور ہماری دفاعی حکمت عملی میں جوہری اور مہلک ہتھیاروں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

بہرام قاسمی نے بیان کیا : بلاشبہ ایران ایٹمی سمجھوتے کے مطابق کہ جس کی تائید سلامتی کونسل نے بھی کی ہے، اپنے ایٹمی پروگرام کو پوری سنجیدگی اور قوت کے ساتھ جاری رکھے گا۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۴۹۰/

ختم خبر

رسا نیوز ایجنسی

نظریہ
نام :
ایمیل:
پیغام :
مندرجہ ذیل حروف کو باکس میں تحریر کریں:
= ۱ + ۴
ارسال
تبصرہ
اشاعت: 0
زیر التوا کا جائزہ لینے کے: 0
غیر ریلیز: 0
2/19/2017
انسانی حقوق کے خلاف ورزی مغربی ممالک میں عام ہے
ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مغربی ممالک کی جانب سے ایران مخالف انسانی حقوق کے خلاف ورزی کے حوالے سے قرارداد کی منظوری کو مسترد کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی۔
2/19/2017
ایران خطے کے ملکوں کے درمیان مذاکرات کا حامی ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیہ مینٹ اسپیکر نے کہا : ایران اور روس، اسٹریٹیجک علاقائی اتحاد کے قیام سمت قدم بڑھا رہے ہیں۔
2/19/2017
امریکی حکام داعش دہشت گرد تنظیم کی تشکیل کا متعدد باراعتراف کر چکے ہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا : دیگر ملکوں میں بدامنی پھیلا کر دنیا میں امن قائم نہیں کیا جاسکتا۔
2/19/2017
علاقائی مسائل میں اسلامی جمہوریہ ایران کا کردار اہم ہے
سلطنت عمان کے وزیر خارجہ نے کہا : عمان، اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے ۔
2/18/2017
امریکہ کی جانب سے شام میں فوج بھیجنے کا فیصلہ خطرناک ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے شام میں زمینی فوج بھیجنے کا فیصلہ خطرناک ہے ۔
2/16/2017
عراقی کردوں اور مرکزی حکومت کو متحد ہونا چاہیئے
اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمنٹ اسپیکر نے کہا : بعض اسلامی تحریک انحراف کی وجہ ناجائز صہیونی ریاست اور امریکہ کے ساتھ ایک راستے میں قدم بڑھا رہے ہیں ۔
2/16/2017
ہماری دفاعی حکمت عملی میں جوہری اور مہلک ہتھیاروں کی کوئی گنجائش نہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا : صہیونیوں کا دامن بے شمار غیرانسانی جرائم کی کاروائیوں بالخصوص مظلوم فلسطینی قوم پر مظالم ڈھائے جانے سے سیاہ ہے جس کا ذکر عالمی اداروں نے بھی متعد...
2/16/2017
ایران نے امریکا کی مداخلانہ بیان کی سخت مذمت کی
ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایران مخالف امریکی بیانات کی سخت مذمت کی ہے ۔
2/14/2017
ناجائز صہیونی ریاست کی فلسطینی عوام پر مظالم ریاستی دہشتگردی کی بدترین مثال ہے
اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے مستقبل مندوب نے کہا : دہشتگردی کے خلاف اجتماعی تعاون اور یکساں موقف اپنانے کی ضرورت ہے ۔
2/14/2017
ایران عام تباہی پھیلانے والے تمام ہتھیاروں کے روک تھام میں پیشقدم رہا ہے
ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تاریخ ، ایران کے نہتھے عوام پر عراق کے سابق ڈکٹیٹر صدام کا کیمیائی حملہ کبھی نہیں بھول سکتی ۔
2/14/2017
ایران کی جوہری توانائی ترقی کی راہ پر گامزن
ایران کے جوہری توانائی ادارے کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ نے کہا : مغربی ممالک ایران پر دہشتگردی کی حمایت، انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور جوہری ہتھیار تیار کرنے جیسے الزامات لگا رہے ہیں جبکہ وہ خ...
2/14/2017
ایران دفاعی طاقت میں اضافے کا سلسلہ جاری رکھے گا
اسحاق جہانگیری نے کہا ہے کہ تہران ممکنہ خطرات کے مقابلے کے لیے دفاعی طاقت میں اضافے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
2/14/2017
دہشت گرد اپنے شیطانی عزائم اور منصوبوں میں کامیاب نہیں ہوں گے
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کے شہر لاھور میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
2/13/2017
ایران مین مشرق وسطی کے سب سے بڑے نیوکلیئرہاسپیٹل کی تعمیر کا منصوبہ
اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ نے ایران میں مشرق وسطی کا سب سے بڑا نیوکلیئر ہاسپیٹل قائم کرنے کا اعلان کیا ہے
2/13/2017
آبنائے باب المندب کی سلامتی یقینی بنانے پر تاکید
ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب کی سلامتی کو ایرانی بحریہ کی اہم ترین ذمہ داری قرار دیا ہے۔
2/12/2017
سعودی عرب غلط فہمی کا شکار ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا : متحدہ عرب امارات سے بھی کوئی خاص توقع نہیں رکھی جا سکتی اس لئے کہ یہ ملک، کافی حد تک سعودی عرب سے ہی وابستہ ہے۔
2/12/2017
شام اور یمن میں جاری انسانی بحران کا فوجی حل نہیں ہے
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا : یمن اور شام میں حکومتی اور قومی اتحاد کا قیام ان ممالک کے مسائل کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
2/12/2017
امریکی، صیہونی دھمکیوں کی کوئی حیثیت نہیں
ایرانی سپریم لیڈر کے سینئر مشیر برائے عسکری امور نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سامنے امریکہ، برطانیہ اور ناجائز صیہونی ریاست کی شیطانی مثلث کی شکل میں دھمکیوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
2/10/2017
اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام شہروں میں انقلاب اسلامی کی سالگرہ کا جشن
آج جمعہ ۱۰ فروری اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں انقلاب اسلامی کی ۳۸ ویں سالگرہ قومی جوش و خروش اور مذہبی جذبہ و ولولہ کے ساتھ منائی جارہی ہے۔
2/10/2017
میجر جنرل قاسم سلیمانی انقلاب اسلامی ریلی میں حاضر
سپاہ قدس کے کمانڈر نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کی ۳۸ ویں سالگرہ کے موقع پر عظیم الشان ریلی میں شرکت کی۔