Web
Analytics
Rasa News ::رسانيوز ايجنسي - صحافیوں کی عالمی نتظیم نے جمال خاشقجی کے سلسلہ میں آزادانہ تحقیقات کرائے جانے کا مطالبہ کیا
Monday, October 22, 2018 -
سرویس : > عالمي
وقت : 10/11/2018-6:28 PM
شناسه خبریں: 437371
 
صحافیوں کی عالمی نتظیم نے جمال خاشقجی کے سلسلہ میں آزادانہ تحقیقات کرائے جانے کا مطالبہ کیا
صحافیوں کی عالمی نتظیم رپورٹر ود آوٹ بارڈرز نے حکومت مخالف سعودی صحافی اور تجزیہ نگار جمال خاشقجی کی گمشدگی کے حوالے سے آزادانہ تحقیقات کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پیرس میں ایم ایس ایف کے ہیڈ کوارٹر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تنظیم حکومت مخالف سعودی صحافی جمال خاشقجی کی سرنوشت کا پتہ لگانے کی عرض سے غیر جانبدارانہ اور آزادانہ تحقیقات کرائے جانے کی خواہاں ہے۔

بیان میں ترکی اور سعودی عرب دونوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس بارے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور تحقیقات کے نتائج سے ساری دنیا کو آگاہ کریں۔

صحافیوں کی عالمی تنظیم کے جاری کردہ بیان میں میں آیا ہے کہ خاشقجی گمشدگی کیس سے سعودی عرب میں تنقید کرنے والے صحافیوں کی آواز خاموش کرنے کا روائتی طریقہ اپنی بدترین شکل میں سامنے آگیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت سعودی عرب میں پچیس سے تیس کے قریب پیشہ ور اور فری لانس صحافی جیلوں میں بند ہیں۔

دوسری جانب درجنوں صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے بدھ کے روز واشنگٹن میں سعودی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کرکے جمال خاشقجی کی صورتحال واضح کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر جمال خاشقجی کہاں ہیں اور زندہ ہیں یا مردہ جیسے نعرے درج تھے۔

مظاہرین نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ایسے پتلے بھی اٹھا رکھے تھے جن کے ہاتھوں سے خون ٹپک رہا تھا۔

دوسری جانب ذرائع ابلاغ سے نشر ہونے والے سی سی ٹی وی فوٹیج میں جمال خاشقجی کے امکانی قتل کے لیے آنے والی پندرہ رکنی سعودی ٹیم کے ارکان کے ہوائی جہاز سے اترنے سے لیکر استبول کے سعودی قونصل خانے میں داخل ہونے تک کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔

حکومت مخالف سعودی صحافی جمال خاشقجی نو روز قبل دو اکتوبر کو ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں داخل ہونے کے بعد لاپتہ ہوگئے تھے اور میڈیار ہاوسز نے دعوی کیا تھا کہ انہیں آل سعود  کے ایجنٹوں نے قتل کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں میں ایسے پندرہ سعودی شہریوں کی تصاویر بھی دکھائی گئی ہیں جو خاشقجی کے سعودی قونصل خانے میں داخل ہونے سے ایک گھنٹہ پہلے وہاں آئے تھے اور خاشقجی کے آنے کے تین گھنٹے بعد وہاں سے باہر نکلے۔

صحافیوں نے مذکورہ پندرہ افراد کی شناخت کے بارے میں کھوج لگایا تو پتہ چلا کہ ان میں سے بیشتر افراد سعودی حکومت اور خاص طور سے ولی عہد محمد بن سلمان کے قریبی سمجھے جاتے ہیں۔

ان میں ایک شخص کا نام محمد سعد الزھرانی بتایا جاتا ہے جو محمد بن سلمان کا ذاتی محافظ ہے میڈیا میں جاری ہونے والی تصاویر میں وہ محمد بن سلمان کے ساتھ ساتھ دکھائی دے رہا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

ختم خبر

رسا نیوز ایجنسی

نظریہ
نام :
ایمیل:
پیغام :
مندرجہ ذیل حروف کو باکس میں تحریر کریں:
= ۴ + ۱۲
ارسال
تبصرہ
اشاعت: 0
زیر التوا کا جائزہ لینے کے: 0
غیر ریلیز: 0
10/21/2018
ایران پر پابندیاں لگانے سے امریکہ اسٹریٹجک غلطی کا شکار ہوا ہے
جیک اسٹراو نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے جوہری معاہدے سے علیحدگی اور ایران مخالف یک طرفہ نئی پابندیوں کی تجدید ایک اسٹریٹجک غلطی ہے۔
10/21/2018
محمد بن سلمان نے جمال خاشقجی کو قتل کرنے کا حکم دیا
سعودی عرب کے امریکہ نواز ولیعہد نے سعودی عرب کے معروف صحافی جمال خاشقجی کو سعودی قونصل خانے میں وحشیانہ اور خوفناک طریقہ سے قتل کرنے کا حکم دیا تھا۔
10/21/2018
زائرین کو درپیش مشکلات کے خلاف علماء بلتستان کا مظاہرہ
زائرین کو درپیش مشکلات کے خلاف علماء بلتستان نے کمشنر آفس تک احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
10/20/2018
http://ur.mehrnews.com/news/۱۸۸۴۹۳۴/%D۸%B۳%D۸%B۹%D۹%۸۸%D۸%AF%DB%۸C-%D۸%B۹%D۸%B۱%D۸%A۸-%D۹%۸۶%DB%۹۲-%D۸%AC%D۹%۸۵%D۸%A۷%D۹%۸۴-%D۸%AE%D۸%A۷%D۸%B۴%D۹%۸۲%D۸%AC%DB%۸C-%DA%A۹%DB%۹۲-%D۹%۸۲%D۸%AA%D۹%۸۴-%DA%A۹%D۸%A۷-%D۸%A۷%D۸%B۹%D۸%AA%D۸%B۱%D۸%A۷%D۹%۸۱-%DA%A۹%D۸%B۱%D۹%۸۴%DB%۸C%D۸%A۷-%D۹%۸۲%D۸%AA%D۹%۸۴-%D۹%۸۵%
سعودی عرب کا جمال خاشقجی کے قتل کا اعتراف/ قتل میں ملوث ۱۸ افراد گرفتار
سعودی عرب نے معروف صحافی جمال خاشقجی کو ترکی کے شہر استنبول میں سعودی عرب کے قونصلخانہ میں قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل میں ملوث ۱۸ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
10/19/2018
ترکی نے ایک جنگل میں مبینہ طور پر قتل کیے گئے صحافی جمال خاشقجی کی لاش کی تلاش کا آغاز کردیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی نے ایک جنگل میں مبینہ طور پر قتل کیے گئے صحافی جمال خاشقجی کی لاش کی تلاش کا آغاز کردیا ہے۔
10/19/2018
صیہونی حکومت علاقے میں بدامنی کی سب سے بڑی وجہ ہے
اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بشار الجعفری نے عرب علاقوں پر صیہونی حکومت کے قبضے کو علاقے میں بدامنی کی سب سے بڑی وجہ قرار دیا ہے۔
10/19/2018
سعودی حکومت ایک جابر حکومت ہے
ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی کا معاملہ آل سعود حکومت کے جبر و استبداد کو پوری طرح نمایاں کر دیتا ہے۔
10/18/2018
جمال خاشقجی کو سعودی کونسل جنرل کے کمرے میں قتل کیا گیا
استبول کے سعودی کونسل جنرل کی رہائشگاہ اور سعودی کونسلیٹ سے ملنے والے شواہد کے درمیان مطابقت پائی جاتی ہے۔
10/18/2018
عوام نے مظاہرے کر کے سعودی اتحادی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کیا
مشرقی یمن کے صوبے المہرہ کے عوام نے مظاہرے کر کے سعودی اتحادی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔
10/18/2018
اسرائیل کا ڈوم سسٹم فلسطینیوں کے دیسی میزائلوں کے سامنے ناکام
اسرائیل کا ناقابل تسخیر کہلانے والا آئرن ڈوم سسٹم فلسطینیوں کے دیسی میزائلوں کے سامنے ناکام ہو گیا۔
10/18/2018
کشمیرمیں ہلاکتوں کے خلاف عام ہڑتال
کشمیر میں ہلاکتوں کے خلاف آج وادی میں عام ہڑتال کی جا رہی ہے۔
10/17/2018
دو لاکھ ۲۳هزار عرب اور عجم زائرین عراق پہونچ گئے
عراقی منابع نے امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں شرکت کی غرض سے ابھی تک دو لاکھ ۲۳هزار عرب اور عجم زائرین عراق پہونچنے کی اطلاع دی ۔
10/17/2018
کینیا میں مسلم - مسیحی تعاون سے اربعین سیمینار
ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سے نیروبی کی پارک روڈ مسجد میں اربعین سیمینار منعقد کیا جائے گا جسمیں مسلمان اورعیسائی دانشور وں کی شرکت متوقع ہے ۔
10/16/2018
جمال خاشقجی کے قتل کے شواہد ملنے کی وجہ سے اعتراف جرم پر سعودی مجبور
سعودی عرب، صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے اعتراف کی تیاری کررہا ہے ۔
10/16/2018
زائرین اربعین حسینی کا احتجاجی دھرنا
اربعین حسینی میں شرکت کرنے والے زائرین نے جو گذشتہ ایک ہفتے سے کوئٹہ میں موجود ہیں اورابھی تک حکومت نے ان کو تفتان بھیجنے کے لئے کسی کانوائے کا اعلان نہیں کیااحتجاجی دھرنا دے دیا ہے۔
10/16/2018
استنبول میں سعودی عرب کے قونصلخانہ کی تفتیش کا کام مکمل
ترک پولیس نے اعلان کیا ہے کہ استنبول میں سعودی عرب کے قونصلخانہ کی تفتیش کا کام مکمل ہوگیا ہے ۔
10/15/2018
بصرہ میں زائرین کیلئے قرآنی موکب کا اہتمام
حرم علوی کے مطابق اربعین کے لیے قرآنی موکب اور آرام گاہ تیار کیا گیا ہے ۔
10/15/2018
ایران خطے میں مضبوط طاقت بن کر ابھررہا ہے
پاک فوج کے سابقہ کمانڈر انچیف جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایران خطے میں مضبوط طاقت بن کر ابھررہا ہے۔
10/14/2018
فلسطین میں یہودیوں کو بسانے کے لیے نئے گھر تعمیر کرنے کا اعلان
اسرائیلی وزیر دفاع نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں قائم حزقیا کالونی میں یہودیوں کو بسانے کے لیے ۳۱ نئے گھر تعمیر کرنے کا اعلان کردیا۔
10/14/2018
جمال خاشقجی کے سعودی قونصل خانے میں قتل سے متعلق ٹھوس صوتی اور بصری شواہد
استنبول میں سعودی عرب کے قونصلخانہ میں چند روز قبل لاپتہ ہونے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے سعودی قونصل خانے میں قتل سے متعلق ٹھوس صوتی اور بصری شواہد حاصل مل گئے ہیں۔