Monday, February 20, 2017 -
سرویس : > عالمي
وقت : 2/17/2017-2:00 PM
شناسه خبریں: 426365
 
پاکستان میں دہشت گردوں کی کثیر تعداد میں ہلاکت داعش کے نفوذ کی دلیل ہے
پاکستان میں دہشت گردی کی حالیہ لہر کے بعد سیکیورٹی فورسز نے تخریب کاروں کے خلاف کارروائیاں تیز کر کے چند گھنٹوں کے دوران ۳۹ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی کی حالیہ لہر کے بعد سیکیورٹی فورسز نے تخریب کاروں کے خلاف کارروائیاں تیز کر کے چند گھنٹوں کے دوران 39 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کے ساتھ مقابلے میں ایک گھنٹے کے دوران 18 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

کراچی میں منگھوپیر کے علاقے زیارت میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک ہوئے جب کہ مقابلے میں 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے، دہشت گردوں کے قبضے سے آٹو میٹک مشین گن اور بڑی مقدار میں گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کا قافلہ سیہون میں امدادی سرگرمیاں انجام دینے کے بعد واپس آ رہا تھا کہ کاٹھور کے قریب دہشت گردوں نے قافلے پر حملہ کردیا جس میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا، رینجرز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ رینجرزکی مزید نفری کاٹھور روانہ کردی گئی ہے۔

اورکرزئی اجنسی کے علاقہ غلوچینہ میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 6 شدت پسند ہلاک ہوئے جب کہ پشاور کے علاقے ریگی میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے فورسز پر حملہ کیا، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان سے دہشت گردوں نے خیبر ایجنسی میں پاکستانی چوکی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ بنوں میں بھی تھانہ بگا خیل کے علاقے مروت کینال میں سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور افغانی و عراقی کرنسی بھی برامد ہوئی۔

گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر فائرنگ کرنے والے 2 دہشت گرد ناکے پر سیکورٹی فورسزکی فائرنگ سے ہلاک اور ایک دہشت گرد زخمی بهی ہوا جسے اُس کے ساتهی ہمراہ لے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 2 دستی بم اور پستول برامد ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب دہشت گردوں نے ڈیرہ اسماعیل میں پولیس وین پر فائرنگ کرکے 4 اہلکاروں سمیت 5 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

لاہورمیں فیصل آباد بائی پاس کے قریب ریڈ کے دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جن کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

سرگودھا میں بھی پولیس اور سینڑل ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے کارروائی کرکے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کرکے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

کوئٹہ کے نواحی علاقے درخشاں اسکیم میں ایف سی اور پولیس نے دہشت گردوں کے کمپاؤنڈ پر چھاپہ مارا تو شدت پسندوں نے ان پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں 2 ایف سی اہلکار زخمی ہو گئے۔ ایف سی اور پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور کمپاؤنڈ سے بڑی مقدار میں اسلحہ و بارود بھی قبضے میں لے لیا گیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

ختم خبر

رسا نیوز ایجنسی

نظریہ
نام :
ایمیل:
پیغام :
مندرجہ ذیل حروف کو باکس میں تحریر کریں:
= ۹ + ۱
ارسال
تبصرہ
اشاعت: 0
زیر التوا کا جائزہ لینے کے: 0
غیر ریلیز: 0
2/19/2017
ہمیں سامراجی طاقتوں کے مقابلے میں اتحاد اور ہمفکری کی ضرورت ہے
فیصل مقداد نے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران نے شامی عوام کی حمایت اور دفاع میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا۔
2/19/2017
ترکی نے شام کے مفتی کے رشتہ داروں کا قتل عام کر دیا
شام کے مفتی اعظم نے صوبہ حلب کے شہر الباب میں اپنے اٹھارہ رشتہ داروں کے قتل کا ذمہ دار ترکی کو قرار دیا ہے۔
2/19/2017
داعش نے قبول کی دھماکوں کی ذمہ داری جبکہ وفاقی وزیر داخلہ کا ملک میں داعش کے وجود سے انکار
جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے تحت مزارات اولیاء کرام بالخصوص درگاہ حضرت عثمان مروندی سخی لعل شہباز قلندر پر دہشت گردی کے خلاف احتجاجی ریلی میں لوگوں نے پر جوش شرکت کی ۔
2/19/2017
پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کیا
پاکستان میں پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے ملتان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئےوہابی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
2/19/2017
پنجاب میں وہابی دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانا موجود
پاکستان کی پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں وہابی دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے موجود ہیں ۔
2/19/2017
کسی بھی بے گناہ انسان کا قتل حرام ہے
دہشت گردی کے ان واقعات نے جہاں تمام پاکستانیوں کو غم میں مبتلا کیا ہے ، وہاں عوام کی جان و مال کے تحفظ میں حکومت کی ناکامی کو ایک بار پھر آشکار کیا ہے۔
2/19/2017
فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں
مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں قلندیا کے علاقے میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔
2/19/2017
یمنی بچوں پر سعودی عرب کے حملے ناقابل معافی جرم
بچوں کے عالمی ادارے یونیسف نے یمنی بچوں کے خلاف سعودی عرب کے حملوں کو ناقابل معافی جرم قرار دیا ہے۔
2/19/2017
پاکستان کی وفاقی حکومت وہابی دہشت گردوں کا محافظ
پاکستان کی وفاقی حکومت پر الزام ہے کہ وہ وہابی دہشت گردوں کو بچانے اور انھیں تحفظ فراہم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔
2/19/2017
حکومت دہشت گردوں کے آگے بے بس ہوچکی ہے
مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شعبہ خواتین کی کوارڈینیٹر نے کہا : جب تک تکفیری سوچ کا خاتمہ نہیں ہوتا تب تک دہشت گردی کی لعنت سے چھٹکارا ممکن نہیں ۔
2/19/2017
امریکی عوام ٹرمپ کی مسلم دشمن پالیسی کی مخالفت کر رہی ہے
بیشتر امریکی شہری، مسلمانوں کا امریکہ میں داخلہ پر ٹرمپ کی طرف سے پانبدی لگانے کی مخالفت کی ہے۔
2/18/2017
خودکش حملے ناجائزاورحرام ہیں
پاکستان کے سینکڑوں اہلسنت مفتیوں نے دہشتگردی اور خودکش حملوں کیخلاف فتویٰ جاری کر تے ہوئے کہا کہ خودکش حملے ناجائزاورحرام ہیں ۔
2/18/2017
دہشتگردی کیخلاف حکومتی بلند بانگ دعوے بے بس دکھائی دے رہی ہے
گلگت پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب میں آئی ایس او اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں نے دہشتگرد تنظیموں، کالعدم جماعتوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت سے سخت اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔
2/18/2017
خودکش آسمان سے اترا تھا؟
دہشتگردوں کی پناہ گاہیں اگر مسمار ہوچکی ہوتیں تو کیسے کوئی دہشتگرد اتنی آسانی سے لاہور، کوئٹہ اور سیہون کو چند دنوں کے وقفے سے ہدف بناتا۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ کسی بھی ایسی کارروائی کا سہولتکار یا مخبری...
2/18/2017
مسئلہ کشمیر کو سیاسی طریقہ سےحل کیا جائے
ہندوستان کے سابق وزیر خزانہ پی چدم برم نے مسئلہ کشمیر کوسیاسی طریقہ سےحل کرنے پرزوردیا ہے۔
2/18/2017
امریکی میڈيا عوام کی دشمن ہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر میڈیا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نیویارک ٹائمز اور سی این این، اے بی سی، این بی سی اور سی بی ایس کو امریکی عوام کا دشمن قرار دیدیا ہے۔
2/18/2017
ڈیرہ اسماعیل خان میں تین وہابی دہشت گرد ہلاک
پاکستان کے علاقہ ڈیرہ اسماعیل خان میں مڈی روڈ پر سکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران ۳ مطلوب وہابی دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
2/18/2017
ترکی میں دھشت گردانہ حملہ ۳ ہلاک ۱۵ زخمی
ترکی میں جنوبی مشرقی شہر ویرنسیہرمیں ایک بم دھماکے میں ۳ افراد ہلاک اور ۱۵ دیگر زخمی ہو گئے۔
2/18/2017
پاکستان میں دھشت گرد جماعت الاحرار کے ٹھکانے تباہ
پاکستان کی فوج نے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جس میں متعدد دہشت گردوں کے مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔
2/18/2017
مزاحمتی قوت خطے کی ایک طاقتوں میں تبدیل ہو چکا ہے
حزب اللہ لبنان کے نائب جنرل سیکریٹری نے وضاحت کی ہے کہ اسلامی مزاحمت اس وقت خطے کی ایک طاقت میں تبدیل ہو چکا ہے ۔