Web
Analytics
Rasa News ::رسانيوز ايجنسي - ترکی نے ایک جنگل میں مبینہ طور پر قتل کیے گئے صحافی جمال خاشقجی کی لاش کی تلاش کا آغاز کردیا ہے۔
Thursday, November 15, 2018 -
سرویس : > عالمي
وقت : 10/19/2018-9:38 PM
شناسه خبریں: 437446
 
صحافی جمال خاشقجی کی لاش کی تلاش کا آغاز
ترکی نے ایک جنگل میں مبینہ طور پر قتل کیے گئے صحافی جمال خاشقجی کی لاش کی تلاش کا آغاز کردیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی نے ایک جنگل میں مبینہ طور پر قتل کیے گئے صحافی جمال خاشقجی کی لاش کی تلاش کا آغاز کردیا ہے۔

ترکی کی تحقیقاتی ٹیم کو لاپتہ صحافی کے مبینہ قتل سے متعلق اہم شواہد ملے تھے جب کہ تازہ شواہد میں جمال خاشقجی کی لاش کو گھنے جنگل یا کھیت میں ٹھکانے لگائے جانے کے اشارے ملتے ہیں جس پر تحقیقات کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے۔

ترکی میڈیا کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے اُن مشتبہ سعودی ایجنٹس کی شناخت کرلی ہے جن پر جمال خاشقجی کو قتل کرنے کا شک ہے۔ ان ایجنٹس میں ایک ولی عہد محمد بن سلمان کا قابل اعتماد ساتھی بھی شامل ہے۔

ترکی کی تحقیقاتی ٹیم کو حاصل ایک آڈیو ریکارڈنگ میں استنبول کے سعودی قونصل خانے کے قونصل جنرل محمد ال اُطیبی کی آواز سنائی دیتی ہے جس میں وہ مبینہ طور پر ریاض سے آنے والے ایجینٹس کو چیختے ہوئے کہتے ہیں کہ ’ یہ سب باہر جا کر کرو، تم مجھے مشکل میں ڈال دو گے۔

ترکی حکام نے یہ آڈیو ریکارڈنگ جمعرات کے روز دورے پر آنے والے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو بھی سنائی جو ریاض کا دورہ کرنے کے بعد لاپتہ صحافی سے متعلق معلومات کے حصول کے لیے استنبول پہنچے تھے۔

ترکی کی تفتیشی ٹیم نے سعودی قونصل خانے اور قونصل جنرل کی رہائش گاہ سے حاصل کیے گئے نمونوں کو جمال خاشقجی کے ڈی این اے سے موازنہ کرنے کے لیے فرانزک لیب بھیج دیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ میں مقیم سعودی صحافی جمال خاشقجی اس وقت عالمی میڈیا کی شہ سرخیوں کا مرکز بنے جب 2 اکتوبر کووہ ترکی میں قائم سعودی عرب کے قونصل خانے میں داخل تو ہوئے لیکن واپس نہیں آئے، بعد ازاں ان کے بارے میں خیال کیا جانے لگا کہ انہیں قونصل خانے میں قتل کر دیا گیا ہے۔/۹۸۹ف۹۴۰/

ختم خبر

رسا نیوز ایجنسی

نظریہ
نام :
ایمیل:
پیغام :
مندرجہ ذیل حروف کو باکس میں تحریر کریں:
= ۹ + ۲
ارسال
تبصرہ
اشاعت: 0
زیر التوا کا جائزہ لینے کے: 0
غیر ریلیز: 0
11/14/2018
الیکشن ۲۰۱۸ اور ان کے بعد پاکستان کے حالات کے عنوان سے جمعہ کو اجلاس منعقد ہوگا
سرزمین پاکستان کی عظیم سیاسی اور ثقافتی جماعت، مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کے زیر اھتمام " الیکشن ۲۰۱۸ عیسوی اور ان کے بعد پاکستان کے حالات" کے عنوان سے جمعہ کو مدرسہ حجتیہ قم میں عظیم الشان اجل...
11/13/2018
آنگ سان سوچی سے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اعزاز واپس لے لیا
میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی سے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ’’ضمیر کی سفیر‘‘ کا اعزاز واپس لے لیا۔
11/13/2018
عالمی برادری کیلئے خاشقجی کا ہولناک قتل ناقابل قبول ہے
عالمی سطح پرسعودی صحافی کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔
11/13/2018
سزا دینے کا اختیارصرف معزز عدالتوں کو ہے
مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہا کہ ہم میں سے کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو لاؤ ہمیں عدالتوں میں پیش کرو ۔
11/13/2018
فلسطینیوں نے ۵۰ سے زائد صیہونی بستیوں کو میزائلی حملوں کا نشانہ بنایا
فلسطین کی اسلامی مذاحمت نے آج صبح صیہونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ۵۰ سے زائد صیہونی بستیوں کو میزائلی حملوں کا نشانہ بنایا۔
11/12/2018
عصائب اهل الحق ضرورت کی صورت میں یمن فورس بھیجیں گے
تحریک عصائب اهل الحق عراق نے سعودیوں کو متنبہ کیا کہ ممکن ہے یمنی عوام کا دفاع کرنے کے لئے یمن اپنی فورس روانہ کرے ۔
11/12/2018
پاکستان میں ہالینڈ کا سفارت خانہ بند
ہالینڈ کا سفارت خانہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر عارضی طورپر بند کردیا گیا۔
11/12/2018
امارات اور عمان کے بعد اب بحرین بھی اسرائیل کے ساتھ
امارات اور عمان کے بعد اب بحرین نے بھی اسرائیلی وزیر معاشیات کو دورے کے دعوت دے دی۔
11/11/2018
سید اقتدار حسین نقوی نے عراقی ویزہ کے سلسلہ میں محمود قریشی کے اقدامات کی قدردانی کی
مجلس وحدت مسلمین صوبہ جنوبی پنجاب کے سیکریٹری جنرل وفد کے ہمراہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ۔
11/11/2018
کالعدم تکفیری دہشت گردوں کی سہولت کالی بھیڑوں کا سفایا کیا جائے
مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ایک کالعدم جماعت کی خواہش پر ایک تاریخی جلوس سے ملت جعفریہ کسی صورت دستبردار نہیں ہوگی ۔
11/11/2018
یمنی فورسز نے سعودی عرب کے کرائے کے ۱۸۰ فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا
گذشتہ ۴۸ گھنٹوں میں یمنی فورسز نے سعودی عرب کے کرائے کے ۱۸۰ فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔
11/9/2018
جنگ یمن فوری طور پر بند کرنے اور امن مذاکرات شروع کرنے پر زور
یورپی ملکوں کے پچاس اراکین پارلیمنٹ نے جنگ یمن فوری طور پر بند کرنے اور امن مذاکرات شروع کرنے پر زور دیا ہے۔
11/8/2018
امریکہ کی نابودی کی ذمہ داری ٹرمپ پر ہوگی
امریکی مسلمانوں کی تنطیم نیشن آف اسلام کے رہنما نے ایران کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کی سخت ترین پابندیوں پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
11/8/2018
عراق میں دو سو اجتماعی قبر کا انکشاف
اقوام متحدہ نے کہاہے کہ عراق میں جن علاقوں پر داعش تنظیم کا قبضہ رہا ، وہاں ۲۰۰ سے زیادہ اجتماعی قبریں دریافت ہوئیں۔
11/8/2018
سعودی اتحاد کے تازہ حملے میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد شہید
یمن کے نہتے عوام پر سعودی اتحاد کے ہونے والے تازہ حملے میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد شہید ہو گئے۔
11/7/2018
مولانا سمیع الحق اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے
ایس یو سی کے صوبائی صدر کا اکوڑہ خٹک میں دورہ کے موقع پر کہنا تھا کہ مولانا سمیع الحق کے قتل کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور انکی خدمات ملت اسلامیہ اور پاکستان کیلئے ناقابل فراموش ہیں ۔
11/7/2018
پاکستان کو شام، عراق اور لیبیا کی طرح خانہ جنگی میں دھکیلنے کی سازش ہو رہی ہے
چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ بیرونی سازشوں کے مقابلہ کیلئے اندرونی اتحاد ضروری ہے، حکمت سے عاری حکومت ناکامی کی طرف بڑھ رہی ہے، عمران خان بھی نواز شریف کی طرح نادان دوستوں میں پھنس گئے ہیں، ...
11/7/2018
یمنی عوام کے قتل عام میں امریکہ برابر کا شریک ہے
یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی نے جنگ کو ختم اور قیام امن کی امریکی دعوت کو فریب کاری قرار دیا ہے۔
11/7/2018
ہالینڈ: گستاخانہ مواد شیئرکرنے والے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
ہالینڈ میں ۱۴۴ مساجد کی نمائندگی کرنے والی تنظیم اسلامک کلچرل فیڈریشن نے ٹوئٹرسے گستاخانہ مواد شیئرکرنے والے گیرٹ کا اکاؤنٹ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
11/6/2018
ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے دوبارہ نفاذ پر یورپ نے کی شدید تنقید
ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے دوبارہ نفاذ پر یورپ نے شدید تنقید کرتے ہوئے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔