Web
Analytics
Rasa News ::رسانيوز ايجنسي - عاشورا کی مناسبت سے عزاداری
Monday, October 22, 2018 -
سرویس : > ثقافتي
وقت : 9/20/2018-12:33 PM
شناسه خبریں: 437190
 
عاشورا کی مناسبت سے عزاداری
عاشورا حقیقت کے ذریعے طاقت پر غلبے، انصاف کے ذریعے استبداد پر فتح اور ایثار و فداکاری کے ذریعے ظلم پر کامیابی کا ابدی ثبوت ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عاشورا وہ دن ہے جب حضرت امام حسین (ع) نے میدان کربلا میں حق و باطل، علم و جہل، رضائے الٰہی اور خواہشات نفسانی کے درمیان حد فاصل قائم کرنے والی وہ عظیم و بے مثال قربانی پیش کی کہ محرم الحرام کی نسبت ہی امام عالی مقام سے ہوگئی۔ حضرت امام حسین (ع) کی ذات اقدس اور ان کا مقصد شہادت اتنا بلند ہے کہ ضروری نہیں ہر ذہن ان فضائل، مراتب اور راہ خدا میں اس بے مثال قربانی کا احاطہ کرسکے، جو خاندان نبوت نے میدان کربلا میں پیش کی۔

یومِ عاشور جہاں امام عالی مقام اور ان کے عظیم رفقاء کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے وہیں یہ دن ہمیں اس بات کا بھی احساس دلاتا ہے کہ ہم واقعہ کربلا کی اصل روح اور پیغام کو دلی طور پر سمجھیں اور امام حسین (ع) کی جانب سے ایثار و قربانی کی لازوال مثال پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہونے کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کریں۔

آج ہی کے دن دس محرم سنہ اکسٹھ ہجری قمری کو فرزند رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کو کربلا کے میدان میں ان کے اصحاب و انصار کے ساتھ تین دن کا بھوکہ اور پیاسہ شہید کر دیا گیا تھا۔

جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے مختلف علاقوں میں نواسہ رسول (ص) سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کی اسلام کو بچانے کے سلسلے میں عظيم قربانی، مظلومیت اور تشنہ دھانی کی غمناک اور المناک واقعہ کی یاد میں ماتمی جلوس نکالے جارہے ہیں جن میں لاکھوں عزادار شریک ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت  تمام چھوٹے بڑے شہروں ، قصبوں اور دیہاتوں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام اور حسینی جوش و ولولہ سے منایا جارہا ہے۔ جلوس عزا اپنے روایتی راستوں پر گامزن ہیں۔

تہران ، قم ، مشہد، شیراز، اصفہان، تبریز، ہمدان اور دیگر شہروں میں سید الشہداء حضرت امام حسین کی یاد میں عظیم اجتماعات منعقد ہوئے ہیں اور عزادار سینہ زنی کرتے ہوئے ،امام رضا کے حرم، حضرت معصومہ کے حرم ، حضرت شاہ عبدالعظیم کے حرم ، حضرت شاہچراغ کے حرم اور دیگر مقدس مقامات کی طرف رواں دواں ہیں اور سید الانبیاء حضرت محمد مصطفی  صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ان کے پیارے نواسے کی مظلومانہ شہادت کی مناسبت سے پرسہ دے رہے ہیں۔

ایران کے صدر حجت الاسلام حسن روحانی نے بھی شاہ عبدالعظیم میں جلوس عزا اور مجلس عزا میں شرکت کی۔

اس وقت کربلائےمعلی، عراق اور دنیا بھرسے آئے ہوئے سوگواروں سے مملو ہے اور کئی لاکھ  سوگوار اور عزادار اس وقت کربلا ئے معلی میں امام مظلوم کربلا اور ان کے اصحاب و انصار کی مظلومیت پر آنسو بہا رہے ہیں اور اپنے اپنے مخصوص انداز میں نوحہ و ماتم کرکے امام عالیمقام کے پیاسے بچوں کی یاد اور اہل حرم کے مصائب پراشک غم بہارہے ہیں ۔

اس موقع پر کربلائے معلی میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئےگئے ہیں۔ شام۔ بحرین، کویت، سعودی عرب، لبنان ، ترکی، افغانستان  نیز یورپ اور امیرکہ میں بھی سید الشہداء کی عظيم قربانی کی یاد میں یوم عاشور عقیدت کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

پاکستان اور ہندوستان میں آج محرم نہ محرم ہے اور کل یوم عاشور منایا جائے گا۔ پاکستان بھر میں مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ہندوستان کے مختلف علاقوں میں بھی نویں محرم کی مناسبت سے یوم عباس (ع) منایا جارہا ہے۔

کشمیر میں گذشتہ روز جلوس عزا کی اجازت نہ ہونے کی وجہ سے پلیس کے ساتھ جھڑپ کی بھی خبر ہے اور ہندوستان و پاکستان میں سخت سیکورٹی انتظام کے ساتھ جلوس اپنے روایتی انداز میں نکل منعقد ہے ۔/۹۸۹/ف۹۵۶/ 

ختم خبر

رسا نیوز ایجنسی

نظریہ
نام :
ایمیل:
پیغام :
مندرجہ ذیل حروف کو باکس میں تحریر کریں:
= ۱۴ + ۶
ارسال
تبصرہ
اشاعت: 0
زیر التوا کا جائزہ لینے کے: 0
غیر ریلیز: 0
10/21/2018
پاکستانی زائرین میرجاوہ سرحد سےایران پہنچ رہے ہیں
سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں شرکت کے لیے عراق جانے والے پاکستانی زائرین کی زمینی راستے سے ایران کے شہر زاہدان پہنچنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔
10/20/2018
زندگی پر فال بد کے اثرات
حجت الاسلام والمسلمین عابدی نے کہا: جس جگہ خبیث انسان موجود ہوں وہ جگہ منحوس ہوجاتی ہے جیسے کہ کہا جاتا ہے مکہ اور مدینہ کے بیچ ایک مقام قوم ثمود و عاد کے عذاب کی جگہ ہے وہاں ھرگز توقف نہ کرو جلد از ج...
10/20/2018
عالم اگر مہذب نہ ہو تو گمراہی کا شکار ہوجائے گا
طالبات کے حوزات علمیہ کے ذمہ دار نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ طلبا خود کو علم و دانش کے اسلحہ سے لیث کریں کہا: علماء و طلاب، علم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ روز مرہ کے مسائل سے بھی آگاہی حاصل کریں تاکہ معاشرے م...
10/18/2018
مقدس مزارات اور ایران کے متبرک آستانوں کے متولیوں کی باہمی نشست کا انعقاد
مقدس مزارات اور متبرک آستانوں کے متولیوں کی باہمی نشست ؛ آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی مرکز کی کاوشوں سے منعقد کی جائے گی۔
10/17/2018
سیمینار "اسلامی تہذیب کے ارتقاء میں کربلا کا کردار"
اسکردو میں منعقدہ سیمینار میں شیخ فرمان شگری نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ نظامت کے فرائض بلتستان کے مایہ نازادیب، شاعر پروفیسر حشمت کمال الہامی نے انجام دئیے۔
10/16/2018
خواہشات نفس کی پیروری انسان کو توحید کے انکار پر مجبور کرتی ہے
حوزہ علمیہ کے مشہور و معروف استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ انسان خواہشات نفس کی پیروی کے ذریعہ خداوند عالم کا محبوب بندہ نہیں ہو سکتا ہے بیان کیا : گناہ انسان کو توحید کے انکار پر مجبور کرتا ہے جو دل ک...
10/15/2018
مقصد قیام امام حسین کی ترویج میں چہلم کا اہم کردار ہے
سرزمین ایران کے مشھور عالم دین نے مقصد قیام امام حسین(ع) کی ترویج میں چہلم کے کردار کو اہم جانا اور کہا: اگر چہلم سے صحیح طریقہ سے استفادہ نہ کیا گیا ہوتا تو مقصد قیام حسین علیہ السلام دنیا کے کانوں ت...
10/15/2018
اربعین بابرکت لفظ | چہلم میں کثیر تعداد میں لوگ کربلا پہنچیں
شھر تہران میں آیت الله نوری همدانی کے نمائندہ نے زیارت اربعین کو دین اسلام کے عظیم شعائر میں سے شمار کیا اور کہا: رپورٹرس، صحافی ، نیوز پیپرس ، رسالوں ، ریڈیو اور ٹی وی کے ذریعہ چہلم کی پیادہ روی کی ...
10/13/2018
زیارت اربعین کی اہمیت اور زائر اربعین کی منزلت
سرزمین ایران کے مشھور مقرر حجت الاسلام اخباری نے دینی کتابوں میں زیارت اربعین کے مقام و منزلت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے حکومت سے اس نیک عمل میں آسانیاں لانے کی درخواست کی ۔
10/12/2018
http://www.rasanews.ir/detail/news/۵۸۱۷۶۲/۷۵
ذكر و نام حسين دنیا سے مٹنے والا نہیں
سرزمین ایران کے مشھور عالم دین نے کہا: ذكر و نام حسين(ع) دنیا سے مٹنے والا نہیں ہے ، دشمن جس قدر بھی کوشش کرلے دنیا سے نام امام حسين(ع) اور اهل بيت(ع) کو نہیں مٹا سکتا ۔
10/11/2018
گناہوں سے چشم پوشی سے دلوں میں علم و حکمت کے چشمے پھوٹیں گے
سرزمین قم ایران کے مرجع تقلید نے گناہوں سے پرھیز کو انسان پر خدا کی عنایتوں کا باعث جانا اور کہا: انسان خودسازی کے ذریعہ خود کو ایسے مقام تک پہونچائے جہاں خداوند متعال اس کے دل و زبان پر علم و حکمت ک...
10/11/2018
عالمی سامراجی طاقتیں اور ان کے اتحادی ممالک حقیقی اسلام سے خائف ہیں
جامعہ مدرسین کی جنرل کونسل کے سربراہ نے کہا :سامراجی طاقت اصلی اسلام کی جگہ یزیدی اور امریکی اسلام کو مسلط کرنے کی کوشش میں مشغول ہیں ۔
10/11/2018
انسان کی کامیابی حسن اخلاق، حرام سے دوری اور واجبات کو انجام دینے پر منحصر ہے
حوزہ علمیہ کے استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ انسان حرام امور کو انجام دینے کی وجہ سے دوزخی ہو جاتا ہے بیان کیا : انسان کی اخروی کامیابی کا انحصار حرام امور کو ترک کرنے اور واجبات کو انجام دینے اور اخلاقی...
10/10/2018
سعودی عرب میں قرآنی مقابلوں کی تقریب انعامات
سعودی عرب میں چالیسویں بین الاقوامی حسن قرآت و حفظ مقابلوں کی تقریب انعامات آج منعقد ہوگی ۔
10/9/2018
عمران خان خصوصی طور زائرین کربلا کے مسائل کے حل کیلئے فوری اقدام کریں
مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ آل سعود نے امریکا اور اسرائیل سے دوستی کرکے نہ فقط امت مسلمہ سے خیانت کی ہے، بلکہ خود اپنی ذلت و رسوائی کا بھی انتظام کیا ہے ۔
10/9/2018
اربعین کے موقع پر پیدل مارچ کی سکیورٹی کے سلسلے میں ۶۴ ہزار اہلکار تعینات
عراق کے اعلی سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کے اربعین کے موقع پر پیدل مارچ کی سکیورٹی کے سلسلے میں ۶۴ ہزار اہلکار تعینات کئے جارہے ہیں۔
10/7/2018
شہدائے حشد الشعبی کے خاندانوں کا روضہِ رضوی کے خادموں کے توسط استقبال
عراقی مدافعین حرم کے شہیدوں کے معزز خاندانوں کے ۴۱ افراد حرم رضوی میں زیارت کے لئے حاضر ہوئے اور اس دوران آستان قدس رضوی کے خادموں نے ان افراد کا استقبال کیا۔
10/6/2018
پروردگار، اہل استقامت کا رزق خود مہیا کرتا ہے
مفسر عصر حضرت آ‌یت الله جوادی آملی نے کہا: پروردگار عالم سب کا خالق ہے اور اس نے سبھی کے لئے اسباب فراہم کئے ہیں، اس نے فرمایا کہ اگر کوئی اہل استقامت ہو تو ہم اس کی تمام روزی کو خود فراہم کریں گے ، خ...
10/6/2018
امام سجاد اور دین اسلام کا تحفظ
واقعہ کربلا کے بعد اسیران حرم کی قافلہ سالاری، دشمن کے دربار میں دندان شکن خطبہ سے یزیدیت کو باطل اور حسینیت کو حق ثابت کرنا اور اپنے کردار و کلام سے حقیقت ابدی کو محفوظ کرنا عین مقصد اسلام تھا۔ اگر ا...
10/4/2018
فلسطینی نوجوانوں کی ہمدردی میں مشہدی نوجوانوں کا اجتماع منعقد ہوا
پہلی اکتبور فلسطینی بچوں اور نوجوانوں کے ساتھ ہمدردی کا دن،حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کے زائرین و مجاورین نے حرم مطہر رضوی کے صحن قدس میں اجتماع کیا اور فلسطینی بچوں اور نوجوانوں ...