Web
Analytics
Rasa News ::رسانيوز ايجنسي - کربلا تکامل انسانیت کا عملی نمونہ ہے
Monday, December 10, 2018 -
سرویس : > انٹرويو
وقت : 3/10/2018-8:44 AM
شناسه خبریں: 435301
 
حسین ڈے کے بانی :
کربلا تکامل انسانیت کا عملی نمونہ ہے
مولانا شمیم حیدر ترابی نے بیان کیا : تمام دوستاران امام حسین علیہ السلام و آزاد فکر حضرات حسین ڈے میں شرکت کریں اور انسانیت کی تکامل میں قدم بڑھائیں ۔

عالی جناب مولانا شمیم حیدر ترابی سیوان بیھار مشہور مبلغ اسلام و حسین ڈے کے بانی نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے ساتھ ایک گفتگو میں یوم ولادت سرکار سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کی روز ولادت کی مناسبت سے ایک عالمی سمینار ہر سال حسین ڈے کے نام سے منعقد کرتے ہیں اس کی افادیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : نواسہ رسول ص امام حسین علیہ السلام کا قیام عالمی و فرا قومی و مذہبی قیام قیامت تک کے لئے تھا ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : امام حسین علیہ السلام کی شناخت عام انسان کے اختیار میں نہیں ہے ہم ان کی شخصیت کے بعض پہلو کو ہی سمجھ پائیں ہیں کیوں کہ ہم اپنے علم و دانائی و عقلی قدرت کے مطابق ہی کسی بھی چیز کی حقیقت کو درک کر سکتے ہیں جب کہ بعض مقام پر انسانی عقل امام حسین علیہ السلام کے حقیقت ذات کو درک کرنے پر حیران ہے ۔

حسین ڈے کے بانی نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : جب ہم امام حسین علیہ السلام کے سلسلہ میں رسول اسلام ص کی تاکیدات پر غور کرتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ امام مظلوم کی شناخت تمام بشریت پر واجب ہے ، ہم آنحضرت کے منشا کو نہیں سمجھ پائے ، اگر ہم سمجھ پاتے اور اس پر عمل کرتے تو آج دنیا میں ظلم و بربریت کا نام نشانہ نہ ہوتا ۔

انہوں نے امام حسین علیہ السلام کی سیرت کو دنیا والوں کے لئے دنیا و آخرت میں نجات کا سبب جانا ہے اور کہا : امام حسین علیہ السلام کی سیرت بشریت کو عزت کی زندگی جینے کی دعوت دیتا ہے اور خداوند عالم کے سامنے تسلیما لامر کی عملی تفسیر بیان کرتا ہے ۔

مولانا شمیم ترابی نے حسین ڈے منعقد کرنے کے اہم مقصد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : امام حسن علیہ السلام کے پیغام کو پہوجانے کے مقصد سے ہر سال ایام ولادت امام مظلوم ع حسین ڈے کے عنوان سے سیمینار و جشن منایا جاتا ہے جس میں تمام مکاتب فکر کے افراد شرکت کرتے ہیں اور پیغام حسینیت سے مستفید ہوتے ہیں ۔

انہوں نے بیان کیا : یہ تقریب پانچ سال سے بلا ناغہ منعقد کی جا رہی ہے اور ہر سال ہر قوم و مذاہب کے لوگوں کی شرکت میں اضافہ ہوتا ہے جو اس کی افادیت کی عکاسی ہے ، یہ پروگرام تین شعبان کے بعد پہلے اتوار کو منعقد کی جاتی ہے جس میں تمام محبین امام حسین علیہ السلام شرکت کرتے ہیں ۔

 حسین ڈے کے بانی نے بیان کیا : حسین اور حسینیت کو روشناس کرانا اس تقریب کا اہم مقصد میں سے ہے اور خدا کے فضل وکرم سے ہم اپنے مقصد کی طرف پیش قدم ہیں ، لوگوں کی دلچسپی اور شرکت میں کثرت دیکھہ کر یہ اندازہ ہوتا ہے کہ لوگ ایک دوسرے کے قریب آ رہے ہیں دوریاں ختم ہورہی ہیں ، عوام کربلا کے اصل مقصد کو سمجھہ رہی ہے ۔

مولانا شمیم ترابی نے اپنے اختمامی گفت و گو میں تمام دوستاران امام حسین علیہ السلام و آزاد فکر حضرات سے حسین ڈے میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے اور اس تقریب کو انسانیت کی تکامل میں اہم قدم جانا ہے بیان کیا : تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ اس تقریب میں حصہ لے کر پیغام کربلا و حسینیت کو مل کر فروغ دینے میں شریک ہوں ۔/۹۸۹/ف۹۱۳/

ختم خبر

رسا نیوز ایجنسی

نظریہ
نام :
ایمیل:
پیغام :
مندرجہ ذیل حروف کو باکس میں تحریر کریں:
= ۱۱ + ۱۱
ارسال
تبصرہ
اشاعت: 0
زیر التوا کا جائزہ لینے کے: 0
غیر ریلیز: 0
12/6/2018
وقف جائداد کی حفاظت تمام مسلمانوں کے لئے واجب شرعی ہے
مظفرپور بہار کے امام جمعہ نے کہا : مظفرپور کے اہم علاقے میں تصوف علی وقف اسٹیٹ کی چار بیگھا وقف کی زمین قوم میں محتاج و مفلوک الحال افراد کی نا قابل بیان حالت کے باوجود کسی کمپنی کو لیج پر دے دینا اس ...
12/6/2018
سیاسی اور سماجی بقا کا راز ہماری قومی یکجہتی اور آپسی پیار ومحبت میں مضمر ہے
ہندوستان کے مشہورمحقق و مصنف نے کہا : وطن عزیز کی مسلم برادری اس دین کی ماننے والی ہیں جو امن و سلامتی کا سرچشمہ، انسانوں کے مابین محبت و خیرسگالی کا علمبردار ہے ۔
11/29/2018
اسلام دائمی امن وسکون اور لازوال سلامتی کا مذہب ہے
حوزہ علمیہ ھندوستان کے استاد نے کہا : جانشین رسولؐ ، باب مدینۃ العلم حضرت علی المرتضیؑ حق کی کھلی کتاب، ہیں آپؑ کی محبت،ایمان اور آپؑ سے بغض،کفراورآپؑ کی سیرت و تعلیمات سے انحرافمنافقت ہے، جو عشقِ عل...
11/13/2018
طالب علموں کو اپنی ہویت و ذمہ داری فراموش نہیں کرنی چاہیئے
ھندوستان کے مشہور مبلغ دین مبین اسلام نے کہا : غربت کی اصلی وجہ لوگوں کی انفرادی مشکلات نہیں ہیں بلکہ یہ غلط نظریات اور غیر عادلانہ نظام کی بنا پر ہے۔
11/5/2018
جاہلوں کے ذریعہ تبلیغ دین خطرناک ہے| طلاب کے قم نہ چھوڑنے کے اسباب
جامعۃ المصطفی العالمیۃ قم ایران کے استاد نے کہا: دین کو جاہل سے لینے میں ممکن ہے دین اور قیام امام حسین(ع) دونوں ہی تحریف کا شکار ہوجائے ، جاہلوں سے دین سیکھنے کا انجام وہی ہوگا جو یوروپ اور امریکا م...
10/26/2018
اسرائیل کا حمایتی ملک، اسلامی غیرت و حمیت سے عاری اور مسلمانوں کا دشمن ہے
جمعیت علماء اہلحدیث اور امن و تعلیم فاونڈیشن کے چیئرمین کا اسلام ٹائمز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ حرمین کو کسی سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ اگر خطرہ ہے تو وہ حرمین کو نہیں بلکہ سعودیوں کو ہے۔ آل سعود کے جو دوس...
10/17/2018
زیارت اربعین مومن کی نشانیوں میں سے ہے
ھندوستان کے مبلغ دین مبین اسلام نے کہا : جو شخص بھی امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لئے پیدل سفر کرتا ہے، خدا اس کے ہر قدم کے بدلے اس کے لئے ایک حسنہ لکھتا ہے اور اس کا ایک گناہ معاف کردیتا ہے ۔
9/14/2018
امام حسین علیہ السلام حق و باطل کے درمیان حد فاصل ہیں
دین مبین اسلام کے مشہور مبلغ نے بیان کیا : ہر سچا مسلمان شہدائے کربلا سے محبت و عقیدت کو اپنا سرمایہ حیات سمجھتا ہے اور اپنے وجود کو ان کی طرف سے عطا کی گئی نعمت جانتا ہے ۔
9/2/2018
عبادات و نیک اعمال انسان کے اندر تبدیلی و انقلاب کے اسباب ہیں
دین مبین اسلام کے مشہور مبلغ نے بیان کیا : کوئی بھی نیک عمل و عبادات کو انجام دینے کے بعد بھی اپنے اندر کوئی اخلاقی تبدیلی یا روحانی انقلاب محسوس نہ کریں تو یقیناً ہمارا عمل مقبول نہیں ہے ۔
8/16/2018
حج ایک عبادی، سیاسی اور ثقافتی عمل ہے
حوزہ علمیہ قم کے استاد نے کہا : انسان حج کے موقع پر میدان عمل میں اپنے نفس کو ذلیل کر کے اپنے اندر تواضع اور انکساری کا ملکہ پیدا کرتا ہے تا کہ کبھی تکبر و انا پرستی جیسے گناہ میں مبتلی نہ ہو جائے ۔
6/2/2018
امام خمینی نے عالم اسلام کو نئی زندگی عطا کی
حجت الاسلام سید محمد کاظم موسوی نے کہا : اگر امام خمینی رہ سامراجی و استبدادی طاقت کے خلاف محکم و شجاعانہ اقدام نہ کرتے تو آج دنیا میں مسلمان خود کو مسلمان کہنے میں گھبراتا ۔
6/1/2018
رمضان المبارک میں حق تعالیٰ اپنے بندوں کی طرف نظر رحمت فرماتا ہے
ہندوستان کے مشہور مبلغ نے کہا : جو شخص اس ماہ میں کسی مؤمن کا روزہ افطار کرائے تو اسے گناہوں کی بخشش اور ایک غلام کو آزاد کرنے کا ثواب ملے گا۔
6/1/2018
اپنے گناہوں سے توبہ کرنا اس مبارک مہینہ کی عظیم برکت ہے
ہندوستان کے مشہور مبلغ دین مبین اسلام نے کہا : رمضان المبارک میں روزے دار کے اعمال اور دعائیں قبول کی جاتی ہیں ۔
5/15/2018
ماہ مبارک رمضان خود سازی و تربیت نفس کا مہینہ ہے
ہندوستان کے مشہور مبلغ دین مبین اسلام نے کہا : رمضان المبارک وہ مہینہ ہے جس میں حق تعالیٰ نے اپنے روزے دار کو اپنی مہمان نوازی میں بلایا ہے ۔
5/12/2018
رہبر معظم کے حکم پر عمل کرنے میں دور حاضر کی مشکلات سے نجات ممکن ہے
حوزہ علمیہ ہندوستان کے استاد اور مبلغ دین مبین اسلام نے اس وقت کی موجودہ صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا : اس وقت مسلمانوں کو اتحاد کے ساتھ ساتھ حکیم ، مدبر ، اسلام شناس ، شجاع اور با بصیرت رہبر کی ضر...
3/10/2018
کربلا تکامل انسانیت کا عملی نمونہ ہے
مولانا شمیم حیدر ترابی نے بیان کیا : تمام دوستاران امام حسین علیہ السلام و آزاد فکر حضرات حسین ڈے میں شرکت کریں اور انسانیت کی تکامل میں قدم بڑھائیں ۔
3/9/2018
مسلمانوں کی کامیابی و سربلندی اتحاد و یکجہتی میں ہے
مظفر پور بیھار کے امام جمعہ نے کہا : ہم لوگوں پر فرض ہے کہ دشمن جس شکل میں بھی ہو اس کو پہچانیں اور اس کی سازش کو ناکام بنائیں ۔
3/3/2018
لندنی شیعہ، سامراجیت کی پکار (۲)
اشاره: انقلاب اسلامی ایران سے پہلے شیرازی گروپ جو سید محمد شیرازی کی مرجعیت و رھبریت میں کربلا میں موجود تھا ، اُس زمانے کے مرحوم آیت ‌الله سید ابوالقاسم خوئی و سید محمود هاشمی شاهرودی اور حتی ان کے ا...
3/1/2018
لندنی شیعہ، سامراجیت کی پکار (۱)
سرزمین ایران کے عالم دین حجت الاسلام والمسلمین برنجکار نے کہا: کہتے ہیں کہ تمام مراجع کرام نے انقلاب امام خمینی رہ کی مخالفت کی ، تو پھر اس دور میں ایران و عراق کے آیات عظام گلپائگانی، مرعشی نجفی، ارا...
3/14/2017
انجمن طلباء اسلام نے ۱۷ مارچ کو یوم تحفظ ناموس رسالت منانے کا اعلان کر دیا
اے ٹی آئی پنجاب کے رہنما کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ پیجز چلانے والے دہشتگرد، انتہا پسند اور وحشی درندے ہیں، گستاخ بلاگرز کی اشتعال انگیزیاں ناقابل برداشت ہیں، سوشل میڈیا پر شعائر اسلام پر...