Web
Analytics
Rasa News ::رسانيوز ايجنسي - ایران کے اہواز میں دہشت گردانہ حملہ کے پشت پردہ گروہ
Sunday, October 21, 2018 -
سرویس : > مقالات
وقت : 9/25/2018-10:15 PM
شناسه خبریں: 437235
 
ایران کے اہواز میں دہشت گردانہ حملہ کے پشت پردہ گروہ
دہشت گرد عناصر کا مقصد مسلح افواج کی پریڈ میں بدامنی پھیلا کر اس کی شان و شوکت گھٹانا تھا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ 22 ستمبر کے دن ایران کے جنوبی شہر اہواز میں یوم دفاع کی مناسبت سے منعقد ہونے والی ایک پریڈ پر چار دہشت گردوں نے اس وقت فائرنگ کھول دی جب اسے شروع ہوئے تیس منٹ گزرے تھے اور پریڈ میں شریک فوجیوں کے علاوہ عام افراد کی بڑی تعداد بھی وہاں موجود تھی۔

ایرانی خبررساں اداروں کے مطابق اس دہشت گردانہ حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 25 افراد شہید جبکہ دسیوں افراد زخمی ہو گئے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل رمضان شریف نے اس بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا: "اس دہشت گردانہ حملے میں ملوث عناصر کا تعلق دہشت گرد گروہ "الاحوازیہ" سے ہے۔

اس گروہ کو سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔ اس حملے میں فوجی افسران اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ عام افراد کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ دہشت گرد عناصر کا مقصد مسلح افواج کی پریڈ میں بدامنی پھیلا کر اس کی شان و شوکت گھٹانا تھا۔"

لیفٹیننٹ جنرل رمضان شریف نے مزید کہا کہ ہر سال منعقد ہونے والی اس پریڈ میں عام لوگوں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی تھی اور دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کو بھی نشانہ بنایا۔ "تحریک الاحوازیہ" ایران کے صوبے خوزستان میں سرگرم علیحدگی پسند گروہوں کے اتحاد کا نام ہے جو اپنا مقصد مسلح دہشت گردانہ کاروائیوں کے ذریعے اس صوبے کو ایران سے علیحدہ کر کے خودمختار ریاست تشکیل دینا بیان کرتے ہیں۔ اس دہشت گردانہ اتحاد میں شامل چند مشہور دہشت گرد گروہ "حرکت النضال العربی لتحریر الاحواز"، "جبھہ العربیہ لتحریر الاہواز" اور "حزب النھضہ العربی لتحریر الاہواز" ہیں۔ ان میں سے سب سے بڑا اور سفاک گروہ "حرکت النضال العربی لتحریر الاحواز" ہے۔

الاحوازیہ نامی دہشت گرد علیحدگی پسند اتحاد نے برطانیہ اور لندن شہر میں بھی دفتر کھول رکھے ہیں۔ برطانیہ میں سرگرم این جی او تنظیم "انجمن دوستی ایران اور برطانیہ" بھی ان دہشت گرد گروہوں کی حمایت میں مصروف ہے اور وہ برطانوی انٹیلی جنس اداروں کی مدد سے ایران کے صوبہ خوزستان میں علیحدگی پسندی کو فروغ دینے کی سازشوں میں مصروف رہتے ہیں۔ یہ دہشت گرد گروہ اب تک ایران کے جنوبی حصوں میں کئی دہشت گردانہ اقدامات انجام دے چکے ہیں۔ الاحوازیہ دہشت گرد اتحاد میں شامل گروہ عرب عجم تعصبات کے ذریعے ایران کے جنوبی علاقوں میں تفرقہ انگیزی پھیلا رہے ہیں۔ قومیت پرستی اور قومی تعصبات پر مشتمل یہ ہتھکنڈہ امریکہ اور برطانیہ ایک عرصے سے اسلامی دنیا میں تفرقہ ڈالنے کیلئے استعمال کرتے آئے ہیں۔ علیحدگی پسند دہشت گرد گروہ یہ پراپیگنڈہ کر رہے ہیں کہ ایرانیوں نے 1925ء میں خوزستان کے علاقے پر قبضہ کیا تھا اور اب اس علاقے پر فارسی زبان افراد کا قبضہ ختم ہونا چاہئے۔

علیحدگی پسند دہشت گرد اتحاد الاحوازیہ نے آبادان کا نام "عبادان"، خرم شہر کا نام "محمرہ" اور شادگان کا نام "فلیحہ" رکھا ہوا ہے۔ اس اتحاد سے وابستہ ایک ذیلی دہشت گرد شاخ کا نام "محی الدین آل ناصر بریگیڈز" ہے جس نے انٹرنیٹ پر بھی "احوازنا۔نیٹ" نامی ویب سائٹ کے ذریعے سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ اس دہشت گرد گروہ کے سربراہ کا نام "حبیب نبگان" ہے جو ڈنمارک میں مقیم ہے۔ اس دہشت گرد گروہ کے زیادہ تر افراد دو خاندانوں "نیسی" اور "نبگان" سے تعلق رکھتے ہیں جو یورپی ممالک ہالینڈ، ڈنمارک اور سویڈن میں مقیم ہیں۔ دیگر علیحدگی پسند دہشت گرد رہنماوں میں حبیب اسیود، سعید حمیدان اور ناصر جبر کے نام مشہور ہیں۔ محمود حسین مشاوی دہشت گرد گروہ جبھہ العربیہ لتحریر الاحواز کا سرغنہ ہے۔ اس کا دیگر علیحدگی پسند گروہوں سے قریبی تعلق ہے اور صوبہ خوزستان میں کئی دہشت گردانہ حملوں میں ملوث رہا ہے۔

حرکہ النضال العربی لتحریر الاحواز کے مسلح دہشت گرد ونگ محی الدین آل ناصر بریگیڈز نے اپنی سرگرمیوں کا آغاز 1997ء سے کیا۔ یہ گروہ عراق میں موجود دہشت گرد تنظیم "حبھہ التحریر" سے بھی وابستہ رہا ہے۔ اس گروہ سے وابستہ دہشت گرد عناصر نے ایران کے صوبوں خوزستان، بوشہر اور ہرمزگان اور خلیج فارس میں موجود جزیروں کی آزادی اور خودمختاری کو اپنا ہدف بنا رکھا ہے اور اعلان کیا ہے کہ وہ اس مقصد کے حصول کیلئے غیر عرب افراد کا قتل عام کریں گے۔ اس دہشت گرد گروہ سے وابستہ عناصر شدید نسلی تعصب کا شکار ہیں۔ 2005ء میں اہواز شہر میں ہونے والے دہشت گردانہ بم حملوں کے پیچھے بھی اسی گروہ کا ہاتھ تھا۔ ان حملوں میں 11 افراد شہید جبکہ 87 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ دہشت گرد عناصر نے ان دھماکوں کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر بھی شائع کی تھی۔ دہشت گرد گروہ حرکت النضال العربی لتحریر الاحواز سے وابستہ ایسے عناصر جو یورپی ممالک میں مقیم ہیں اپنا اصلی نام استعمال نہیں کرتے بلکہ جو بیان بھی شائع کرتے ہیں اس میں "مقاومت عرب الاحواز" کا نام استعمال کرتے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۵۵/

ختم خبر

رسا نیوز ایجنسی

نظریہ
نام :
ایمیل:
پیغام :
مندرجہ ذیل حروف کو باکس میں تحریر کریں:
= ۵ + ۶
ارسال
تبصرہ
اشاعت: 0
زیر التوا کا جائزہ لینے کے: 0
غیر ریلیز: 0
10/18/2018
قرآن کریم آیات و روایات کے تناظر میں
وہ افراد جو انسانی رشدو ھدایت کے لئے وحیی الٰہی کو اپنا وسیلہ نہیں قرار دیتے ہیں اور اپنی عقل کو ہی اپنی ھدایت کے لئےکافی سمجھتے ہیں وہ کبھی ھدایت نہیں پا سکتے ہیں۔
10/14/2018
معاشرہ کی پیشرفت میں قرآن کریم کی ارزش و اہمیت
قرآن کریم، ہمارے نجات کا علمبردار، درس عبرت، اور ذکر خدا کی کتاب ہے ۔
10/14/2018
روز عاشورہ اور امام حسین علیہ السلام
امام سجادؑ سے یہ مضمون نقل کیا ہے ۔ جوں جوں جنگ کا وقت قریب آ رہا تھا حسین ابن علیؑ اور ان کے خاص اصحاب کی کیفیت یہ تھی کہ ان کے چہروں کے رنگ نکھرتے چلے جا رہے تھے ۔
10/12/2018
امام زین العابدینؑ سے منقول شب عاشور کے واقعات
شب عاشور میرے والد خیمے میں اپنے چند اصحاب کے ہمراہ تشریف فرما تھے اور ابوذر کے غلام جون آپؑ کی تلوار تیز کر رہے تھے۔
10/8/2018
اب پاکستانی قوم کو ثابت کرنا ہے کہ ہم غلام نہیں بلکہ ایک آزاد اور خود مختار ملک ہیں
نواز شریف اب مجرم ہے ملزم نہیں اور اسکی کرپشن اور ملک سے غداری بھی ثابت ہوچکی ہے۔
10/8/2018
امام سجاد کی علمی و ثقافتی سرگرمیوں کے اصول
امام چھارم حضرت علی‌ بن الحسین علیھما السلام اپنی ۳۴ سالہ حیات میں شیعت کو نئی حیات عطا دینے ، دشمن سے غیر مستقیم مقابلہ کرنے اور ثقافتی ، معنوی و الھی معارف کی تبیین میں مصروف رہے ۔
9/25/2018
ایران کے اہواز میں دہشت گردانہ حملہ کے پشت پردہ گروہ
دہشت گرد عناصر کا مقصد مسلح افواج کی پریڈ میں بدامنی پھیلا کر اس کی شان و شوکت گھٹانا تھا۔
9/18/2018
حسینی قیام ہر زمانہ کی یزیدیت سے مقابلہ کا درس دیتا ہے
خدا نے حسین علیہ السلام کا محرم اور اپنا رمضان درحقیقت قلوب کو پاکیزہ اور نورانی کرنے کیلئے پیدا کیا ہے۔
9/17/2018
حضرت امام حسینؑ کی الہٰی تحریک
۶۰ ہجری کا معاشرہ کتابِ خدا اور سنت رسولؐ سے دور اور زمانہ جاہلیت کی بدعتوں کا شکار ہوچکا تھا اور یہی باتیں امام حسین ؑ کے قتل اور واقعہ کربلا کا باعث بنیں۔
9/12/2018
قیادت ورہبری نہج البلاغہ کی روشنی میں
قیادت ورہبری کی ضرورت اتنی واضح اورآشکارہے کہ جس کا کوئی عقل مند انسان انکار نہیں کرسکتا ۔قرآن مجید میں ارشاد خداوندی ہے کہ انما انت منذر ولکلّ قوم ھاد۔ تم صرف ڈرانے والے ہو اورہرقوم کے لیے ایک ہادی...
9/9/2018
قیادت ورہبری نہج البلاغہ کی روشنی میں
قیادت ورہبری کی ضرورت اتنی واضح اورآشکارہے کہ جس کا کوئی عقل مند انسان انکار نہیں کرسکتا ۔قرآن مجید میں ارشاد خداوندی ہے کہ انما انت منذر ولکلّ قوم ھاد۔ تم صرف ڈرانے والے ہو اورہرقوم کے لیے ایک ہادی...
9/4/2018
قیادت ورہبری نہج البلاغہ کی روشنی میں
قیادت ورہبری کی ضرورت اتنی واضح اورآشکارہے کہ جس کا کوئی عقل مند انسان انکار نہیں کرسکتا ۔قرآن مجید میں ارشاد خداوندی ہے کہ انما انت منذر ولکلّ قوم ھاد۔ تم صرف ڈرانے والے ہو اورہرقوم کے لیے ایک ہادی...
8/31/2018
قیادت ورہبری نہج البلاغہ کی روشنی میں
قیادت ورہبری کی ضرورت اتنی واضح اورآشکارہے کہ جس کا کوئی عقل مند انسان انکار نہیں کرسکتا ۔قرآن مجید میں ارشاد خداوندی ہے کہ انما انت منذر ولکلّ قوم ھاد۔ تم صرف ڈرانے والے ہو اورہرقوم کے لیے ایک ہادی...
8/30/2018
عید سعید غدیر کی اہمیت و فضیلت، آداب و اعمال
عید غدیر، اللہ کی عظیم ترین عید ہے اسے عید اللہ الاکبر کہا گیا ہے
8/30/2018
عید غدیر میں کون سے اعمال انجام دیں؟
یوم غدیر اس دن کو کہتے ہیں جس دن رسول خدا (ص) نے علی کو ہادی و رہبر کی حیثیت سے لوگوں کے لئے بلند کیا ۔
8/29/2018
عید غدیر معصومین کی نگاہ میں
یوم غدیر خم میری امت کی با فضیلت ترین عیدوں میں سے ہے ۔
8/6/2018
پاکستان کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونکنے والے تکفیری عناصر کا ٹارگٹ اب افغانستان کیوں ؟
ایک زمانہ تھا جب پاکستان سے روز ہی یہ خبر آتی تھی کہ فلاں شیعوں کی مسجد میں دہشت گردو ں نے گھس کر فائرنگ کر دی اور بے گناہ نمازیوں کے خون سے مسجد کو رنگین کر دیا ، کبھی سننے میں آتا کسی امام بارگاہ م...
8/5/2018
ناب محمدی اسلام و نظریہ ولایت فقیہ پر جان قربان کر دی
قائد ملیت اسلامیہ علامہ سید عارف حسین حسینی کی روز شہادت کی مناسبت سے ان کی مختصر زندگی نامہ قارئین کی خدمت میں پیش کی جا رہی ہے ۔
7/25/2018
" زوجین کی علمی کفویت " ہاں یا نہیں ؟
شادی میں "کفویت" کا مسئلہ بہت اہم مسئلہ ہے ، میاں بیوی کی علمی کفویت بھی اس قاعدے اور قانون سے الگ نہیں ہے ، لڑکا لڑکی ایک دوسرے کی ہمسری کے انتخاب میں عام شرائط کے بعد تخصصی معیاروں پر بھی توجہ کریں ...