Thursday, July 27, 2017 -
سرویس : > عالمي
وقت : 2/17/2017-12:09 PM
شناسه خبریں: 426362
 
مجلس وحدت مسلمین پاکستان:
حکمرانوں کو جاگنے کے لئے مزید کتنے معصوم پاکستانیوں کے خون درکار ہیں
مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری مشترکہ بیان میں کہا : اس دہشت گردی کا خاتمہ حکومت کے محض بلند و بانگ دعووں سے نہیں ہو گا اس کے لیے سیاسی مصلحتوں سے بالاتر ہو کر فیصلہ کن اقدامات کرنے ہوں گے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری مشترکہ بیان میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری، سندھ کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام مقصودڈومکی،پنجاب کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام مبارک علی موسوی،گلگت بلتستان کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام سید علی رضوی، بلوچستان کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام برکت مطہری اور  خیبر پختونخوا کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام اقبال بہشتی نے سہیون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندرؒ کی مزار پر خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے پاکستانی عوام پر جنگ مسلط کرنے کا اعلان کر دیا ہے، انہوں نے سانحہ سہون کے خلاف کل ملک گیر یوم سوگ اور سندھ بھر میں پرامن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

اپنے مذمتی بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماو ں نے کہا کہ صوفیوں اور اولیااللہ کی سرزمین کو خاک و خون میں نہلانے والے صفاک دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمران دہشتگردوں کے سیاسی و مذہبی سرپرستوں کے دباو کو مسترد کرتے ہوئے اس ناسور کیخلاف بے رحمانہ آپریشن کا اعلان کرے، نیشنل ایکشن پلان پر حقیقی معنوں میں عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

 انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو جاگنے کے لئے مزید کتنے معصوم پاکستانیوں کے خون درکار ہیں، حکمران،افواج پاکستان اور عوام مل کر ان درندہ صفت تکفیری دہشتگردوں کا مقابلہ کرے، ان دہشتگردوں کی سرپرستی سی پیک کے دشمن ممالک کر رہے ہیں، ہمیں اپنی ماضی کی پالیسیوں پر نظرثانی کرتے ہوئے،پاکستان کے مستقبل کا سوچنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی کاروائیاں ملکی سلامتی و استحکام کے لیے خطرناک صورت اختیار کر چکی ہیں، ان تکفیری دہشتگرد گروہوں کا خاتمہ ملکی سلامتی و امن کے لیے انتہائی ضروری ہے، دہشت گردی کا خاتمہ حکومت کے محض بلند و بانگ دعووں سے نہیں ہو گا اس کے لیے سیاسی مصلحتوں سے بالاتر ہو کر فیصلہ کن اقدامات کرنے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم مذہبی جماعتوں اور سہولت کاروں کے لیے حکمران جماعت کا نرم گوشہ ملک میں دہشت گردی کا ایک واضح سبب ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی حالیہ کارروائی کو اگر عالمی تناظر میں دیکھا جائے تو یہ پاک چائنا اقتصادی راہدری منصوبے کے خلاف بھی سازش ہے، امریکہ ،بھارت اور کچھ خلیجی ریاستیں پاکستان کو مستحکم نہیں دیکھنا چاہتیں اور سی پیک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، پاکستان کے امن کو خراب کر کے پاکستان کو ایک غیر محفوظ ریاست ثابت کرنے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے، اس کوشش کو ناکام بنانے کا واحد حل دہشت گرد عناصر اور سہولت کاروں کے خلاف بھرپور کارروائی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں کالعدم مذہبی جماعتوں کے خلاف فوری آپریشن کیا جائے، رکاوٹ بننے والے عناصر کے خلاف بھی کاروائی کی جائے۔

مرکزی ترجمان حجت الاسلام مختار امامی نے تین روزہ ملک گیر یوم سوگ اور کل سندھ بھر میں پرامن ہڑتال کا اعلان کیا ہے، جمعیت علمائے پاکستان، آل پاکستان سنی تحریک، پاکستان عوامی تحریک و دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں نے ایم ڈبلیو ایم کی پرامن ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

ختم خبر

رسا نیوز ایجنسی

نظریہ
نام :
ایمیل:
پیغام :
مندرجہ ذیل حروف کو باکس میں تحریر کریں:
= ۳ + ۱۲
ارسال
تبصرہ
اشاعت: 0
زیر التوا کا جائزہ لینے کے: 0
غیر ریلیز: 0
7/26/2017
ہندوستان میں ہندو دہشت گردوں کی مسلمانوں کو زندہ جلانے کی دھمکی
ہندوستان کی ریاست ہریانہ میں بی جے پی کے کارکنوں اور ہندو دہشت گردوں نے گائے ذبح کرنے کے شبہ میں مسلمانوں کو سرعام زندہ جلانے کی دھمکی دی ہے۔
7/26/2017
العوامیہ کے شہریوں پر سعودی فوج کی گولہ باری،متعدد گرفتار
سعودی عرب کے فوجیوں نے العوامیہ کے شیعہ نشین علاقے کے شہریوں پر گولہ باری کی ہے۔
7/26/2017
دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شامی فضائیہ کی بمباری
شامی فضائیہ کے حملے میں دہشت گردوں کا فوجی ساز و سامان تباہ اور متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
7/26/2017
روس کی امریکہ کو جوابی کاروائی کی دھمکی
روس نے کہا ہے اس کے خلاف پابندیاں سخت کرنے سے، ماسکو واشنگٹن تعلقات مزید کمزور ہوجائیں گے۔
7/26/2017
یمن میں تکفیریوں کا سرغنہ ہلاک
تکفیریوں کا سرغنہ یمن کے علاقے میدی میں یمن کی مسلح فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہوگیا ۔
7/25/2017
کالعدم جماعتوں کیخلاف کارروائی کئے بغیر ملک میں امن قائم نہیں ہوسکتا
لاہور میں ہونیوالے دہشتگردی کے واقعے پر اپنے مذمتی بیان میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ ملک میں ہونیوالے دہشتگردی کے ہر سانحے کے بعد لشکر جھنگوی، جماعت الاحرار اور داعش سمیت مختلف جماعتوں کیطر...
7/25/2017
پولیس مقابلے میں ۴ وہابی دہشت گرد ہلاک
پاکستان کے شہر کراچی میں پولیس کے ساتھ مقابلے میں ۴ وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں ادھر عزیز آباد سے بھی ایک برقعہ پوش دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
7/25/2017
لاہور میں خودکش حملے میں ۹ پولیس اہلکاروں سمیت ۲۶ افراد ہلاک
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں فیروزپور روڈ پر ارفع کریم ٹاور کے قریب دیوبندی دہشت گردوں کے خودکش حملے کے نتیجے میں ۹ پولیس اہلکاروں سمیت ۲۶ افراد ہلاک اور ۵۲ سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
7/24/2017
عازمین حج سعودی قوانین کا احترام کریں اور عملے کیساتھ خوش اخلاقی کیساتھ پیش آئیں
حج تربیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے علامہ افضل حیدری کا کہنا تھا کہ حجاج کا مثبت رویہ ملکی وقار کا باعث ہوگا، حجاج اللہ تعالیٰ کے مہمان ہیں، باہمی اتفاق و اتحاد اور ایک دوسرے کو برداشت کرنے کا جذبہ پی...
7/24/2017
حزب اللہ لبنان کا عرسال کے ۹۰ فیصد علاقہ پر قبضہ
حزب اللہ لبنان کی فوجی کمانڈ کے مطابق عرسال میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی اپنے آخری مراحل میں ہے اور عرسال کے ۹۰ فیصد علاقہ پر اسلامی مزاحمت کا قبضہ ہوگیا ہے۔
7/24/2017
آیت اللہ اراکی کی فلسطینیوں کی حمایت پر تاکید
تقریب مذاہب اسلامی عالمی فورم کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ محسن اراکی نے فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت کو مسلمانان عالم کا عقلی و شرعی فریضہ قرار دیا ہے۔
7/24/2017
امریکا، جیل میں بند ایرانی شہریوں کو فوری طور پر رہا کرے
آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے کہا ہے کہ امریکہ کو چاہئے کہ وہ امریکی جیل میں بند ایرانی شہریوں کو فوری طور پر رہا کرے اس لئے کہ انھیں جیل میں بند رکھنا بین الاقوامی قوانین و اصول کے خلاف ہے۔
7/24/2017
شام میں ہمارا وجود غیر قانونی ہے
امریکہ کے ایک فوجی کمانڈر نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ شام میں امریکی فوجیوں کا وجود غیر قانونی ہے۔
7/24/2017
بھارت اور اسرائیل کے مابین تعلقات کے ہوش ربا حقائق
اب مسلمانوں کی جہاں دیدہ اور بابصیرت قیادت کھل کر دونوں مسئلوں کیطرف بیک وقت توجہ دے رہی ہے۔ خاص طور پر انہی ایام میں جب بھارتی وزیراعظم نے اسرائیل کا دورہ کیا ہے، ایران کے روحانی رہبر آیت اللہ خامنہ ...
7/24/2017
یمن میں وبائی امراض سے تشویشناک صورتحال
یمن میں وبائی امراض کے شکار مریضوں کی تعداد میں دن بدن تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔
7/24/2017
یمن میں وبائی امراض سے تشویشناک صورتحال
یمن میں وبائی امراض کے شکار مریضوں کی تعداد میں دن بدن تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔
7/24/2017
چین کی جانب سے شام میں جنگ بندی کی حمایت
چین کی حکومت نے ایران، روس اور ترکی کی کوششوں سے تنازعات کے خاتمے کے لئے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں مذاکرات کے عمل کا خیرمقدم کیا ہے.
7/24/2017
کابل میں دھماکہ ۶۰ جاں بحق و زخمی
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں ۲۴ افراد جاں بحق جبکہ ۴۰ سے زیادہ زخمی ہوگئے۔
7/23/2017
عدالتوں سے انصاف کی توقع رکھتے ہیں
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا : فرقہ واریت اور انتہاپسندی کو تقویت دینے والے استحصالی و سامراجی قوتوں کے پیروکار ہیں ۔
7/23/2017
بعض نام نہاد اسلامی ممالک کا اسرائیل کے ساتھ تعاون اور گٹھ جوڑجاری ہے
بیت المقدس کے مفتی نے کہا : نام نہاد اسلامی ممالک نے کبھی بھی فلسطینی قوم کی حمایت نہیں کی۔