Web
Analytics
Rasa News ::رسانيوز ايجنسي - حکومت ایران اور سعودی عرب کیساتھ تعلقات میں توازن قائم کرے
Friday, December 14, 2018 -
سرویس : > عالمي
وقت : 10/8/2018-2:34 PM
شناسه خبریں: 437349
 
سنی اتحاد کونسل:
حکومت ایران اور سعودی عرب کیساتھ تعلقات میں توازن قائم کرے
چیئرمین کونسل کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ کو اقوام متحدہ میں اپنے خطاب میں یمن کا مسئلہ بھی اٹھانا چاہیئے تھا، یمن میں سعودی مظالم کی انتہا ہوچکی ہے، ملک انتقامی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا، حکومت سیاست بازی چھوڑ کر عوام کے مسائل پر توجہ دے۔

 رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ حکومت کے پہلے پچاس دن میں اقدامات نہیں صرف اعلانات ہوئے ہیں، ضمنی الیکشن گیم چینجر ثابت ہوسکتا ہے، نیب کو غیر جانبداری ثابت کرنا ہوگی، حکومتی حلقوں میں پاکستانی طالبان سے مذاکرات کے اشارے تشویشناک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم دہشتگردوں کیساتھ مذاکرات برداشت نہیں کرے گی، حکومت نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کرے، کالعدم جماعتوں کا پھر سے متحرک ہونا خطرناک ہے، عمران خان کی ٹیم ناقص اور ناتجربہ کار ہے، نئی حکومت پہلے پچاس دنوں میں ڈلیور نہیں کرسکی، عمران خان سے وابستہ قوم کی توقعات ٹوٹنا شروع ہوگئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت غریبوں کو نہیں غربت کو ختم کرے، گیس کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام پر ظلم ہے، نئی حکومت پچھلی حکومت کی ڈگر پر نہ چلے، قوم کو ابھی تک نئی اور پرانی حکومت میں فرق نظر نہیں آیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکومت ایران اور سعودی عرب کیساتھ تعلقات میں توازن قائم کرے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ کو اقوام متحدہ میں اپنے خطاب میں یمن کا مسئلہ بھی اٹھانا چاہیئے تھا، یمن میں سعودی مظالم کی انتہا ہوچکی ہے، ملک انتقامی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا، حکومت سیاست بازی چھوڑ کر عوام کے مسائل پر توجہ دے۔ پاکستانی طالبان سے مذاکرات کے فیصلے کی ڈٹ کر مخالفت کریں گے، 70 ہزار پاکستانیوں کے قاتل کسی رحم اور رعایت کے مستحق نہیں، حکومت خارجہ پالیسی پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، حکومت نے سو روزہ پلان پر عمل نہ کیا تو زیرو ہو جائے گی۔

قوم عمران خان کے ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس ہزار گھروں کے وعدے کی تکمیل کی منتظر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، منی بجٹ نے ہر غریب گھر کا بجٹ خراب کر دیا ہے، وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف سے قرض لینے کا عندیہ دے کر قوم کو مایوس کیا ہے، ہم حزب احتساب کا کردار ادا کریں گے، ضمنی الیکشن کے بعد سیاست نیا رخ اختیار کرسکتی ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

ختم خبر

رسا نیوز ایجنسی

نظریہ
نام :
ایمیل:
پیغام :
مندرجہ ذیل حروف کو باکس میں تحریر کریں:
= ۱۱ + ۱۳
ارسال
تبصرہ
اشاعت: 0
زیر التوا کا جائزہ لینے کے: 0
غیر ریلیز: 0
12/13/2018
روسی طیاروں کی ونزوئلا میں پرواز پر امریکہ کو شدید پریشانی لاحق
جوہری ہتھیار استعمال کرنے والے روسی طیاروں کی امریکی لاطینی ملک ونزوئلا میں پہلی پرواز ۔
12/13/2018
فلسطینی نوجوانوں نے تین صیہونی فوجیوں کو ہلاک کر دیا
فلسطینی نوجوانوں نے صیہونی حکومت کی جارحیتوں کا جواب دیتے ہوئے تین صیہونی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔
12/12/2018
حضرت عیسٰی کے گستاخانہ خاکے شائع کرنے کے الزام میں دو صحافی گرفتار
اردن کی پولیس نے دو صحافیوں کو حضرت عیسٰی کے گستاخانہ خاکے شائع کرنے کے الزام میں دو صحافیوں حراست میں لے لیا ہے ۔
12/12/2018
پاکستان، امریکی بلیک لسٹ میں شامل
امریکا نے پاکستان سمیت دیگر کئی ممالک کو مذہبی آزادی کے منافی کام کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔
12/11/2018
صدر پاکستان اور وزیر اعظم کی خدمت میں
جناب عزت مآب صدر اور وزیراعظم پاکستان صاحب! براہ کرم پاکستان میں فلسطین مخالف پراپیگنڈہ کی اجازت ہرگز نہ دی جائے، اسکی روک تھام کیلئے سخت سے سخت اقدامات سے گریز نہ کیا جائے اور اس عنوان سے سنجیدہ نوعی...
12/10/2018
اسرائیلی فوج کی شکست کا ذمہ دار صیہونی وزیر اعظم ہے
صیہونی حکومت کے مستعفی وزیر جنگ نے غزہ پر حالیہ حملے میں شکست کو شرمناک اور ناقابل فراموش قرار دیا ہے۔
12/10/2018
جمال خاشقجی کو سعودی ولیعہد نے پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت قتل کروا
سی این این نے سعودی عرب کے مقتول صحافی جمال خاشقجی کی آڈیوٹیپ کے آخری الفاظ " میں سانس نہیں لے سکتا" دنیا کے سامنے پیش کردیئے ہیں ۔
12/10/2018
اسرائیل حزب اللہ کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
اسرائیل کے وزیر نے اسرائیلی اخبار میں اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ کے میزائل پورے اسرائیل کو نشانہ بناسکتے ہیں۔
12/9/2018
سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا
یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔
12/9/2018
پاکستان میں محفل میلاد میں دھماکا
ناشناس افراد کے ذریعہ ایم کیو ایم پاکستان کے تحت ہونے والی محفل میلاد میں دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ۶ افراد زخمی ہو گئے۔
12/9/2018
قطر کے بادشاہ کا ریاض میں خلیج فارس تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت سے انکار
قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی ریاض میں خلیج فارس تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔
12/9/2018
سب سے زیادہ مسلمان سائنسدانوں کو اسرائیل نے قتل کیا ہے
دنیا میں سب سے زیادہ مسلمان سائنسدانوں کو ناجائز اور غاصب ریاست اسرائیل نے قتل کیا ہے۔ ان سائنسدانوں میں بیشتر کا تعلق طبعیات، جوہری توانائی یا دفاع سے تھا۔
12/9/2018
شعبہ خواتین پاکستان کی مرکزی کابینہ کی زیر نگرانی ملک بھرمیں ڈویژنل سطح پرتنظیمی سیٹ اپ تشکیل دیاجائے گا
مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل کے ساتھ ایک ملاقات میں ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کے حوالے سے مختلف تنظیمی امور پر مفصل گفت...
12/9/2018
سعودی عرب مذاکرات میں سنجیدہ نہیں
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے یمن پر جاری حملوں سے بخوبی دکھائی دیتا ہے کہ سعودی عرب سویڈن میں ہونے والے یمن امن مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے ۔
12/8/2018
آیت الله سید طاهر السلمان نے دارفانی الوداع کہدیا
سعودیہ عربیہ کے مشھور شیعہ عالم دین نے مدتوں بیماری کی سختیاں برداشت کے کرنے کے بعد اس دار فانی کو الوداع کہدیا ۔
12/7/2018
ایران کے میزائل پروگرام کو کیوں خطرہ قرار دیا جارہا ہے
پیٹر جینکنز نے کہا کہ ایران کے میزائل تجربے پر کوئی قانونی پابندی نہیں ۔
12/7/2018
صدارتی انتخابات کے دوران ٹرمپ نےسعودی عرب سے بھاری رسوت لی
امریکہ کے صدارتی انتخابات کے دوران صدرڈونلڈ ٹرمپ نےسعودی عرب سے بھاری رقم رشوت کے عنوان سے وصول کی۔
12/5/2018
حوزه علمیہ نجف مشعل هدایت ہے
مرجع تقلید نجف اشرف نے حوزه علمیہ نجف اشرف عراق کو ہدایت کے طلبگاروں کے لئے مشعل هدایت جانا ۔
12/5/2018
کتاب "علوم قرآن" اردو زبان میں شائع
کتاب "علوم قرآن"ادارہ التنزیل پاکستان کے تعاون سے قرآنی کتاب تمام اہل قرآن کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترجمہ کے ساتھ شایع کی گئی ہے۔
12/5/2018
پاکستان میں اسرائیل کو تسلیم کرانےکی مذمت
پاکستان میں بعض قوتیں اسرائیل کی ناجائز ریاست کو تسلیم کرنے کے لئے راہ ہموار کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔