Web
Analytics
Rasa News ::رسانيوز ايجنسي - شہید علامہ سید عارف حسین حسینی اسلام کے بے باک، نڈر، مجاہد اور فرض شناس سپاہی تھے
Friday, December 14, 2018 -
سرویس : > سياسي
وقت : 8/10/2018-12:26 PM
شناسه خبریں: 436833
 
شہید علامہ سید عارف حسین حسینی اسلام کے بے باک، نڈر، مجاہد اور فرض شناس سپاہی تھے
پاکستان کے مایہ ناز عالم دین اور پاکستانی شیعوں کے رہنما علامہ شہید عارف حسین حسینی ٢٥ نومبر ١٩٤٦ کو پاڑہ چنار کے علاقہ پیواڑ میں سید فضل حسین شاہ کے گھر میں پیدا ہوئے ۔ شہید سید عارف حسین الحسینی امام خمینی(رہ) کی تحریک کے آغاز سے ہی قافلہ حق میں شامل ہو گئے اور اپنی زندگی انقلاب اسلامی کی ترویج اور دفاع میں بسر کرتے ہوئے درجہ شہادت پر فائز ہو گئے.

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مایہ ناز عالم دین اور پاکستانی شیعوں کے رہنما علامہ شہید عارف حسین حسینی  ٢٥ نومبر ١٩٤٦ کو پاڑہ چنار کی غیور سرزمین کے علاقہ پیواڑ میں سید فضل حسین شاہ کے گھر میں  پیدا ہوئے ۔ شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی  ابتدائی دینی و دنیوی تعلیم مکمل کرنے کے بعد  ١٩٦٧ میں نجف اشرف تشریف لے گئے. شہید  سید عارف حسین الحسینی ان عظیم شخصیات میں شامل ہیں جو امام خمینی(رہ)  کی تحریک کے آغاز سے ہی  امام خمینی اور ان کے پیغام حق کی معرفت حاصل کرتے ہو ئے قافلہ حق میں شامل ہو ئے اور اپنی  زندگی انقلاب اسلامی کی ترویج اور دفاع میں بسر کرتے ہوئے درجہ  شہادت پر فائز ہو گئے.

امام خمینی (رہ)   اور ان کے پیغام کے ساتھ علامہ سید عارف حسین الحسینی گہری فکری ، جذباتی اور والہانہ وابستگی رکھتے تھے. یوں تو آپ ایک حلیم الطبع اور نرم خو انسان تھے ، لیکن جب بات امام خمینی (رہ)   اور ان کے افکار کی ہوتی اور کوئی شخص ان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتا یا کمزوری کا مظاہرہ کرتا تو جلال سے آپ کا چہرہ سرخ ہو جاتا . آپ امام خمینی (رہ)   اور ان کے اسلامی انقلابی پیغام کے خلاف کچھ بھی سننے کے روادار نہ تھے. آپ امام خمینی (رہ)  کے پیغام کو زمان و مکان کی قید سے آزاد ایک آفاقی پیغام سمجھتے تھے.

امام خمینی کے ساتھ شہید  علامہ عارف حسین الحسینی  کے عشق و محبت  کا یہ عالم تھا کہ جن دنوں لوگ امام خمینی (رہ)  کے سائے سے بھی ڈرتے تھے ، سید عارف ان کے پیچھے ایسے بازو پھیلا کر چلتے تھے گویا ان کے ذاتی محافظ ہوں.

شہید عارف حسین الحسینی ایک مبارز و مجاہد عالم دین تھے جو حق کی خاطر جان دینا اور لینا بھی جانتے تھے. افکار امام خمینی(رہ)   کی ترویج کو فریضہ سمجھ کر بے لوث و بے غرض انداز میں انجام دییتے تھے.جن دنوں میں امام خمینی (رہ)  و انقلاب کا نام لینا عزت و تکریم و وسائل میں اضافے کا سبب نہیں بلکہ قید و بند کی صعوبتوں ، تکالیف و زندگی داو پر لگانے کا باعث تھا ، اس دور میں شہید حسینی پیغام خمینی (رہ) کی ترویج کرنے والے ہر اول دستے میں شامل تھے.

علامہ سید عارف حسین کی انقلابی سرگرمیوں کی بدولت ١٩٧٤ میں عراقی حکومت نے آپ پر عراق میں داخلے پر پابندی عاید کر دی . جس کی بدولت آپ مزید علم حاصل کرنے کے لیے قم تشریف لے گئے. حوزہ علمیہ چونکہ انقلابی سرگرمیوں کا مرکز تھا ، آپ بھی انقلابی تحریک کے سرگرم رکن بن گئے ، آپ کو امام (رہ)  کے جانثاران سے بھی خصوصی انس پیدا ہو گیا . آپ باقا عدگی سے آقای سید علی خامنہ ای کے خطابات میں جوش و جذبہ  سے شرکت فرماتے اور پیغام حق کو دیگر احباب تک پہنچاتے تھے.

قم سے واپس تشریف لانے کے بعد علامہ عارف حسینی نے امام خمینی (رہ)  کے پیغام کی حقانیت اور شاہ کے مظالم اور غیر اسلامی اقدار کے متعلق پاکستانی عوام  کو آگاہ کیا. آپ نے عملا شاہ ایران کے خلاف مظاہرے کیے اور قوم کو صورت حال سے آگاہ فرمایا. آپ کی دیرینہ خواہش تھی کہ پاکستان میں بھی اسلامی انقلاب کی تحریک استعماری اثر و رسوخ کو خس و خاشاک کی طرح اپنے ساتھ بہا لے جائے گي ۔ /۹۸۸/ن ۹۱۵

ختم خبر

رسا نیوز ایجنسی

نظریہ
نام :
ایمیل:
پیغام :
مندرجہ ذیل حروف کو باکس میں تحریر کریں:
= ۴ + ۲
ارسال
تبصرہ
اشاعت: 0
زیر التوا کا جائزہ لینے کے: 0
غیر ریلیز: 0
12/13/2018
وہ معاشرہ جو عقل کی بنیاد پر قائم ہو وہ کامیاب و متمدن ہوتا ہے | انسان کو چاہیئے کہ علمی فکر کرے اور عدلی عمل کرے
حضرت آیت الله جوادی آملی نے اس بیان کے ساتھ کہ غیر عالم معاشرہ کبھی بھی کامیابی تک نہیں پہونچ سکتا اور متمدن بھی نہیں ہو سکتا ہے بیان کیا : وہ معاشرہ جو اپنی شخصی زندگی عاقلانہ طور پر ادارہ کرتے ہیں ل...
12/13/2018
صدی کا معاملہ نئی سازش کے عنوان سے نشست  منعقد ہوئی
«صدی کا معاملہ؛ نئی سازش» کے عنوان سے اج ۱۳ دسمبر ۲۰۱۸ عیسوی بروز جمعرات ۹ سے ۱۲ بجے دن میں عالمی تجریہ کاروں کی شرکت کے ساتھ الغدیر ایڈوٹیریم معلم روڈ قم المقدس ایران میں منعقد ہوئی  ۔
12/12/2018
شکر الهی نعمتوں میں اضافہ کا سبب ہے
حضرت آیت الله علوی گرگانی نے کمانڈر رحیم نوعی اقدم سے ملاقات میں یہ کہتے ہوئے کہ شکر الهی نعمتوں میں اضافہ کا سبب ہے کہا: خدا کی طاقت تمام طاقتوں سے بالاتر ہے اگر ہم اس کے معتقد رہیں تو کامیابی ہمارے ...
12/12/2018
ایران سمیت ۱۲ ممالک کے خلاف امریکہ کا معاندانہ اقدام| پاکستان نے امریکی رپورٹ مسترد کردی
امریکہ کے وزیر خارجہ نے کل ایک بیان جاری کر کے ایران،چین اور روس سمیت دیگر دس ممالک کو مذہبی آزادی کے منافی کام کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔
12/11/2018
غاصب صھیونیت سے دوستانہ تعلقات ملت اسلامیہ کی پیشانی پر بدنما داغ ہے
حزب الله لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ غاصب صھیونیت سے دوستانہ تعلقات ملت اسلامیہ کی پیشانی پر بدنما داغ ہے کہا: اس غاصب میں استقامت کا مقابلہ کرنے کی طاقت نہیں ہے ۔
12/11/2018
انقلابی اقدار کے فروغ سے دشمن کو شکست دی جاسکتی ہے
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ انقلابی اقدار کے فروغ سے دشمن کی جانب سے معنوی اقدار کے خلاف یلغار کو ناکام بنایا جا سکتا ہے۔
12/11/2018
فلسطین، یمن اور کشمیر میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف مذمتی قرارداد
انسانی حقوق کے عالمی دن پر کشمیر، فلسطین اور یمن میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف مذمتی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔
12/10/2018
اوپک ممبر ممالک کی مقاومت نے امریکا کے لئے دوسری ناکامی لکھ دی
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اپنے کیبینٹ جلسہ میں تاکید کی ہے کہ اوپک ممبر ممالک کی مقاومت نے امریکا کے لئے دوسری ناکامی لکھ دی ۔
12/9/2018
طبقاتی اختلاف کا پایا جانا اسلامی معاشرے کے شان کے خلاف ہے | تعلیم حاصل کرنے والے بچے مالی صلاحیت کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہیں ہونا چاہیئے
حضرت آ‌یت الله علوی گرگانی نے اس بیان کے ساتھ کہ اسلامی معاشرے میں طبقاتی اختلاف نہیں پایا جانا چاہیئے تاکید کی ہے کہ کوئی بھی تعلیم حاصل کرنے والے بچے مالی صلاحیت کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہیں ہونا چ...
12/8/2018
سلامتی کونسل نے اپنی ذمہ داریوں پر بخوبی عمل نہیں کیا| امریکا علاقہ میں پھیلتی دھشتگردی کی بنیاد
اسلامی جمھوریہ ایران کے پارلیمنٹ اسپیکر نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ سلامتی کونسل نے اپنی ذمہ داریوں پر بخوبی عمل نہیں کیا تاکید کی : علاقہ میں امریکی جنگ اور متعدد ممالک کے خلاف امریکا کی ایک طرفہ پابندی...
12/7/2018
الہی امر و نہی کا فلسفہ انسان کو کمال تک پہوچنا ہے
امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ نے اس بیان کے ساتھ کہ انسان کی زندگی ، مقصد خلقت اور کمال کے حصول میں بسر ہونا چاہیئے کہا : الہی امر و نہی اس لئے ہے کہ انسان خداوند عالم کی خصوصی رحمت ...
12/7/2018
آل خلیفہ کی طرف سے ۷۰۰ روحی موت کی سزا | بحرین کا بادشاہ آیت الله شیخ عیسی قاسم کی سلامتی کا ذمہ دار ہے
قم میں مقیم بحرین حوزہ علمیہ کے سربراہ نے رسا نیوز ایجنسی کی طرف سے منعقد کی گئی بحرین کی موجودہ صورت حال نشست میں کہا : آل خلیفہ ۷۰۰ بحرینی عوام کی شہریت منسوخ کر کے ان کو روحی پھانسی کی سزا دی ہے ۔
12/6/2018
بحرین کی حکومت ظالم و غیر قانونی ہے
حوزہ علمیہ بحرین کے قم میں نمائندے نے کہا : بحرین کی حکومت اپنے فیصلہ میں آزاد نہیں ہے وہ سعودی عرب کے ولی عہد اور امارات کے ولی عہد کی طرف سے بنائی گئی پالیسی پر عمل پیرا ہوتی ہے ۔
12/5/2018
شیخ معتوق کے خلاف کویت عدالت کا فیصلہ افسوسناک ہے
مجمع اسلامی العمل بحرین کے نائب جنرل سکریٹری نے قومی اسلامی یکجہتی کویت کے جنرل سکریٹری کے خلاف کویت عدالت کے حالیہ حکم پر افسوس کا اظھارکیا اور اسے ظالمانہ فیصلہ جانا۔
12/4/2018
شب و روز وھابیت سے برسرپیکار ہیں
اھواز کے امام جمعہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امیرالمؤمنین علی علیہ السلام کا شیعہ ہونا ملت ایران کے لئے باعث فخر ہے کہا: وھابیوں نے ایک اعتقادی جنگ کا آغاز کر رکھا کہ جس سے ہم شب و روز بر...
12/4/2018
اجلاس«بحرین؛ قیام مظلوم» منعقد ہوگا
بحرین کی حالیہ تبدیلی کا جائزہ لینے کی غرض سے اجلاس «بحرین؛ قیام مظلوم» رسا نیوز ایجنسی کے زیر اھتمام منعقد ہوگا جس میں سرزمین بحرین کی برجستہ شخصیت اور شیعہ رھنما حجت الاسلام و المسلمین شیخ عبد الله ...
12/4/2018
غاصب صھیونیت کے مقابل حزب اللہ طاقت میں اضافہ ہورہا ہے
حزب الله لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ نے کہا: سامراجی طاقتیں، غاصب صھیونیت کے مقابلہ اور مظلوموں کی حمایت کے لئے حزب اللہ طاقت میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔
12/4/2018
ریٹائر ہونے والے افراد کے عدم استخدام کا قانون اچھا قانون ہے
حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ریٹائر ہونے والے افراد کے عدم استخدام کے قانون کو اچھا قانون قراردیتے ہوئے فرمایا: اس قانون کے نفاذ سے جوانوں کو نوکریوں کے بہتر مواقع فراہم ہوں گے۔
12/4/2018
یورپ دنیا پر جنگل کے قانون کی حکمرانی کا خطرہ محسوس کررہا ہے
امریکا کی جانب سے اہم بین الاقوامی معاہدوں اور کنونشنوں کو بالائے طاق رکھنے کے نتیجے میں دنیا ہرج ومرج اور لاقانونیت کے خطرے سے دوچار ہوگئی ہے جس کے پیش نظر یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ ...
12/3/2018
حجت الاسلام شیخ معتوق کے خلاف کویت عدالت کے ظالمانہ فیصلہ کی مذمت میں مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل کا بیانیہ
مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل نے اپنے بیانیہ میں حجت الاسلام شیخ معتوق کے خلاف، کویت عدالت کے ظالمانہ فیصلہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔