Web
Analytics
Rasa News ::رسانيوز ايجنسي - امریکہ دنیا میں عدم استحکام پھیلا رہا ہے
Monday, August 20, 2018 -
سرویس : > عالمي
وقت : 7/21/2018-2:00 PM
شناسه خبریں: 436655
 
ایرانی وزیر خارجہ:
امریکہ دنیا میں عدم استحکام پھیلا رہا ہے
محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکہ نےاسلحے کی تجارت کے ذریعے دنیا کو عدم استحکام سے دوچار کر رکھا ہے۔

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ان ہتھیاروں کے ذریعے امریکہ اپنے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں بھی ناکام رہا ہے اور دنیا کے کل فوجی بجٹ کا پنتیس فی صد خرچ کرنے کے باوجود گیارہ ستمبر کے واقعے میں پندرہ سعودی باشندوں کے ہاتھوں نو ہزار سے زائد امریکیوں کو مرنے سے نہ بچاسکا۔

ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کہا کہ امریکی اقتدار کے ایوانوں میں روایتی اثر و رسوخ رکھنے والی اسلحہ ساز کمپنیاں، اپنے مفادات کے تحفظ کے غرض سے امریکی قانون سازی میں بھرپور کردار ادا کرتی ہیں، اسٹاک ہوم پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سمیت دنیا میں امن کے لیے کام کرنے والے تحقیقاتی اداروں کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق امریکہ دنیا کے سو سے زائد ملکوں کو ہتھیار فروخت کرتا ہے اور اسلحہ کی عالمی منڈی میں اس کا حصہ چونتیس فی صد کے قریب ہے جبکہ سن دوہزار سترہ کے دوران امریکی اسلحے کی فروخت میں پچیس فی صد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے برسراقتدارآنے کے بعد سے، امریکہ کے جارحانہ رویّوں اور اسلحہ ساز کمپنیوں کے مفادات کو تحفظ دینے کی پالیسیوں میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس پہنچنے کے فورا بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے لیے سعودی عرب کا انتخاب کیا جس کے نتیجے میں امریکی تاریخ میں اسلحے کا سب سے بڑا معاہدہ طے پایا جس کی مالیت ایک سو دس ارب ڈالر بتائی جاتی ہے۔یہ معاہدہ نہ صرف امریکی اسلحہ ساز کمپنیوں کا پہیہ گھما رہا ہے بلکہ جنگ اور خون خرابے کا سبب بھی بن رہا ہے اور آج جنگ میں استعمال ہونے والے امریکی ہتھیار، بے گناہ یمنی شہریوں کو موت کی وادیوں میں دھکیل رہے ہیں۔ علاوہ ازیں یہ امریکی ہتھیار اور آلات حرب شام سمیت دنیا کے بہت سے ملکوں میں دہشت گرد گروہوں کو بھی فراہم کیے جارہے ہیں جس کے نتیجے میں دہشت گردی اور وحشت کے سائے پوری دنیا پر پھیلتے جارہے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

ختم خبر

رسا نیوز ایجنسی

نظریہ
نام :
ایمیل:
پیغام :
مندرجہ ذیل حروف کو باکس میں تحریر کریں:
= ۶ + ۷
ارسال
تبصرہ
اشاعت: 0
زیر التوا کا جائزہ لینے کے: 0
غیر ریلیز: 0
8/19/2018
تل ابیب میں سینکڑوں افراد کا غزہ کی پٹی کے خلاف تشدد کے خاتمے کا مطالبہ
تل ابیب میں سینکڑوں افراد نے ایک احتجاجی مظاہرے میں صہیونی ریاست کی جانب سے غزہ کی پٹی کے خلاف تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
8/19/2018
یمنی فوج نے سعودی عرب کے ۳۶ کرائے کے فوجیوں کو ہلاک کردیا
یمنی فوج کے نشانہ بازوں نے گذشتہ ۲۴ گھنٹوں کے دوران یمن کے تین محاذوں پر سعودی عرب کے ۳۶ کرائے کے فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔
8/19/2018
روس اور جرمنی کا ایران جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور
روسی صدر اور جرمن چانسلر نے ایران جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور دیا۔
8/19/2018
مصر کے صدر صدی کے سازشی معاملے کو پایہ تکمیل کی کوشش میں
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی صدی کے سازشی معاملے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے سعودی عرب، اردن ، مصر اور فلسطینی رہنماؤں پر مشتمل ۴ فریقی اجلاس بلانے کی کوشش کررہے ہیں۔
8/19/2018
افغانستان کے ایک ضلع پر دہشت گرد گروہ طالبان نے حملہ کرکے قبضہ کرلیا
فاریاب میں طالبان نے حملہ کرکے ایک ضلع پر قبضہ کرلیا جس کے بعد سے ۱۰۰ افغان فوجی لاپتہ ہیں۔
8/18/2018
عمران خان نے وزارت عظمی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک کےبائیسویں وزیراعظم کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جس میں پاکستان کے اعلی سول اور فوجی حکام بھی شریک تھے...
8/18/2018
امام رضاؑ کا علم قراقرم کی ۶۲۵۰ میٹربلند چوٹی پر
برگنچھو پیک پر تاریخ میں پہلی بار امام رضاؑ اور حضرت عباس، علمدار کربلا (ع) کے نام کا علم لہرا دیا گیا ہے۔
8/18/2018
سعودی ولیعہد کی پالیسیاں سعودی عرب کی تباہی کا باعث
برطانوی جریدے کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کی غلط اور غیر منطقی پالیسیوں کی بنا پر سعودی عرب بہت جلد تباہ ہوجائے گا۔
8/18/2018
لبنان کے سنی عالم دین کی دینی اور قومی اتحاد پر تاکید کی
سرزمین لبنان کے سنی عالم دین نے دینی اور قومی اتحاد کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ آپسی تعاون پر زور دیا ۔
8/16/2018
امریکہ نے روسی اور چینی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا
امریکی محکمہ خزانہ نے شمالی کوریا پر عائد اقتصادی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد روسی اور چینی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔
8/16/2018
واشنگٹن اسلام آباد کو مشکلات سے دوچار کرنا چاہتا ہے
پاکستان کے نگراں وزیر خارجہ نے اپنے ملک کی موجودہ مشکلات کو امریکہ کی مخاصمانہ پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
8/16/2018
قطر مشکل وقت میں ترکی کے ساتھ کھڑا ہے
قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ قطر مشکل وقت میں ترکی کے ساتھ کھڑا ہے کیونکہ ترکی نے بھی مشکل وقت میں قطر کا ساتھ دیا تھا۔
8/16/2018
سعودی اتحاد میں شامل بیس کرائے کے فوجی ہلاک
یمن کے مغربی ساحلی علاقوں میں یمنی فوج کی ایک کارروائی کے دوران سعودی اتحاد میں شامل بیس کرائے کے فوجی ہلاک ہوگئے۔
8/15/2018
اسرائیل سے واپس جانے والے یہودیوں کی تعداد میں اصافہ
اسرائیل آنے والے یہودیوں کے مقابلے میں واپس جانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
8/15/2018
بحرینی عوام کے حکومت مخالف مظاہرے
بحرینی عوام نے اپنے قومی دن کے موقع پر ملک کے مختلف علاقوں منجملہ البلاد القدیم میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف وسیع مظاہرے کئے ہیں۔
8/15/2018
شام کے بارے میں روحانی، اردوغان اور پوتین کا سہ فریقی سربراہی اجلاس
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ستمبر کے پہلے ہفتہ میں شام کے بارے میں ایران، روس اور ترکی کے صدور کا سہ فریقی اجلاس منعقد ہوگا۔
8/15/2018
ہندوستان کا قومی آزادی کے دن ۲۰۲۲ میں انسان کو خلا میں بھیجنے کا بڑا اعلان
ہندوستانی وزير اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے ۷۲ ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان ۲۰۲۲ میں انسان کو خلا میں روانہ کرکے دنیا کا چوتھا مقام حاصل کرلےگا۔
8/13/2018
صیہونیوں نے شہر «الخلیل» پر حملہ کر دیا | فلسطینوں کے ساتھ شدید جھڑپ
کرانہ باختری میں شہر «الخلیل» پر صیہونی فوج کے حملہ کے بعد فوجیوں اور وہاں کے فلسطینی شہریوں کے درمیان شدید جھڑپ شروع ہو گئی ہے ۔
8/13/2018
عراق کی سلامتی کونسل نے ایران کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت کا حامل جانا ہے
عراق کی قومی سلامتی کونسل نے کہا کہ عراق کے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔
8/13/2018
امارات ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کی حمایت کرتا ہے
متحدہ عرب امارات کے سفیر نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ ایسے کروپوں کی حمایت کی ہے جو اسرائیل کے وجود کے خلاف ہیں۔