Web
Analytics
Rasa News ::رسانيوز ايجنسي - شام پر اسرائیلی حملوں کے اہداف
Sunday, November 18, 2018 -
سرویس : > عالمي
وقت : 7/11/2018-1:59 PM
شناسه خبریں: 436564
 
شام پر اسرائیلی حملوں کے اہداف
جب بھی شام کی فوج نے جنگ کے میدان میں کوئی بڑی کامیابی حاصل کی ہے یا دہشت گردوں کے بڑے علاقے کو آزاد کرا لیا، تو اسرائیل کا خدشہ بڑھتا ہے اور یہ شام کے کسی بھی علاقے پر میزائل پر حملہ کرتا ہے یا جنگی جہازوں سے بمباری کرتا ہے تاکہ اسرائیل اپنے عوام کو بتا سکے کہ وہ اب بھی مضبوط اور علاقے میں سب سے طاقتور ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رای الیوم سے رپورٹ کے مطابق، شام کی فوج اردن کے سرحدی علاقے پر دستک دے رہی ہے اور اس کے فوجیوں نے اس گزرگاہ سے دہشت گردوں کے پرچم کو سرنگوں کر دیا جو کئی برسوں سے وہاں نصب تھے۔  لہذا اسرائیل اس جگہ پر بمباری کرتا ہے اور در حقیقت یہ دہشت گردوں کی شکست سے اسرائیل کے رنج و الم کی نشاندہی ہوتی ہے۔

گزشتہ تین مہینوں کے دوران، حمیمیم علاقے میں ٹیفور فوجی چھاونی پر تیسری بار بمباری کی گئی ہے اور بار بار کے حملے اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیل کے حملے بری طرح ناکام رہے ہیں اسی لئے وہ مسلسل حملے کرکے کامیابی حاصل کرنا چاہتا ہے البتہ ان حملوں سے تھوڑا بہت نقصان ہوا جو جنگ کے دوران ایک عام بات ہے۔

اسرائیل کے سابق ایئر چیف نے یہ اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران، اسرائیلی جنگی جہازوں نے شام میں 100 سے زائد حملے کئے ہیں۔ ان کے اعتراف سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ امریکا کی جانب سے اسرائیل کو دیئے گئے پیشرفتہ جنگی جہازوں سے اسرائیل کو کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے، نہ ہی شام کی حکومت کمزوری ہوئی اور نہ ہی اس کے فوجیوں کے حوصلے پست ہوئے اور اسرائیل کے ان حملوں اور دہشت گردوں کے حملوں کے درمیان شام کی فوج دہشت گردوں کے 90 فیصد کنٹرول علاقوں کو آزاد کرانے میں کامیاب رہی اور اب شامی پناہ گزین اپنے وطن واپس آ رہے ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو اور وزیر دفاع لیبرمین دھمکی دے رہے ہیں کہ کسی بھی صورت میں ایران کو شام میں پیر جمانے اور شام کو اسرائیل کے خلاف استعمال کی اجازت نہیں دیں گے لیکن ان کی دھمکیوں نے شام یا ایرانیوں پر کوئی اثر مرتب نہیں کیا اور شام کی فوج، ایران اور حزب اللہ کی مدد سے مزید پیشرفت کرتی جا رہی ہے اور کامیابیاں حاصل کرتی رہیں۔

اگر نتن یاہو اپنی دھمکیوں کو عملی جامہ پہنا سکتے اور ایران کی فوجی موجودگی کو ختم کرنے کی طاقت رکھتے تو پھر خوفزدہ ہوکر بدھ کے روز ماسکو کیوں بھاگ رہے ہیں؟ اس سال ان کا تیسرا ماسکو دورہ ہے وہ بھی ایسے حالات میں کہ دنیا کی سب سے بڑی طاقت کہے جانے والے امریکا کی انہیں حمایت حاصل ہے۔

شام پر اسرائیلی جنگی جہازوں کی بمباری کا کوئی اثر نہیں ہو رہا ہےاور اب یہ علاقائی ذرائع ابلاغ میں دوسرے درجے کی خبر بن گئی ہے اور اگر شام ان حملوں کا جواب نہیں دے رہا ہے تو اس کا سبب یہ ہے کہ اس کے پاس ابھی کرنے کے لئے زیادہ اہم کام ہے لیکن جواب میں یہ تاخیر زیادہ دنوں تک نہیں رہنے والی ہے۔ ہمیں تو یہی لگتا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

ختم خبر

رسا نیوز ایجنسی

نظریہ
نام :
ایمیل:
پیغام :
مندرجہ ذیل حروف کو باکس میں تحریر کریں:
= ۴ + ۹
ارسال
تبصرہ
اشاعت: 0
زیر التوا کا جائزہ لینے کے: 0
غیر ریلیز: 0
11/17/2018
پاکستان میں یہودی ایجنڈا نہیں نظام اسلام چلے گا
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملک کو مدینہ جیسی ریاست بنانے کیلئے دعووں کی بجائے عملی اقدامات کئے جائیں۔
11/17/2018
ملبرن میں مجلس عزا کے بعد محفل آغاز امامت کا اہتمام
العصر سنٹر ملبرن کے تعاون سے منعقد جشن میں حجت الاسلام ادریس الحسن خطاب کریں گے۔
11/17/2018
عراق کے صدر تہران پہنچ گئے
عراق کے صدر برہم صالح ایک اعلی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں ،جہاں وہ ایرانی صدر حسن اور دیگر اعلی حکام سے دوطرفہ تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔
11/15/2018
ایران کا کیلی فورنیا میں آتشزدگی پر امریکی عوام سے اظہار ہمدردی
اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکی ریاست ''کیلی فورنیا'' کے جنگلات میں آتشزدگی سے متاثر ہونے والے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
11/15/2018
مزاحمت ہی قدس شریف اور سرزمین فلسطین کی آزادی کا واحد ذریعہ ہے
حماس کے رہنما نے کہا کہ تحریک مزاحمت نے ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں فوجی لحاظ سے کامیابی حاصل کی اور اسرائیل کے انٹیلی جینس آپریشن کو بری طرح ناکام بنا دیا۔
11/15/2018
آنگ سان سوچی بھی روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث
آسیان تنظیم کے رکن ملکوں نے روہنگیا مسلمانوں کی سرکوبی کے باعث حکومت میانمار پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
11/14/2018
الیکشن ۲۰۱۸ اور ان کے بعد پاکستان کے حالات کے عنوان سے جمعہ کو اجلاس منعقد ہوگا
سرزمین پاکستان کی عظیم سیاسی اور ثقافتی جماعت، مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کے زیر اھتمام " الیکشن ۲۰۱۸ عیسوی اور ان کے بعد پاکستان کے حالات" کے عنوان سے جمعہ کو مدرسہ حجتیہ قم میں عظیم الشان اجل...
11/13/2018
آنگ سان سوچی سے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اعزاز واپس لے لیا
میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی سے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ’’ضمیر کی سفیر‘‘ کا اعزاز واپس لے لیا۔
11/13/2018
عالمی برادری کیلئے خاشقجی کا ہولناک قتل ناقابل قبول ہے
عالمی سطح پرسعودی صحافی کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔
11/13/2018
سزا دینے کا اختیارصرف معزز عدالتوں کو ہے
مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہا کہ ہم میں سے کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو لاؤ ہمیں عدالتوں میں پیش کرو ۔
11/13/2018
فلسطینیوں نے ۵۰ سے زائد صیہونی بستیوں کو میزائلی حملوں کا نشانہ بنایا
فلسطین کی اسلامی مذاحمت نے آج صبح صیہونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ۵۰ سے زائد صیہونی بستیوں کو میزائلی حملوں کا نشانہ بنایا۔
11/12/2018
عصائب اهل الحق ضرورت کی صورت میں یمن فورس بھیجیں گے
تحریک عصائب اهل الحق عراق نے سعودیوں کو متنبہ کیا کہ ممکن ہے یمنی عوام کا دفاع کرنے کے لئے یمن اپنی فورس روانہ کرے ۔
11/12/2018
پاکستان میں ہالینڈ کا سفارت خانہ بند
ہالینڈ کا سفارت خانہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر عارضی طورپر بند کردیا گیا۔
11/12/2018
امارات اور عمان کے بعد اب بحرین بھی اسرائیل کے ساتھ
امارات اور عمان کے بعد اب بحرین نے بھی اسرائیلی وزیر معاشیات کو دورے کے دعوت دے دی۔
11/11/2018
سید اقتدار حسین نقوی نے عراقی ویزہ کے سلسلہ میں محمود قریشی کے اقدامات کی قدردانی کی
مجلس وحدت مسلمین صوبہ جنوبی پنجاب کے سیکریٹری جنرل وفد کے ہمراہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ۔
11/11/2018
کالعدم تکفیری دہشت گردوں کی سہولت کالی بھیڑوں کا سفایا کیا جائے
مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ایک کالعدم جماعت کی خواہش پر ایک تاریخی جلوس سے ملت جعفریہ کسی صورت دستبردار نہیں ہوگی ۔
11/11/2018
یمنی فورسز نے سعودی عرب کے کرائے کے ۱۸۰ فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا
گذشتہ ۴۸ گھنٹوں میں یمنی فورسز نے سعودی عرب کے کرائے کے ۱۸۰ فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔
11/9/2018
جنگ یمن فوری طور پر بند کرنے اور امن مذاکرات شروع کرنے پر زور
یورپی ملکوں کے پچاس اراکین پارلیمنٹ نے جنگ یمن فوری طور پر بند کرنے اور امن مذاکرات شروع کرنے پر زور دیا ہے۔
11/8/2018
امریکہ کی نابودی کی ذمہ داری ٹرمپ پر ہوگی
امریکی مسلمانوں کی تنطیم نیشن آف اسلام کے رہنما نے ایران کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کی سخت ترین پابندیوں پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
11/8/2018
عراق میں دو سو اجتماعی قبر کا انکشاف
اقوام متحدہ نے کہاہے کہ عراق میں جن علاقوں پر داعش تنظیم کا قبضہ رہا ، وہاں ۲۰۰ سے زیادہ اجتماعی قبریں دریافت ہوئیں۔