Web
Analytics
Rasa News ::رسانيوز ايجنسي - نہ جنگ ہوگی اور نہ امریکا سے مذاکرات| مہنگائی اور قومی پیسہ کی قدروں میں کمی کی بنیاد انتظامیہ ہے پابندیاں نہیں
Sunday, November 18, 2018 -
سرویس : > سياسي
وقت : 8/14/2018-1:57 PM
شناسه خبریں: 436872
 
رہبر انقلاب اسلامی:
نہ جنگ ہوگی اور نہ امریکا سے مذاکرات| مہنگائی اور قومی پیسہ کی قدروں میں کمی کی بنیاد انتظامیہ ہے پابندیاں نہیں
رہبرانقلاب اسلامی نے امریکا کے بے ادبانہ رویّے ، شرمناک اقدامات اور دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے فرمایا کہ نہ تو جنگ ہوگی اور نہ ہی ہم امریکا سے مذاکرات کریں گے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رھبر معظم انقلاب اسلامی کی خبررساں سائٹ سے رپورٹ کے مطابق، مختلف عوامی طبقات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے گذشتہ روز رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی ۔

آپ نے اس ملاقات میں یہ کہتے ہوئے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کو امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے بھی منع کیا تھا اور میں بھی امریکا سے مذاکرات کو منع کرتا ہوں ، امریکا کی دھمکیوں، غیر سفارتی زبان اور بے ادبانہ رویّے کی مذمت کرتے ہوئے فرمایا : امریکا نے گذشتہ چھے مہینے کے دوران اپنے بیانات میں بہت زیادہ بے شرمی اور بے ادبی کا مظاہرہ کیا ہے۔

رہبرانقلاب اسلامی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ پہلے بھی امریکا کے لب ولہجے میں سفارتی آداب کا کم ہی لحاظ رکھا جاتا تھا لیکن پچھلے چند مہینے سے وہ سبھی ملکوں کے سلسلے میں بے ادبی اور بے شرمی کا مظاہرہ کر رہا ہے جس کی ایک مثال گذشتہ ہفتے یمن کے اسکولی بچوں کی بس اور اسپتال پر سعودی عرب کے حملے کے تعلق سے اس کے موقف کی ہے کہا: یمن کے اسکولی بچوں کی بس اور اسپتال پر وحشیانہ حملے کئے گئے جس میں بے گناہ بچے مارے گئے لیکن امریکا نے ان واقعات کی مذمت کرنے کے بجائے بے شرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے تعلقات اسٹریٹیجک ہیں ۔

آپ نے یہ کہتے ہوئے کہ اگر یہ بے شرمی نہیں تو کیا ہے تاکید کی: خود امریکی صدر نے بھی جو دو تین ہزار تارکین وطن بچوں کو ان کی ماؤں سے الگ کرکے قفس نما حراستی کیمپ میں رکھ رکھا تھا، کیا تاریخ میں اس کی اس سے پہلی کہیں مثال ملتی ہے؟

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا: امریکی حکام ہم لوگوں کے بارے میں بھی بے شرمانہ باتیں کر رہے ہیں پابندیوں کے ساتھ ساتھ وہ جنگ کی بھی باتیں کر رہے ہیں اور مذاکرات کی بھی پیشکش کر رہے ہیں۔

آپ نے یہ کہتے ہوئے کہ امریکا کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کوئی نئی بات نہیں ہے انقلاب کی کامیابی کے آغاز سے ہی وہ مذاکرات کی باتیں کرتا آیا ہے لیکن ہم امریکا جیسی دھوکے بازحکومت سے جو کبھی بھی اپنے وعدوں پر عمل نہیں کرتی مذاکرات نہیں کریں گے ، امریکا کی دھوکہ بازی اور وعدہ خلافیوں کا ذکرکرتے ہوئے فرمایا : اس کی تازہ مثال یہ ایٹمی معاہدہ ہے جس کی امریکا نے پابندی نہیں کی، اور آپ سبھی جان لیں کہ نہ جنگ ہوگی اور نہ ہی امریکا کے ساتھ مذاکرات ہوں گے ،  امریکا جانتا ہے کہ جنگ سو فی صد اس کے نقصان میں ہوگی ۔

رہبرانقلاب اسلامی نے یہ کہتے ہوئے کہ میں اپنے ملک کے عوام سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ امریکا جنگ کی دھمکی دے کربزدلوں کو ڈرانا چاہتا فرمایا : امریکا کے ساتھ مذاکرات کو امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے بھی منع کیا تھا اور میں بھی امریکا سے مذاکرات کو منع کرتا ہوں۔

آپ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ہم ہمیشہ کی طرح کبھی بھی جنگ میں پہل نہیں کریں گے، امریکی بھی حملہ نہیں کریں گے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ جنگ سو فیصد ان کے نقصان میں ہوگی کہا: اسلامی جمہوری نظام اور ایرانی عوام نے ثابت کردکھایا ہے کہ ہر جارح کو اس سے کہیں زیادہ سخت جواب دیتے ہیں ۔

رہبرانقلاب اسلامی نے غیر ملکی کرنسی اور سکہ کے بازار میں غفلت اور عدم توجہ مشکل کا اصلی سبب جانا اور کہا: کرنسی اور سکہ کے بازار میں حکومت کی غفلت اور عدم توجہ کے باعث مشکلات پیدا ہوئی ہیں جس کی بنا پر عوام کو سخت معاشی اور اقتصادی مشکلات کا سامنا ہے۔

آپ نے یہ کہتے ہوئے کہ عوام کے ایک طبقہ کو شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے جبکہ طبی ،  غذائی مواد اور دیگر شعبوں میں مہنگائی سے عوام سخت پریشان ہیں کہا: قومی کرنسی کی قدر میں ریکارڈ کمی ملک کی موجودہ اقتصادی مشکل ہے جب ریال میں ریکارڈ کمی واقع ہوتی تو اس سے عام افراد کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان کی در آمد میں ریکارڈ کمی واقع ہوجاتی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ تمام اقتصادی ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ اقتصادی مشکلات کا سبب غیر ملکی دباؤ نہیں بلکہ اندرونی مشکلات  اور غلط مدیریت ہے جس کی بنا پر قومی کرنسی میں ریکارڈ کمی واقع ہوگئی ہے کہا: غیر ملکی کرنسی اور سکہ کے بازار میں حالیہ مشکلات کا اصلی سبب حکومت کی غفلت ، غلط پالیسی اور عدم توجہ ہے جب غیر ملکی کرنسی اور سکہ کی تقسیم غلط طریقہ سے انجام پائے گی تو اس کے بعد اس قسم کی مشکلات بھی پیدا ہوں گی۔

آپ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ہم غیر ملکی کرنسی میں اس شخص کی تلاش میں ہیں جس نے کرنسی لی ہے جبکہ اس معاملے میں وہ شخص بھی مقصر ہے جس نے  ناہل اور غلط عناصر کو بڑی مقدار میں غیر ملکی کرنسی فراہم کی ہے کہا: عدلیہ کے سربراہ کو کرپشن کے خلاف ٹھوس اقدامات کا حکم دیدیا گیا ہے  اور مالی بدعنوانیوں کے خلاف ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔/۹۸۸/ ن۹۷۰

ختم خبر

رسا نیوز ایجنسی

نظریہ
نام :
ایمیل:
پیغام :
مندرجہ ذیل حروف کو باکس میں تحریر کریں:
= ۵ + ۱۰
ارسال
تبصرہ
اشاعت: 0
زیر التوا کا جائزہ لینے کے: 0
غیر ریلیز: 0
11/17/2018
پاکستان پر تسلط کے لئے سامراجیت و اسلام دشمن عناصر گھات لگائے ہوئے ہیں
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا : پاکستان پر تسلط کے لئے سامراجیت و اسلام دشمن عناصر گھات لگائے ہوئے ہیں ہم آپ کی حمایت سے ان کی لالچ بھڑی نگاہوں کو اندھا کر دینگے اور اپنی ذمہ داری کو پورا ...
11/17/2018
سامراء؛ زائرین کی تصحیح قرآن پروگرام میں گہری دلچسپی
شہادت امام حسن عسکری(ع) کے لیے آنے والے زائرین کے راستوں پر تصحیح تلاوت کے پانچ اسٹال لگایے گیے تھے۔
11/15/2018
گلگت بلتستان کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق فراہم کئے جائیں
قائد ملت جعفریہ پاکستان کہا کہ قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی کی تمنا و آرزو پوری قوم کی بالعموم اور پسے ہوئے طبقات کی باالخصوص ہے کیونکہ آئین جس نے نظام میں توازن برقرار رکھنا تھا وہ اس کو قائ...
11/13/2018
عالمی جوہری ادارے نے ایران کی دیانت داری کی تیرہویں بار تصدیق کردی
امریکی خلاف ورزیوں کے برعکس ایران اب تک جوہری معاہدے سے متعلق کیے گئے وعدوں پر عمل کیا ہے۔
11/13/2018
معاشرے کو منشیات سے دور رکھنا ایک جہادی عمل ہے
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے کہا : منیشات کی روک تھام کے سلسلے میں ثقافتی پروگرام اور میڈیا پر خصوصی مہم چلانے کی ضرورت ہے ۔
11/12/2018
دشمن کی تمام چھاونیاں ایرانی میزائل کے نشانہ پر ہیں
جنرل ابوالفضل شکارچی نے ایک بیان میں دشمن کی تمام چھاونیوں کو اسلامی جمھوریہ ایران کی میزائل کے نشانہ پر بتایا ۔
11/12/2018
جہاد و شہادت کے جذبے کے فروغ سے مشرق و مغرب کی طرف رجحان ختم ہوجائے گا
رہبرانقلاب اسلامی آیت العظمی سیدعلی خامنہ ای نے مشرق و مغرب کی وابستگی سے نجات اور کفر و الحاد کی بساط لپیٹنے کے لئے معاشرے میں جذبہ جہاد و شہادت کے فروغ پر زور دیا ہے۔
11/10/2018
امریکا، ایران و عراق سے پابندیاں ہٹانے پر مجبور ہوگا
سرزمین عراق کے معروف عالم دین حجت الاسلام سید صدر الدین قبانچی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ عراق ، ایران کے خلاف لگائی ہوئی امریکی پابندیوں کا ساتھ نہ دے گا کہا: امریکا، ایران و عراق سے پابندیاں ہٹانے پر م...
11/10/2018
آیت الله قبلان نے عالمی معاشرہ سے اہل یمن و فلسطین کی مدد کا مطالبہ کیا
شیعہ علماء کونسل لبنان کے سربراہ نے غاصب صھیونیت سے بڑھںے والے ہر قسم کے تعلقات کی شدید مذمت کی اور کہا: عرب اور اسلامی مملک سے اہل یمن و فلسطین کی مدد کرنے کی تاکید کی ۔
11/10/2018
آمریکا نابودی کی ڈگر پر ہے|ماہ محرم ختم ہونے پر مگر ماہ توسل امام حسین نہیں
شھر اھواز کے امام جمعہ نے امریکن کانگریس اور سینیٹ کے حالیہ الیکشن کی جانب اشارہ کیا اور کہا: امریکا داخلی فتنے اور اختلافات سے روبرو ہے اور دن بہ دن اس کی قدرت میں کمی آتی جارہی ہے ۔
11/9/2018
علامہ اقبال نے معاشرے کی ناصرف اصلاح کی بلکہ اپنی شاعری سے افرادکی ذہنی وفکری تربیت فرمائی
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ شاعر مشرق نے امت مسلمہ کو اغیار کی غلامی سے نجات ، نوجوانوں کو بلندی پروازی اور خدائے واحدکی اطاعت کا جو درس اپنے کلام کے زریعے دیا وہ تاقیامت کیلئےمشعل ر...
11/8/2018
پیغمبر اکرم اور خاندان رسالت کے اسوہ پر عمل پیرا ہونا ہمارے نجات کا ضامن ہے
حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں سینکڑوں کشمیری ایک مرتبہ پھر شہید کردیئے گئے، شہریوں پر براہ راست گولیاں برسا کر اور لاکھوں بے گناہ افراد کو شہید کرکے بھارتی نام نہاد جمہوریت...
11/8/2018
سعودی یزدیوں کے ذریعہ یمنی عوام کی نسل کشی جاری ہے
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ یمن کے مسئلے کو یمنی عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جانا چاہیے ۔
11/8/2018
مستبصران دین کے سلسلہ میں اپنی ذمہ داری پر عمل کریں
نجف اشرف کے مرجع تقلید نے بیان کیا : مستبصران دین کی خدمت اور اپنے عقیدہ کے سلسلہ میں اپنی ذمہ داری پر عمل کریں اور نیک اخلاق سے آراستہ رہیں ۔
11/8/2018
آیت اللہ ابراہیم زکزکی کی رہائی کی اپیل پھر مسترد
نائیجیریا کی ظالم عدالت نے انصاف کے تقاضوں کو پامال کرتے ہوئے ملک کے سرکردہ مذہبی رہنما آیت اللہ ابراہیم زکزکی کی رہائی کی اپیل مسترد کر دی۔
11/7/2018
سقیفہ، رسول اسلام کی وفات کے بعد تاریخ اسلام کے سیاہ ترین دن ہیں
حوزہ علمیہ امام محمد تقی(ع) کے متولی نے شیعہ تعلیم اور افکار میں امام وقت کی شناخت کو نہایت اہم جانا اور کہا: سقیفہ، رسول اسلام(ص) کی وفات کے بعد تاریخ اسلام کے سیاہ ترین دن ہیں کہ جس نے لوگوں کو ولا...
11/7/2018
عراق، ایران مخالف پابندیوں کا حصہ نہیں بنے گا
عراق کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ عراق ہرگز ایران کے خلاف پابندیوں کا حصہ نہیں بنے گا۔
11/6/2018
«زوال امریکا» عظیم کانفرنس قم میں منعقد ہوا
«زوال امریکا» عظیم کانفرنس اور حسینی اربعین اجلاس لوییس فراخان اور بعض حکام کی شرکت کے ساتھ قم میں منعقد ہوئی ۔
11/6/2018
تاج محل میں نماز باجماعت پر پابندی عائد
آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا نے تاج محل مسجد میں جمعہ کےعلاوہ ادائیگی نماز سے روک دیا۔
11/4/2018
شیخ علی سلمان کو عمر قید کا حکم
بحرین کی ایک عدالت نے جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کو عمر قید کا حکم سنایا ہے۔