Saturday, June 24, 2017 -
سرویس : > عالمي
وقت : 2/17/2017-9:48 PM
شناسه خبریں: 426368
 
حجت الاسلام عارف حسین واحدی:
دہشت گرد انسانیت اور امن کے دشمن ہیں
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا : دہشت گردی کے واقعات میں کمی نہیں آرہی اور آئے روز دہشت گردی کی وارداتوں سے یہ بات واضح ہوتی جارہی ہے کہ دہشت گرد ملک میں امن کے دشمن ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ دہشت گرد انسانیت اور امن کے دشمن ہیں، دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : دہشتگردی سے عوام سے لے کر اعلیٰ افسران تک کوئی محفوظ نہیں، ایک سازش کے تحت ملک کے حالات خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، عوام متحدہوکر ملک دشمنوں کے عزائم خاک میں ملائیں، حکومت قوم کو حقائق سے آگاہ کرے۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا : دہشت گردی کے واقعات میں کمی نہیں آرہی اور آئے روز دہشت گردی کی وارداتوں سے یہ بات واضح ہوتی جارہی ہے کہ دہشت گرد ملک میں امن کے دشمن ہیں۔

انہوں نے کہا : ملک دشمن عناصر ایک سازش کے تحت وطن عزیز میں دہشتگردی کرکے اپنے مذمو م مقاصد حاصل کرناچاہتے ہیں اس لئے عوام اتحاداور باہمی رواداری و بھائی چارے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک دشمنوں کے عزائم خاک میں ملائیں۔

اس موقع پر لاہورمیں خود کش بم دھماکوں پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا : ملک میں عام شہریوں سے لے کر ججز، فوجی افسران، علماء کرام، بے یارو مددگار مسافر، صحافیوں سمیت کسی بھی جان محفوظ نہیں، عبادت گاہوں سے لیکر اقلیتی برادری تک تمام طبقات دہشت گردی کا شکار ہیں۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا : پورا ملک بد امنی کی تصویر بنا ہوا ہے اس لئے اب وقت ہے عوام کو اصل حقائق سے آگاہ کیا جائے کیونکہ جب تک دہشت گردوں کے سرپرستوں کو بے نقاب کرکے انہیں کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا اس وقت تک ملک میں امن و استحکام کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا : اسلام رواداری، برداشت، تحمل اور امن کا مذہب ہے اور اقلیتوں سے بھی حسن سلوک کا درس دیتاہے ۔

حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے علمائے کرام اور قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا : وہ اس نازک صورتحال کے پیش نظر رواداری، بھائی چارے اور وحدت کا درس دیں تاکہ ملک میں باہمی محبت و روداری کو فروغ دیکر امن و استحکام قائم کیا جاسکے۔ بعد ازاں انہوں نے مذکورہ واقعات میں جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی جبکہ زخمیوں کی بھی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

ختم خبر

رسا نیوز ایجنسی

نظریہ
نام :
ایمیل:
پیغام :
مندرجہ ذیل حروف کو باکس میں تحریر کریں:
= ۱۴ + ۱۲
ارسال
تبصرہ
اشاعت: 0
زیر التوا کا جائزہ لینے کے: 0
غیر ریلیز: 0
6/24/2017
جب تک قدس اور فلسطین آزاد نہیں ہوجاتا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے+ تصویر
شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری نے اسلام آباد پاکستان میں عالمی یوم القدس ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا: جب تک قدس اور فلسطین آزاد نہیں ہوجاتا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔
6/24/2017
عالمی یوم قدس کے موقع پر سیتاپور میں نشست کا انعقاد کیا گیا + تصویر
عالمی روزقدس کے موقع پوری دنیا کے آزادی پسندوں کی آوازمیں آواز ملاتے ہوئے ہندوستان کے صوبہ یوپی کے شہر سیتاپور میں نمازجمعہ کے بعد امریکہ اور اسرائیل کی مذمت میں ایک احتجاجی جلسہ ہوا۔
6/23/2017
مسئلہ کشمیر اور فلسطین حل نہ ہونے کا اصل ذمہ دار امریکہ ہے
جماعت اسلامی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے اپنے بیان میں کہا کہ حکمران جب تک امریکی دوستی کے فریب سے باہر نہیں نکلتے، ہماری خارجہ پالیسی آزاد نہیں ہو سکتی، امریکہ دھوکے باز، طوطا چشم اور ناقابل اعتبار...
6/23/2017
کوئٹہ میں بم دھماکہ، ۱۱ جاں بحق متعدد زخمی
پاکستان کےصوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں ۱۱ افراد جاں بحق اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
6/23/2017
ایران کے تمام شہروں میں یوم قدس کی ریلیوں کا انعقاد
اسلامی جمہوریہ ایران کےدارالحکومت تہران سمیت تمام جھوٹے بڑے شہروں میں آج فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے یوم قدس منایا گیا ، ایرانی عوام نے یوم قدس کی ریلیوں میں بھر پور شرکت کر کے اسرائيل او...
6/23/2017
ہم فلسطینیوں کی آزادی تک ان کی حمایت جاری رکھے نگے
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا : اقوام متحدہ، او آئی سی اور مسلم ممالک اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت رکوائیں۔
6/23/2017
امریکا و صیہونیوں کے ایماء پر سعودی ولی عہد کی تبدیلی و اندرونی بغاوت و سیاسی کشیدگی
اقتدار پر مکمل قبضہ کرنے سے متعلق شاہ سلمان کی کوششوں کے نتیجے میں سعودی عرب کے اندرونی حالات ایک طرح کی بغاوت سے متاثر دکھائی دے ہیں اور ملکی سطح پر سامنے والے ردعمل سے سیاسی کشیدگی میں اضافے کی نشان...
6/23/2017
قبلہ اول کی آزادی کے لئے حقیقی مسلمان ہی فکر مند ہیں
مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل نے کہا : جو امریکیوں کے ساتھ اٹھیں بیٹھیں گے اور رقص کریں گے وہ کبھی فلسطین کو آزاد نہیں کروا سکتے۔
6/23/2017
داعش کا صرف سامراجی اور صہیونی حمایت پر اعتقاد ہے
عراق کے وزير اعظم نے کہا : موصل کی مکمل آزادی میں صرف چند دن باقی رہ گئے ہیں۔
6/23/2017
امریکا و اسرائیل مسلمانوں کا کھلا دشمن
یمن کی تحریک انصاراللہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ صیہونی حکومت کے ساتھ مل کر علاقے پر تسلط جمانے کی کوشش کر رہا ہے۔
6/22/2017
یوم القدس کو متنازعہ بنانے والے صیہونی و امریکی آلہ کار ہیں
مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا : مظلوم فلسطینیوں کے لئے آخری سانس تک صدائے احتجاج بلند کرتے رہیں گے ۔
6/22/2017
داعش نے موصل کی تاریخی النوری مسجد کو شہید کر دیا
داعش نے موصل کی تاریخی النوری مسجد کو شہید اور اس میں قید ساٹھ خاندانوں کو جاں بحق کر دیا۔
6/22/2017
حکمران القدس کے مسئلہ میں امریکہ کی خوشنودی اور آل سعود و آل یہود سے وابستگی کی بنا پر لاتعلق ہیں
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا : امام خمینی رہ نے فرمایا ہے کہ فلسطین کے اندر اسرائیل کا وجود مسلمانوں کے قلب میں ایک خنجر کی مانند ہے ۔
6/22/2017
ڈونلڈ ٹرمپ کو ۴ کھرب ۸۰ ارب ڈالر کا تاوان ادا کر کے محمد بن سلمان نئے ولیعہد
امریکہ نے سعودی عرب کے وزیر دفاع اور سعودی بادشاہ کے بیٹے محمد بن سلمان کو نیا ولیعہد بنوا کر اس کے بادشاہ بننے کی راہ ہموار کردی ہے۔
6/22/2017
خلیجی بحران میں پاکستان کے کردار سے مطمئن نہیں
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر کریم خواجہ نے عرب تنازعہ میں پاکستان کے کردارکو مشکوک اور غیر مطمئن قراردیا ۔
6/22/2017
یوم القدس استعماری طاقتوں کے خلاف شروع ہونے والی عظیم الشان تحریک کا دن ہے
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر نے کہا : پاکستان میں آئی ایس او بھرپور انداز میں یوم القدس مناکر قدس کی آزادی کی تحریک کو جلا بخشیں گے ۔
6/22/2017
جمعۃالوداع کو القدس، یوم پاکستان اور نزول قرآن کے طور پر منایا جائیگا
سنی تحریک کے سربراہ نے کہا : پاکستان کی آزادی ہمیں اسلام و ملک دشمن باطل قوتوں کے خلاف یکجا ہونے کا عندیہ دے رہا ہے ۔
6/21/2017
بحرین کے شیعہ عالم دین ‌آل خلیفہ جیل سے رہا
مجلس اسلامی علمائے شیعہ بحرین کے رکن ‌آل خلیفہ جیل سے رہا ہوگئے ۔
6/21/2017
قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی
جے یو پی کے مرکزی صدر نے تنظیمی ذمہ داران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم قرآن سے اپنے رشتے کو مضبوط کرتے ہوئے قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد کے حصول کی جدوجہد تیز تر کردیں گے اور اس ملک میں نظام مصط...
6/21/2017
عالمی یوم قدس کو سرکاری سطح پر مناہا جائے
کراچی پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں نے کہا کہ ہم پاکستان کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مسئلہ فلسطین اور قبلہ اول بیت المقدس پر صیہو...