Web
Analytics
Rasa News ::رسانيوز ايجنسي - دنیاوی مسائل کیلئے غمگین ہونا شیطان کے نفوذ کی نشانی ہے
Wednesday, December 12, 2018 -
سرویس : > علاقائي
وقت : 5/23/2018-8:10 PM
شناسه خبریں: 436025
 
حجت الاسلام والمسلمین فرحزاد:
دنیاوی مسائل کیلئے غمگین ہونا شیطان کے نفوذ کی نشانی ہے
حوزه علمیه قم کے استاد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ غم و مصبیتوں کو پوشیدہ رکھنا مومن کے صفات میں سے ہے کہا: مومنین فقط اهل ‌بیت (ع) کے غم میں سوگوار اور غمگین ہوتے ہیں ، مال دنیا کے لئے حزن و غم مومن کے شایان شان نہیں ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حوزه علمیه قم کے استاد حجت‌ الاسلام‌ والمسلمین حبیب ‌الله فرحزاد نے آج حرم حضرت معصومہ قم (س) میں تقریر کرتے ہوئے خوشروی اور شادابی مومنین کے صفات میں شمار کیا اور کہا: مومنین دنیا کے لئے غمگین نہیں ہوتے مومن فقط اهل ‌بیت (ع) کے غم میں غمگین ہوتا ہے ۔

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ مال دنیا اور دنیاوی مسائل کے لئے حزن و غم ، رحمت الھی سے انسان کے نا امید ہونے کا سبب ہے کہا: دنیاوی مسائل کی بنیاد پر خود کا دوسروں سے مقایسہ اور دنیوی چیزوں پر غمگین ہونا انسان کے اندر شیطان کے نفوذ کی نشانی ہے ۔

حوزه علمیه قم کے استاد نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ انسان فقط نیکیوں میں خود کو دوسروں سے مقایسہ کرے کہا : نیکیوں میں دوسروں سے خود کا مقایسہ کرنا اور سبقت حاصل کرنے کی کوشش کرنے کی قران کریم اور روایتوں میں تاکید کی گئی ہے ۔

حجت ‌الاسلام والسملمین فرحزاد نے مزید کہا: مجلس اهل‌ بیت (ع) میں اگر چہ بظاھر انسان غمگین ہوتا ہے مگر یہ غم انسان کی تعمیر اور اس کی معنوی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔

انہوں ںے یاد دہانی کی: اگر انسان اقتصادی مشکلات ، مصیبتوں اور ناگوار مسائل میں صبر اختیار ، اپنے جزبات کو دوسروں سے چھپا لے جائے ، دوسروں کی ناراضگی کا سبب نہ بنے تو اس نے مومن کے صفات کو حاصل کرلیا ہے ۔

انہوں نے خوشی خلقت کی بنیادوں میں شمار کیا اور کہا: خوشروی فقط انسانوں ہی کے لئے ہی نہیں ہے بلکہ انسان، خدا کے سامنے بھی خوشروی سے پیش آئے ۔

حوزه علمیه قم کے استاد نے واضح طور سے کہا: وہ غم جو انسان کی تعمیر میں کردار ادا کرے قابل تحسین ہے ، دنیاوی مشکلات کے لئے غمگین ہونا رحمت الھی سے نا امیدی کا سبب ہے ۔

حجت ‌الاسلام‌ والمسلمین فرحزاد نے پسندیدہ حیات کا ملاک خداوند متعال کی بندگی جانا اور کہا: مومن کے لئے پسندیدہ حیات وہ حیات ہے جس میں سب سے زیادہ خدا کی عبادت کی جاسکے ، جبکہ موجودہ دنیا میں مادیات سے بھری زندگی کو پسندیدہ حیات مانا جاتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: دعا اور رسول خدا (ص) پر درود انسان کی خوشحالی کا سبب ہیں ، بہترین دعا ایمان اور جسم کی سلامتی کی دعا ہے اور اس بات پر توجہ کرنی چاہئے وہ چیز جو انسان کی مشکلات کے حل میں سب سے زیادہ اثر انداز ہے وہ دعا ہے ۔

حوزه علمیه قم کے استاد نے آخر میں صلوات کی برکتوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا : رسول اسلام (ص) کا ارشاد ہے کہ « جو بھی میرے اوپر دورد بھیجے گا اس کے لئے جنت کے دروازے کھول دئے جائیں گے » ۔ / ۹۸۸/ ن ۹۷۳

ختم خبر

رسا نیوز ایجنسی

نظریہ
نام :
ایمیل:
پیغام :
مندرجہ ذیل حروف کو باکس میں تحریر کریں:
= ۱۱ + ۱۱
ارسال
تبصرہ
اشاعت: 0
زیر التوا کا جائزہ لینے کے: 0
غیر ریلیز: 0
12/11/2018
اجلاس «صدی کا معاملہ؛ نئی سازش» کا انعقاد
« اسلامی تہذیب؛ استقامتی حکمت عملی» کی سلسلہ وار نشست «صدی کا معاملہ؛ نئی سازش» کے عنوان سے اس ھفتہ جمعرات کو عالمی تجریہ کاروں کی شرکت میں منعقد ہوگی ۔
12/10/2018
مشہد مقدس روحانی کے ساتھ جسمانی مرجعیت کا بھی مرکز ہو
روضہ امام رضا علیہ السلام کے متولی نے کہا : خطے میں مشہد مقدس کا صحت و سلامتی کے مرکز میں تبدیل ہونا ممکن ہے ۔
12/9/2018
بسیج اور رضاکار فورس نے امریکہ کی اقتصادی پابندیوں کو غیر مؤثر بنادیا
حضرت امام حسین (ع) یونیورسٹی کے کمانڈر جنرل نےکہا کہ بسیج اور رضاکار فورس نے اپنی فعال موجودگی کے ذریعہ امریکہ کی اقتصادی پابندیوں کو غیر مؤثر بنادیا ہے۔
12/8/2018
ایرانی مغوی اہلکاروں کی فوری بازیابی کا مطالبہ
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی نے تہران میں اپنے پاکستانی ہم منصب اسد قیصر کے ساتھ ملاقات میں مغوی ایرانی بارڈر گارڈز کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔
12/8/2018
تہران میں دہشت گردی کے خلاف ۶ ممالک کے پارلیمانی رہنماؤں کے دوسرے اجلاس کا آغاز
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ایران، پاکستان، ترکی، چين ، روس اور افغانستان ۶ مملک کے پارلیمانی سربراہان کا دہشت گردی کے خلاف باہمی تعاون کے دوسرے اجلاس کا آغاز ہوگیا ہے ۔
12/8/2018
امریکا نابودی اور تباہی کے راستے پر کھڑا ہے
تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا کی سبھی سازشیں اب تک شکست سے دوچار ہوئی ہیں اور امریکا اب نابودی اور تباہی کے راستے پر کھڑا ہے۔
12/6/2018
یورپ، ایران کیساتھ تجارت کیلئے نئی تجاویز لائے گا
ایران کی جوہری مذاکراتی ٹیم کے سنیئر رکن نے کہا ہے کہ یورپی ممالک مالیاتی لین دین کے مخصوص میکنزم کے تحت ایران کے ساتھ تجارتی تعاون کو بڑھانے کے لئے جلد نئے طریقوں کو متعارف کرائیں گے۔
12/6/2018
ایران کے ساحلی شہر چابہار میں دہشت گردانہ حملہ
اسلامی جمہوریہ ایران کے ساحلی شہر چابہار میں دہشت گردوں کی جانب سے ایک زوردار دھماکہ ہوا جس میں تین افراد کے شہید ہونے کی خبر ہے۔
12/5/2018
ایران کا امریکہ کو انتباہ، سلامتی کونسل سےغلط فائدہ اٹھانے کی کوشش نہ کی جائے
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے امریکہ کی جانب سے ایران کے میزائل پروگرام اور سلامتی کونسل کی قرارداد ۲۲۳۱ سے متعلق دہرے معیار پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے
12/4/2018
ایران، ھندوستان سمیت تمام پڑوسی ممالک سے تعلقات کا تحفظ کرے گا
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ امریکا کو جان لینا چاہئے کہ وہ ہمارے تیل کی فروخت کو نہيں روک سکتا اور اگرامریکا نے ہمارے تیل کی فروخت کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کی تو کوئي بھی تیل خلیج فارس سے بر...
12/3/2018
امریکی وزیر خارجہ کے بیان پر ایران کا سخت رد عمل
ایران کے وزیر خارجہ نے مائیک پمپئو کے سلامتی کونسل کی قرارداد ۲۲۳۱ سے متعلق اشتعال انگیز بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
12/2/2018
اقوام متحدہ کی طرف سے ہمارے میزائل پروگرام پر کوئی پابندی نہیں ہے
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا : اقوام متحدہ کی طرف سے کسی بھی قرار داد میں ہمارے میزائل پروگرام پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
12/1/2018
سعودی عرب کا ایران کو نقصان پہنچانے کے لئے تخریب کاری منصوبہ بندی
اسلامی جمہوریہ ایران نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے سربراہ کو ایک مراسلے میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب ایران کو سیکورٹی اور معاشی طور پر نقصان پہنچانے کے لئے تخریب کاری...
12/1/2018
یمن میں امریکہ کی پشت پناہی سے جارحیت عروج پر ہے
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یمن میں دیرپا امن کیلئے واحد راستہ ایران کا چار نکاتی منصوبہ ہے ۔
11/29/2018
ایران جلد تین سیٹلائٹ خلاء میں بھیجے گا
ایران کے وزیر دفاع نے کہا : ایران کے دفاعی پروگرام میں ترقی کا سلسلہ جاری ہے ۔
11/29/2018
یورپ کے مثبت تعاون نہ ہونے پر ایران جوہری معاہدہ پر خطرہ ممکن
اعلی ایرانی سفارتکار نے کہا : یورپ اور دیگر فریقین ایران کے معاشی مفادات کے حصول کے لئے جلد ایک موثر نظام کو بروئے کار لائیں۔
11/27/2018
یورپی ممالک نے اگر وعدوں پرعمل نہ کیا تومشترکہ ایٹمی معاہدہ خطرے میں پڑسکتا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزير خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی ممالک کی طرف سے وعدوں پر عمل نہ کرنے کی صورت میں مشترکہ ایٹمی معاہدے کو شدید خطرات لاحق ہوجائیں گے۔
11/27/2018
یمنی عوام کی حمایت میں تہران میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے اجتماع
ایران کے ٹیچروں اور محکمہ تعلیم کے کارکنوں نے یمنی عوام کی حمایت میں تہران میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے اجتماع کیا۔
11/27/2018
ملت فلسطین، عالم اسلام کے معاشیات اور میڈیا کے مورد حمایت قرار پائے
مجمع تقریب بین مذاهب اسلامی کے جنرل سکریٹری نے ملت مظلوم فلسطین کی ھمہ جانبہ حمایت ضروری جانا اور کہا: عصر حاضر میں ملت فلسطین کو عالم اسلام کے معاشیات اور میڈیا کے مورد حمایت قرار دیا جاَئے اور اس می...
11/26/2018
ایران کی طرف سے حلب میں کیمیائی حملے کی مذمت
اسلامی جمہوریہ ایران نے شام کے علاقے ''حلب'' میں دہشتگردوں کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی بھرپور مذمت کی ہے۔