Web
Analytics
Rasa News ::رسانيوز ايجنسي - امریکی سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی، پاکستانی پارلیمنٹ کی مذمت
Wednesday, October 17, 2018 -
سرویس : > عالمي
وقت : 5/16/2018-2:36 PM
شناسه خبریں: 435952
 
امریکی سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی، پاکستانی پارلیمنٹ کی مذمت
امریکی سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی اوراسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر تشدد کے خلاف پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نے قرادادیں منظور کرلیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی قومی اسمبلی میں منگل کو اسرائیلی فوج کی فلسطین کے نہتے شہریوں پر حالیہ فائرنگ اور اسرائیلی تشدد کے خلاف اپوزیشن کی قرارداد کو متفقہ طور پر منظورکرلیاگیا۔

پاکستان کی قومی اسمبلی نے امریکی سفارتخانے کی القدس منتقلی کی سخت مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری سے مطالبہ کیاہے کہ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم بند کرانے کے حوالے سے موثر اقدامات کیے جائیں۔

گزشتہ روزقومی اسمبلی میں وزیر مملکت برائے خزانہ راناافضل خان نے تحریک پیش کی کہ فلسطین کے حوالے سے قرارداد لانے کیلئے قاعدہ 88 کے تحت قواعد معطل کئے جائیں،قومی اسمبلی میں تحریک کواتفاق رائے سے منظورکرلیاگیا،بعدازاں پی ٹی آئی کی رہنماڈاکٹر شیریں مزاری نے فلسطین کے مظلوم عوام کے حق میں قرارداد پیش کی۔

قرارداد میں کہاگیاہے کہ ایوان غزہ میں فلسطین کے نہتے شہریوں پر اسرائیلی مظالم‘ فلسطین پر اسرائیلی قبضے اور امریکا کی طرف سے اپنا سفارتخانہ یروشلم منتقل کرنے کی سخت مذمت کرتاہے اور اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری سے مطالبہ کرتاہے کہ اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔ اسرائیلی فوج کی حالیہ فائرنگ کے واقعہ پر گہری تشویش کااظہار کیاگیاہے۔

قومی اسمبلی نے قرارداد کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی۔ دوسری جانب سینیٹ نے بھی اسرائیل کی مذمت اور فلسطینیوں کے حق میں قرارداد منظور کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے اسرائیلی مظالم روکنے کے لیے کردار ادا کرنے کامطالبہ کیا۔

قراردادمیں کہاگیاکہ سینیٹ فلسطین کے عوام پر اسرائیل کی طرف سے انسانیت سوزمظالم جس کے نتیجے میں 60 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے جن میں بچے بھی شامل ہیں کی شدید مذمت کرتی ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

ختم خبر

رسا نیوز ایجنسی

نظریہ
نام :
ایمیل:
پیغام :
مندرجہ ذیل حروف کو باکس میں تحریر کریں:
= ۵ + ۱
ارسال
تبصرہ
اشاعت: 0
زیر التوا کا جائزہ لینے کے: 0
غیر ریلیز: 0
10/16/2018
جمال خاشقجی کے قتل کے شواہد ملنے کی وجہ سے اعتراف جرم پر سعودی مجبور
سعودی عرب، صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے اعتراف کی تیاری کررہا ہے ۔
10/16/2018
زائرین اربعین حسینی کا احتجاجی دھرنا
اربعین حسینی میں شرکت کرنے والے زائرین نے جو گذشتہ ایک ہفتے سے کوئٹہ میں موجود ہیں اورابھی تک حکومت نے ان کو تفتان بھیجنے کے لئے کسی کانوائے کا اعلان نہیں کیااحتجاجی دھرنا دے دیا ہے۔
10/16/2018
استنبول میں سعودی عرب کے قونصلخانہ کی تفتیش کا کام مکمل
ترک پولیس نے اعلان کیا ہے کہ استنبول میں سعودی عرب کے قونصلخانہ کی تفتیش کا کام مکمل ہوگیا ہے ۔
10/15/2018
بصرہ میں زائرین کیلئے قرآنی موکب کا اہتمام
حرم علوی کے مطابق اربعین کے لیے قرآنی موکب اور آرام گاہ تیار کیا گیا ہے ۔
10/15/2018
ایران خطے میں مضبوط طاقت بن کر ابھررہا ہے
پاک فوج کے سابقہ کمانڈر انچیف جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایران خطے میں مضبوط طاقت بن کر ابھررہا ہے۔
10/14/2018
فلسطین میں یہودیوں کو بسانے کے لیے نئے گھر تعمیر کرنے کا اعلان
اسرائیلی وزیر دفاع نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں قائم حزقیا کالونی میں یہودیوں کو بسانے کے لیے ۳۱ نئے گھر تعمیر کرنے کا اعلان کردیا۔
10/14/2018
جمال خاشقجی کے سعودی قونصل خانے میں قتل سے متعلق ٹھوس صوتی اور بصری شواہد
استنبول میں سعودی عرب کے قونصلخانہ میں چند روز قبل لاپتہ ہونے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے سعودی قونصل خانے میں قتل سے متعلق ٹھوس صوتی اور بصری شواہد حاصل مل گئے ہیں۔
10/14/2018
حماس نے غزہ میں اپنے تین رہنماؤں کے قتل کے منصوبے کو ناکام بنادیا
حماس نے غزہ میں اپنے تین رہنماؤں کے قتل کے منصوبے کو ناکام بنادیا ہے۔
10/14/2018
سعودی صحافی کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کے سربراہ کا تحقیقات کی تاکید
اقوام متحدہ کے سربراہ نے گمشدہ سعودی صحافی جمال خاشقجی سے متعلق حقائق سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
10/13/2018
کشمیریوں کو اپنے سرفروشوں پر فخر ہے
انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا کہ کشمیری قوم کو اپنے ان سرفروشوں پر فخر ہے جو اپنے حال کو قوم کے مستقبل پر قربان کر رہے ہیں۔
10/13/2018
امام حسن سے بیعت کا مطالبہ کیا جاتا تو وہ وہی کرتے جو امام حسین نے کیا
جامع علی مسجد میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں ممتاز عالم دین کا کہنا تھا کہ جب یزید نے امام حسین ؑ سے بیعت کا اصرار کیا تو فرمایا کہ مجھ جیسا اس جیسے کی بیعت نہیں کرسکتا۔
10/13/2018
کوئٹہ؛ زائرین کی خدمت کیلئے اربعین کمیٹی کا قیام
اربعین کمیٹی کے مطابق زائرین کی خدمت رسانی کے لیے کمیٹی کے اراکین بارڈر پہنچ چکے ہیں ۔
10/11/2018
صحافیوں کی عالمی نتظیم نے جمال خاشقجی کے سلسلہ میں آزادانہ تحقیقات کرائے جانے کا مطالبہ کیا
صحافیوں کی عالمی نتظیم رپورٹر ود آوٹ بارڈرز نے حکومت مخالف سعودی صحافی اور تجزیہ نگار جمال خاشقجی کی گمشدگی کے حوالے سے آزادانہ تحقیقات کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
10/11/2018
ایران کی امریکہ کے سامنے قانونی جنگ میں ایک اور فتح
اطالوی عدالت نے ایران کے مرکزی بینک کے ۵ ارب ڈالر کے اثاثہ جات کو منجمد کرنے کے امریکی درخواست گزاروں کے مطالبے کو مسترد کردیا ۔
10/11/2018
سعودی صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی کے معاملے پرخاموش رہنا ممکن نہیں
ترک صدر نے کہا کہ کیا ایسا ممکن ہے کہ سعودی قونصلیٹ کے باہر کوئی کیمرہ سسٹم نہ ہو۔
10/11/2018
صیدا کے مفتی نے لبنان کے استحکام کی حفاظت اور سلامتی کی تاکید کی
صیدا کے مفتی نے لبنان کے سیکورٹی حکام سے ملاقات میں اس ملک کے استحکام کی حفاظت اور سلامتی کی تاکید کی ۔
10/11/2018
امریکی صدر کی طرف سے دھمکی
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ جو ممالک ایران سے تیل خرید رہے ہیں اگر ایران کے خلاف پابندیوں پر عمل در آمد ہونے کے بعد بھی انہوں نے تیل خریدنے کا سلسلہ جاری رکھا تو انھیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
10/10/2018
اصغریہ علم و عمل تحریک کا تیسرا سالانہ مرکزی کنونشن ۳۰ نومبر سے ۲ دسمبر تک بھٹ شاہ میں ہوگا
مرکزی کنونشن میں سندھ بھر سے کارکنان و ذمہ داران شرکت کرینگے۔ کنونشن کے تمام انتظامات اور امور کے چئیرمین اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری ہونگے۔
10/10/2018
آسیہ ملعونہ کو اعتراف کے بعد قرار واقعی سزا دی جائے
اجلاس کی صدارت کونسل کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کی، دیگر شرکاء میں جمعیت علمائے پاکستان کے جنرل سیکرٹری پیر صفدر گیلانی، اسلامی تحریک کے جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی، نائب امیر جماعت اسلامی ا...
10/10/2018
میانمار کی عسکری قیادت کو عالمی عدالت میں پیش کرنے کا مطالبہ
اقوام متحدہ کی سفیر برائے انسانی حقوق ینگہی لی نے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی اور جنگی جرائم کے مرتکب میانمار کی عسکری قیادت کو عالمی عدالت میں پیش کرنے کا مطالبہ کیاہے۔