Web
Analytics
Rasa News ::رسانيوز ايجنسي - جوہری معاہدے کا تحفظ ضروری
Friday, May 25, 2018 -
سرویس : > علاقائي
وقت : 5/16/2018-2:45 PM
شناسه خبریں: 435956
 
جوہری معاہدے کا تحفظ ضروری
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے بدھ کے روز برسلز میں اپنے برطانوی، جرمن اور فرانسیسی ہم منصبوں اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کے ساتھ مذاکرات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی فریقین جوہری معاہدے کے تحفظ اور ضروری ضمانت دینے کے لئے سیاسی عزم کا اعادہ کرکے اپنی پالیسی پرعمل کریں.

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، محمد جواد ظریف نے کہا کہ ہم نے یورپی فریقین کے ساتھ ایران کے مفادات کے تحفظ کے لئے ایک خاص ضمانت کے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں جو جلد سے اس کا نفاذ کا آغاز ہوجائے گا.

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے ایران جوہری معاہدے سے امریکہ کے نکل جانے پر اپنے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا کہ ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو فروغ دیا جائے اور پابندیوں کا خاتمہ ہو۔

 فیڈریکا موگرینی نے کہا کہ ایران اور یورپ کے درمیان اقتصادی تعلقات، تیل کی برآمدات، بینکاری، نقل و حمل، برآمد کرنے والوں کوکریڈٹ فراہم کرنا اور شفاف تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا جائزہ لیا گیا.

برطانوی وزیر خارجہ بوریس جانسن نے اس سے پہلے برسلز میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ایران جوہری معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کے باوجود یہ معاہدہ اہم ہے لہذا ہم اور دو یورپی ممالک اس معاہدے میں ایران کے شامل رہنے کے لئے بھرپور کوشش کریں گے.

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ کی جانب سے ایرانی مرکزی بینک کے سربراہ ولی اللہ سیف پر پابندی لگانے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا یہ اقدام ان کی دوسری کارروائیوں کی طرح غیر قانونی ہے.

انہوں نے منعقد ہونی والی نشست پر کہا کہ اس نشست میں عالمی ایٹمی توانائی ادارے کی جانب سے ایران کی اپنے وعدوں کی پاسداری کی تصدیق اور اس معاہدے میں ہمارے ملک کے قومی مفادات کے تحفظ کے لئے ضمانت فراہم کرنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا.

محمد جواد ظریف نے برسلز میں اپنے بیلجیم کے ہم منصب دیدیہ رینڈزرکے ساتھ ایک نشست میں جوہری معاہدے میں ایران کے ملکی مفادات کے تحفظ پر زور دیا.

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ نے اٹلی ، آسٹریا، بلغاریہ اور اسپین کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔

ایران کا کہنا ہے کہ اگر مشترکہ ایٹمی معاہدے میں شریک باقی پانچ ممالک ایٹمی معاہدے پر عمل کرنے کی ضمانت دیں تو ایران اس صورت میں مشترکہ ایٹمی معاہدے پر قائم رہےگا ورنہ ایران بھی اس معاہدے سے نکل جائے گا۔

دوسری جانب انہوں نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی بقا اور باہمی تعلقات کے سلسلے میں اٹلی ، آسٹریا، بلغاریہ اور اسپین کے وزراء خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔

اطلاعات کے مطابق ایرانی وزير خارجہ نے امریکہ کی طرف سے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے خارج ہونے کے بعد چین، روس  کے وزراء خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ موگرینی کے ساتھ مشترکہ ایٹمی معاہدے پر باقی رہنے کے سلسلے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ۔

ایران کا کہنا ہے کہ اگر مشترکہ ایٹمی معاہدے میں شریک باقی پانچ ممالک مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کرنے کی ضمانت دیں تو ایران اس صورت ميں مشترکہ ایٹمی معاہدے پر قائم رہےگا ورنہ ایران بھی اس معاہدے سے خارج ہوجائے گا۔

ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ برسلز میں جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے وزراء خارجہ سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

ختم خبر

رسا نیوز ایجنسی

نظریہ
نام :
ایمیل:
پیغام :
مندرجہ ذیل حروف کو باکس میں تحریر کریں:
= ۸ + ۴
ارسال
تبصرہ
اشاعت: 0
زیر التوا کا جائزہ لینے کے: 0
غیر ریلیز: 0
5/25/2018
اسلام اور ایران کی ترقی امریکی حکام کی پریشانیوں کا سبب
تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ امریکی حکام اسلام اور ایران کی ترقی و پیشرفت سے سخت پریشان اور جھنجھلاہٹ کا شکار ہیں۔
5/25/2018
فقط مسلمانوں کا اتحاد انہیں دشمن کے ہرگزند سے محفوظ رکھ سکتا ہے
حضرت آیت الله جعفرسبحانی نے اتحاد کو اسلامی معاشرہ کی پیروزی کا سبب جانا اور کہا: فقط مسلمانوں کا اتحاد ہی انہیں دشمن کے ہرگزند سے محفوظ رکھ سکتا ہے ۔
5/25/2018
امریکی وزیر خارجہ کا بیان عقل سے عاری
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورای اسلامی کے اسپیکر نے امریکی وزیر خارجہ کے ایران مخالف بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بیان سے دکھائی دیتا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ پمپئو عقل س...
5/24/2018
جامع ایٹمی معاہدے کے بارے میں یورپ اور امریکا کے اختلافات میں شدت
جامع ایٹمی معاہدے کے بارے میں یورپ اور امریکا کے اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔
5/24/2018
امریکہ کی تمام فوجی نقل و حرکت پر ایرانی فوج کی قریبی نظر ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے اسٹراٹیجک تحقیقاتی مرکز کے سربراہ نے کہا کہ ایرانی فوج کو سعودی عرب، اردن، قطر اور متحدہ عرب امارات میں قائم امریکی فوجی اڈوں پر موجود ہتھیاروں کے بارے میں علم ہے۔
5/23/2018
ایران میزائل و دفاعی توانائی بڑھاتا رہے گا
ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ایران اپنی دفاعی و میزائل توانائی میں کسی کو مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دے گا اور وہ اس توانائی کو مسلسل بڑھاتا رہے گا۔
5/23/2018
دنیاوی مسائل کیلئے غمگین ہونا شیطان کے نفوذ کی نشانی ہے
حوزه علمیه قم کے استاد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ غم و مصبیتوں کو پوشیدہ رکھنا مومن کے صفات میں سے ہے کہا: مومنین فقط اهل ‌بیت (ع) کے غم میں سوگوار اور غمگین ہوتے ہیں ، مال دنیا کے لئے حزن و غم مومن کے ...
5/23/2018
سعودی اور صہیونی حکومتیں عوام کے خلاف حملے میں امریکی حمایت کا فائدہ اٹھارہے ہیں
اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ناجائز صہیونی ریاست کو نہتے سویلین پر حملے کرنے میں امریکی پشت پناہی حاصل ہے اور امریکہ نے بحیثیت مستقل رکن سلامتی کونسل ان حملوں کے لئے انھیں چھوٹ دے ر...
5/23/2018
ایرانی فوج ایمانی طاقت اور پیشرفتہ ہتھیاروں کیساتھ ملک کا دفاع کرنے کیلئے ہمہ وقت آمادہ ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج کو ملک کے دفاع کو مضبوط بنانے اور دفاعی توسیع کے لئے کسی کی مسکراہٹ او...
5/22/2018
امریکہ، وہم و گمان اور ناکام پالیسیوں میں گھرا ہوا ہے
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی وزیر خارجہ کی اعلان کردہ ایران مخالف پالیسی کو ماضی کی غلط عادت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے سلسلے میں امریکہ کے ایک خاص گروپ کی جانب سے ڈکٹی...
5/22/2018
ایران جوہری معاہدے کو دیگر مسائل سے جوڑنا بلاجواز ہے
ایرانی وزیر خارجہ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نے کہا ہے کہ اگر عالمی طاقتوں نے ایران جوہری معاہدے کو غیرمتعلقہ مسائل سے جوڑنا ہے تو وہ اس معاہدے کو کھودیں گے۔
5/22/2018
ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ عالمی سطح پر ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے
یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ نے ایٹمی معاہدے کے بارے میں امریکی وزیرخارجہ کے بیان کے جواب میں کہا ہے کہ یورپی یونین اس معاہدے میں باقی رہے گی اور اس معاہدے کا کوئی بھی متبادل نہیں ہے۔
5/21/2018
یورپی یونین کی مشترکہ ایٹمی معاہدے کو قائم رکھنے کی کوشش/عراق کے ساتھ تعلقات استوار رہیں گے
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عراق میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں قائم ہونے والی ہر حکومت کے ساتھ ایران کےتعلقات بہتر اور اچھے رہیں گےیو...
5/21/2018
امریکہ ایرانی قوم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کرسکتا
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایران کے خلاف امریکہ کی گھناؤنی سازشوں اور عداوتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایرانی قوم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کرسکتا۔
5/20/2018
امریکا ہرگز قابل بھروسہ ملک نہیں ہے
ایران نے یورپ کے توانائی کمشنر کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کو تعمیری قرار دیا ہے۔
5/20/2018
عیسائی راہبوں کو قدس شریف کے مسئلے پر مضبوط ردعمل دکھانا چاہئے
روس سے تعلق رکھنے والے ایک عیسائی راہب نے گفتگو کے دوران اظہار کرتے ہوئے کہا: دنیا کے تمام مذہبی راہنماؤں من جملہ ویٹیکن کے پاپ کو چاہئے کہ مقبوضہ فلسطین میں ہونے والے قتل عام پر آواز بلند کریں۔
5/20/2018
پہلی بڑی سازش کیخلاف کامیاب ہوگئے ہیں
ایرانی صدر مملکت نے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی میں ایران کے پہل کرنے کے لئے امریکی کی سازش کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ان کی پہلی سازش کے خلاف کامیابی حاصل کرلئے۔
5/20/2018
امریکہ روزانہ ایک کروڑ ڈالر سے اسرائيل کی مدد کرتا ہے
امریکہ کے ویزہ آفیس کے سابق سربراہ نے کہا:امریکہ روزانہ ایک کروڑ ڈالر اور ہر مہینے ۳۰ کروڑ ڈالرسے اسرائيل کی مدد کرتا ہےیہ مدد بند ہونی چاہییے اور لوگوں کو اس بارے میں باخبر کیا جائے۔
5/20/2018
دنیا کے اکثر میڈیا کے مالک صیہونیزم کے لوگ ہیں
برزیل کے سیاسی مسائل کے تبصرہ نگارنے اس بیان کے ساتھ کہ دنیا کا میڈیا اپنی مرضی کے مطابق خبروں کو منتشر کرتا ہے ، کہا : دنیا کے اکثر میڈیا کے مالک صیہونیزم کے لوگ ہیں۔
5/19/2018
رہبر معظم کا حجۃ الاسلام مہدی طباطبائی کے انتقال پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمین سید مہدی طباطبائی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔