Monday, February 20, 2017 -
سرویس : > عالمي
وقت : 2/17/2017-12:04 PM
شناسه خبریں: 426361
 
سانحہ سیہون شریف کے خلاف احتجاج اور سوگ کا اعلان
سانحہ سیہون شریف پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی طرف سے تین روزہ سوگ اور آج عام بڑتال کی جا رہی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور مجلس وحدت مسلمین نے سانحہ سیہون شریف پرتین روزہ سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ میں تین روزہ سوگ منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج جمعہ کو تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری، پنجاب کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام مبارک علی موسوی، ڈاکٹر افتخار حسین نقوی، حجت الاسلام ملازم حسین نقوی اور سید حسن کاظمی نے سیہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر کی مزار پر خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے کی ہے ۔

انہوں نے بیان کیا :  دہشتگردوں نے پاکستانی عوام پر جنگ مسلط کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

انہوں نے سانحہ سیہون کے خلاف آج جمعہ کے روز ملک گیر یوم سوگ اور سندھ بھر میں پرامن ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

جمعیت علمائے پاکستان، آل پاکستان سنی تحریک، پاکستان عوامی تحریک و دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں نے ایم ڈبلیو ایم کی پرامن ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

 اپنے مذمتی بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماو ں نے کہا کہ صوفیوں اور اولیااللہ کی سرزمین کو خاک و خون میں نہلانے والے صفاک دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمران دہشتگردوں کے سیاسی و مذہبی سرپرستوں کے دباو کو مسترد کرتے ہوئے اس ناسور کیخلاف بے رحمانہ آپریشن کا اعلان کریں۔

رہنماوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی کارروائیاں ملکی سلامتی و استحکام کے لیے خطرناک صورت اختیار کر چکی ہیں، ان تکفیری دہشتگرد گروہوں کا خاتمہ ملکی سلامتی و امن کے لیے انتہائی ضروری ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

ختم خبر

رسا نیوز ایجنسی

نظریہ
نام :
ایمیل:
پیغام :
مندرجہ ذیل حروف کو باکس میں تحریر کریں:
= ۶ + ۲
ارسال
تبصرہ
اشاعت: 0
زیر التوا کا جائزہ لینے کے: 0
غیر ریلیز: 0
2/19/2017
ہمیں سامراجی طاقتوں کے مقابلے میں اتحاد اور ہمفکری کی ضرورت ہے
فیصل مقداد نے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران نے شامی عوام کی حمایت اور دفاع میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا۔
2/19/2017
ترکی نے شام کے مفتی کے رشتہ داروں کا قتل عام کر دیا
شام کے مفتی اعظم نے صوبہ حلب کے شہر الباب میں اپنے اٹھارہ رشتہ داروں کے قتل کا ذمہ دار ترکی کو قرار دیا ہے۔
2/19/2017
داعش نے قبول کی دھماکوں کی ذمہ داری جبکہ وفاقی وزیر داخلہ کا ملک میں داعش کے وجود سے انکار
جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے تحت مزارات اولیاء کرام بالخصوص درگاہ حضرت عثمان مروندی سخی لعل شہباز قلندر پر دہشت گردی کے خلاف احتجاجی ریلی میں لوگوں نے پر جوش شرکت کی ۔
2/19/2017
پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کیا
پاکستان میں پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے ملتان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئےوہابی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
2/19/2017
پنجاب میں وہابی دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانا موجود
پاکستان کی پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں وہابی دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے موجود ہیں ۔
2/19/2017
کسی بھی بے گناہ انسان کا قتل حرام ہے
دہشت گردی کے ان واقعات نے جہاں تمام پاکستانیوں کو غم میں مبتلا کیا ہے ، وہاں عوام کی جان و مال کے تحفظ میں حکومت کی ناکامی کو ایک بار پھر آشکار کیا ہے۔
2/19/2017
فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں
مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں قلندیا کے علاقے میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔
2/19/2017
یمنی بچوں پر سعودی عرب کے حملے ناقابل معافی جرم
بچوں کے عالمی ادارے یونیسف نے یمنی بچوں کے خلاف سعودی عرب کے حملوں کو ناقابل معافی جرم قرار دیا ہے۔
2/19/2017
پاکستان کی وفاقی حکومت وہابی دہشت گردوں کا محافظ
پاکستان کی وفاقی حکومت پر الزام ہے کہ وہ وہابی دہشت گردوں کو بچانے اور انھیں تحفظ فراہم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔
2/19/2017
حکومت دہشت گردوں کے آگے بے بس ہوچکی ہے
مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شعبہ خواتین کی کوارڈینیٹر نے کہا : جب تک تکفیری سوچ کا خاتمہ نہیں ہوتا تب تک دہشت گردی کی لعنت سے چھٹکارا ممکن نہیں ۔
2/19/2017
امریکی عوام ٹرمپ کی مسلم دشمن پالیسی کی مخالفت کر رہی ہے
بیشتر امریکی شہری، مسلمانوں کا امریکہ میں داخلہ پر ٹرمپ کی طرف سے پانبدی لگانے کی مخالفت کی ہے۔
2/18/2017
خودکش حملے ناجائزاورحرام ہیں
پاکستان کے سینکڑوں اہلسنت مفتیوں نے دہشتگردی اور خودکش حملوں کیخلاف فتویٰ جاری کر تے ہوئے کہا کہ خودکش حملے ناجائزاورحرام ہیں ۔
2/18/2017
دہشتگردی کیخلاف حکومتی بلند بانگ دعوے بے بس دکھائی دے رہی ہے
گلگت پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب میں آئی ایس او اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں نے دہشتگرد تنظیموں، کالعدم جماعتوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت سے سخت اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔
2/18/2017
خودکش آسمان سے اترا تھا؟
دہشتگردوں کی پناہ گاہیں اگر مسمار ہوچکی ہوتیں تو کیسے کوئی دہشتگرد اتنی آسانی سے لاہور، کوئٹہ اور سیہون کو چند دنوں کے وقفے سے ہدف بناتا۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ کسی بھی ایسی کارروائی کا سہولتکار یا مخبری...
2/18/2017
مسئلہ کشمیر کو سیاسی طریقہ سےحل کیا جائے
ہندوستان کے سابق وزیر خزانہ پی چدم برم نے مسئلہ کشمیر کوسیاسی طریقہ سےحل کرنے پرزوردیا ہے۔
2/18/2017
امریکی میڈيا عوام کی دشمن ہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر میڈیا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نیویارک ٹائمز اور سی این این، اے بی سی، این بی سی اور سی بی ایس کو امریکی عوام کا دشمن قرار دیدیا ہے۔
2/18/2017
ڈیرہ اسماعیل خان میں تین وہابی دہشت گرد ہلاک
پاکستان کے علاقہ ڈیرہ اسماعیل خان میں مڈی روڈ پر سکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران ۳ مطلوب وہابی دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
2/18/2017
ترکی میں دھشت گردانہ حملہ ۳ ہلاک ۱۵ زخمی
ترکی میں جنوبی مشرقی شہر ویرنسیہرمیں ایک بم دھماکے میں ۳ افراد ہلاک اور ۱۵ دیگر زخمی ہو گئے۔
2/18/2017
پاکستان میں دھشت گرد جماعت الاحرار کے ٹھکانے تباہ
پاکستان کی فوج نے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جس میں متعدد دہشت گردوں کے مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔
2/18/2017
مزاحمتی قوت خطے کی ایک طاقتوں میں تبدیل ہو چکا ہے
حزب اللہ لبنان کے نائب جنرل سیکریٹری نے وضاحت کی ہے کہ اسلامی مزاحمت اس وقت خطے کی ایک طاقت میں تبدیل ہو چکا ہے ۔