Web
Analytics
Rasa News ::رسانيوز ايجنسي - ایرانی قوم پابندی کو ناکام کر کے امریکا کو دوسرا طمانچہ لگائے نگے | ہمارے جوانان ملک کی مشکلات کا راہ حل ہیں
Monday, October 22, 2018 -
سرویس : > سياسي
وقت : 10/4/2018-11:34 PM
شناسه خبریں: 437319
 
قائد انقلاب اسلامی عوامی رضاکار فورس کے عظیم الشان اجتماع میں ؛
ایرانی قوم پابندی کو ناکام کر کے امریکا کو دوسرا طمانچہ لگائے نگے | ہمارے جوانان ملک کی مشکلات کا راہ حل ہیں
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایران کی عوامی رضاکار فورس بسیج کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی قوم کی ناقابل شکست طاقت و عظمت و اقتدار پر تاکید فرمائی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جمعرات کی صبح تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں ایران کی عوامی رضاکار فورس بسیج کے دسیوں ہزار کی تعداد میں موجود مخلص جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے عظمت ایران کو ایک تاریخی حقیقت قرار دیا اور فرمایا کہ علم، فلسفے، سیاست، ہنر اور انسانی علوم کے شعبوں میں اسلامی جمہوریہ ایران نے مسلمان قوموں اور بعض موقعوں پر پوری دنیا کی اقوام میں اپنی صلاحیت و توانائی کا لوہا منوایا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے تاکید کے ساتھ فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے مقتدر ہونے کے بارے میں بس اتنا ہی کافی ہے کہ ملک کو برطانیہ اور امریکہ کے تسلط چھٹکارہ دلا دیا گیا۔

آپ نے فرمایا "استبدادی حکومت اور موروثی سلطنت کے شر سے ملک کی نجات، پچھلے چالس برس کے دوران تمام سازشوں کے مقابلے میں استقامت اور خطے اور دنیا میں ایران کی ساکھ اور احترام میں اضافہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت وتوانائی کی دیگر نشانیاں ہیں۔"

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ایرانی قوم کی ناقابل شکست طاقت و توانائی بھی دین اسلام کی مرہون منت ہے اور اس ناقابل شکست طاقت و توانائی کا، ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی، مقدس دفاع میں حاصل ہونے والی فتح اور گذشتہ چالیس سال کے دوران جاری رہنے والی استقامت میں بخوبی مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ دشمن، ایران اور خود اپنے اور علاقے کے بارے میں غلط اندازوں اور تخمینوں کی بنیاد پر یہ ظاہر کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے کہ وہ بہت مستحکم موقف و پوزیشن میں ہے حالانکہ ایسا ہرگز نہیں ہے۔

آپ نے فرمایا " ہارڈ ویئر یعنی وسائل کے لحاظ سے امریکیوں کے طاقتور ہونے کے باوجود حقیقت یہ ہے کہ وہ مضبوط پوزیشن میں نہیں ہیں، اس لئے کہ عالمی مقابلوں میں طاقت اور توانائی کا تعین اور فیصلہ کرنے والا اصلی عامل، سافٹ ویئر یعنی منطق، استدلال اور نئی بات ہے اور امریکا ان میں بہت کمزور ہے اور منطق اور استدلال کی فقدان کی وجہ سے ہی منھ زوری سے کام لیتا ہے۔"

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عوامی رضاکار فورس بسیج کے اجتماع سے خطاب میں امریکا کی لبرل ڈیموکریسی کی شرمناک شکست اور اس پر دنیا میں تنقید کا سلسلہ شروع ہوجانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا " یہی وجہ ہے کہ امریکا ایٹمی طاقت پیشرفتہ ٹیکنالوجی اورزیادہ مالی توانائی کے باوجود بہت سے علاقوں میں جیسے عراق، شام، لبنان، پاکستان، اور افغانستان میں شکست کھاچکا ہے اور دوسری شکستیں بھی امریکا کے انتظار میں ہیں۔"

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ دشمن نے اسلام سے بھرپور شکست کھائی ہے اور وہ اسلامی انقلاب سے خوار کھائے بیٹھا ہے، فرمایا کہ دشمن ایک ایسی بڑی اسلامی طاقت کے وجود سے جو علاقے میں اس کے اغراض و مقاصد کے حصول کی راہ میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنی ہوئی ہے، ہمیشہ خوف زدہ رہتا ہے۔

آپ نے امریکی صدر کے اس بیان کے بارے میں کہ ایران امریکا کے سامنے جھک جائے گا، فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا نازک پودہ، چالیس برس بیت جانے پر اب ایک بڑے تناور درخت میں تبدیل ہو چکا ہے اور دشمن، اسلامی انقلاب اور ایرانی قوم کے انقلابی و ایمانی جذبے کو بالکل بھی نہیں پہچان سکا ہے اور اس کی یہ غلط سوچ و فکر اور غلط اندازہ و تخمینہ ہی اس کی گمراہی کا باعث بنا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا " میں نے سنا ہے کہ امریکی صدر(ٹرمپ) نےبعض یورپی ملکوں کے سربراہوں سے کہا ہے کہ اگر دو تین ماہ صبر کرلو تو اسلامی جمہوریہ ایران کا کام تمام ہوجائے گا۔اس پر یہ بات میرے ذہن میں آئی کہ چالیس سال یعنی چار عشرے قبل وہی لوگ جو ملک میں امریکی آلہ کار بنے ہوئے تھے اور وہ خود بھی ایک دوسرے کو دلاسہ دلاتے تھے امید دلاتے تھے کہ چھے ماہ رکو سب صحیح ہو جائے گا، ایک سال رکو یہ سب ختم ہو جائے گا، مگر چالیس برس پورے ہو گئےاور اسلامی جمہوریہ ایران جو اس وقت ایک نازک پودا تھا، ایک تناور درخت میں تبدیل ہو گیا اور یہ خود کو اور اپنے یورپی اتحادیوں کو تسلی ہی دلاتے رہے، اس پر ایک عامیانہ شعر میرے ذہن آرہا ہے کہ( شتر در خواب بیند پنبه دانه ، گہی لپ لپ خورد گه دانه دانه) اونٹ کو خواب میں روئی کے دانے ہی نظرآتے ہیں، کبھی زیادہ زیادہ اور کبھی ایک ایک دانہ کھاتا ہے (یعنی اردو مطلب ہوا کہ بلی کو خواب میں چھیچڑے ہی نظر آتے ہیں)

رہبر انقلاب اسلامی آیت العظمی سید علی خامنہ ای نے امریکی پابندیوں کی جانب بھی اشارہ کیا اور ایران کی جغفرافیائی و موسمیاتی خصوصیات، افرادی قوت اور قدرتی ذخائر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا " پابندیوں کا واضح مطلب یہ ہے کہ دشمن کے پاس اسلامی نظام کے مقابلے میں اقتصادی پابندیوں کے سوا کوئی اور راستہ باقی نہیں بچا لیکن یہ اقتصادی پابندیاں ایران کی معیشت سے کہیں زیادہ کمزور ہیں۔ ایرانی معیشت پابندیوں کو ناکام بنا سکتی ہے اور اللہ کی طاقت سے، ہم پابندیوں کو ناکام بنائیں گے۔ پابندیوں کی ناکامی امریکہ کی ناکامی ہوگی اور اس شکست کے نتیجے میں امریکہ ایرانی قوم سے ایک اور طمانچہ کھائے گا۔"

رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب کے آخر میں قوم کے درمیان اتحاد، عزم محکم اور احساس توانائی کی ضرورت پر زور دیا اور فرمایا کہ عوام اور اعلی حکام نے باہمی اتحاد کے ذریعے دشمن کو اپنی طاقت کا پیغام دے دیا ہے کیوں کہ اگردشمن کو اپنے مقابلے میں طاقتورقوم نظرنہ آئے تو وہ مزید گستاخ ہوجائے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

ختم خبر

رسا نیوز ایجنسی

نظریہ
نام :
ایمیل:
پیغام :
مندرجہ ذیل حروف کو باکس میں تحریر کریں:
= ۷ + ۱۲
ارسال
تبصرہ
اشاعت: 0
زیر التوا کا جائزہ لینے کے: 0
غیر ریلیز: 0
10/21/2018
آیت اللہ سیستانی نے زائرین، اہل موکب اور سیکورٹی اہلکاروں کی تعریف و تمجید کی
اعلی دینی قیادت کا ایک پیغام اُن کے خصوصی نمائندے اور روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) نے نماز جمعہ کے دوسرے خطبہ کے دوران عوام تک پہنخایا ہے ۔
10/21/2018
عالمی صلح صیہونی حکومت کی نابودی سے ہی ممکن ہے
اعلی شیعہ اسلامی کونسل لبنان کے سربراہ نے سوئٹزرلینڈ کے نئے سفیر سے ملاقات میں کہا : عالمی صلح صیہونی حکومت کی نابودی اور فلسطین کی مظلوم عوام کی حمایت سے ہی محقق ہوگی ۔
10/21/2018
اربعین حسینی مسلمانوں کے درمیان اتحاد کا جلوہ اور دشمنون کے آنکھ میں خار ہے
حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اربعین حسینی پیدل مارچ کو مسلمانوں کے درمیان اتحاد کا جلوہ اور دشمن ، اہل بیت علیہم السلام کا برا چاہنے والوں کے آنکھ میں خار ہے ۔
10/20/2018
پیغام امام حسین کو دنیا کے کانوں تک پہونچا اہل میڈیا کی ذمہ داری
سرزمین ایران کے مشھور مقرر نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ اہل میڈیا، مغربی دنیا کی طرف سے اربعین امام حسین علیہ السلام کی خبروں کے بایکاٹ کئے جانے پر عکس العمل پیش کریں کہا: پیغام امام حسین کو دنیا ...
10/20/2018
حکمراں، یوروپ کے وعدے میں نہ آئیں
کونسل آف حوزه علمیہ مازندران کے رکن نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ مغرب اور یوروپ سے توقع لگانا تعطل کے سوا کچھ بھی نہیں ہے کہا: اس ناز و نخرے کا انجام حقارت کے علاوہ کچھ بھی نہیں ۔
10/20/2018
سعودی قونصلخانہ میں صحافی کا بہیمانہ قتل شرم آور ہے
قم المقدس میں نماز جمعہ کے خطیب نے علاقائی اور عالمی سطح پر سعودی عرب کے سنگین اور مجرمانہ جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب، ترکی میں اپنے ہی صحافی کو بہیمانہ طور پر قتل کرکے عالمی سطح...
10/19/2018
ہم آگاہی اور بیداری کے ذریعہ دشمنوں کی سازشوں اور فتنوں کو ناکام بنادیں گے
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ لبنانی عوام ماضی کی طرح دشمن کے فتنہ انگیز اور اختلاف پر مبنی منصوبوں کو ناکام بنادیں گے۔
10/19/2018
پاکستان کو مقبوضہ کشمیر نہیں بننے دیں گے
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ عزاداری سید الشہداء کے سلسلے میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کرینگے ۔
10/18/2018
خاتون زائرہ کی شہادت کے المناک واقعہ کی شدید مذمت کرتا ہوں
مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ نے کہا کہ محب وطن فیصل رضا عابدی پر دہشگردی کی دفعات لگا گرفتار کرنا افسوس ناک عمل ہے ۔
10/18/2018
زائرہ زبیدہ خانم کی شہادت کے خلاف مذمتی قرارداد
زائرہ زبیدہ خانم کی شہادت کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی۔
10/17/2018
سعودی ولی عھد جنایتکار ہے| ٹرمپ سے زیادہ کسی نے بھی آل سعود کی توھین نہیں کی
حزب الله لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ نے یاد دہانی کی: سعودی ولی عھد محمد بن سلمان اور اس ٹیم جنایتکاروں کی ٹیم ہے ۔
10/17/2018
جاہلیت کی رسمیں اور ثقافتیں انسان کی ترقی میں آڑے | بزرگان کی ہمنشینی سعادت کے راستہ کو ہموار کرتی ہے
گارڈین کونسل کے رکن نے انسان کی ترقی اور سعادت کی راہ میں موجود رکاوٹوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: بہت ساری ایسی چیزیں جسے انسان حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے اس کی بنیاد جہالت ہے کہ جو انسان کی پرواز اور...
10/17/2018
استنبول سے سعودی قونصل جنرل فرار
ترک ذرائع کے مطابق ترکی کے شہر استنبول میں سعودی عرب کے قونصلخانہ کے قونصل جنرل محمد العتیبی ترکی سے فرار ہوکر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔
10/17/2018
پاکستان کا لاپتہ ایرانی سیکیورٹی اہلکاروں کو ڈھونڈنے میں مدد کرنے کا اعلان
پاکستان نے پاک ایران سرحد سے ایرانی سرحدی محافظوں کے مبینہ اغوا پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاپتہ ایرانی سیکیورٹی اہلکاروں کو ڈھونڈنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
10/16/2018
امریکا، صھیونیت اور وھابیت سے مقابلہ مکتب عاشوراء کا تسلسل ہے
آیت الله کعبی نے چہلم کی پیادہ روی میں تفرقہ ، اختلافات اور پارٹی بازی سے پرھیز اور اتحاد و یکجہتی پر زور دیا اور کہا: ملت ایران و عراق کے درمیان اختلافات ڈالنے کے لئے دشمن نے بے پناہ نقشے کھینچ رکھے...
10/16/2018
ہم گلگت بلتستان کی ایک ایک انچ زمین کی حفاظت کرکے دم لیں گے
مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ میرے لیے دیامر ، ہنزہ، غذر اور بلتستان میں کوئی فرق نہیں ہے۔
10/15/2018
مولانا فضل الرحمان اقتدار میں تھے تو خاموش رہے، اب انہیں مدارس کے مسائل یاد آگئے ہیں
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ ہمارا موقف ہے کہ کوئی مدرسہ دہشتگردی میں ملوث نہیں، اگر خفیہ ایجنسیوں کے پاس کسی مدرسے یا شخص کے بارے میں مصدق...
10/14/2018
خواتین کے حقوق کا خیال نہ کرنا ؛ قدیم و مڈرن جاہلیت کی وجہ مشترک ہے | عطوفت خواتین کی دولت ہے
حضرت ‌آیت الله جوادی آملی نے اس بیان کے ساتھ کہ مودت و رحمت خانوادہ کی حفاظت کی دو رکن ہے بیان کیا : وہ چیز جو پرانی جاہلیت اور مڈرن عصر میں پایا جاتا ہے یہ ہے کہ خواتین کا حق خود خواتین اور مرد کے ذر...
10/14/2018
اربعین میں مسلمانوں کے درمیان اتحاد کو دیکھ کر دشمنوں کو مایوسی ہو رہی ہے
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری نے کہا کہ چہلم مارچ سے عالم اسلام میں باہمی اتحاد مزید مضبوط ہوگا جس سے امت مسلمہ کے دشمنوں میں مایوسی پیدا ہوگی۔
10/14/2018
اسلام کے نظر میں تمام فضیلتوں کی روح ایمان ہے
امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ نے اس بیان کے ساتھ کہ اسلام کے نظر میں تمام فضیلتوں کی روح ایمان ہے ، بیان کیا : اگر انسان کسی چیز کے سلسلہ میں شناخت یا رغبت رکھتا ہو تو اس کا لازمہ یہ...