نیوز کوڈ :437289
دہشت گرد اور ان کے حامی ایران کے چنگل سے باہر نہیں ہیں
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سابق سربراہ نے کہا کہ ایرانی سپاہ کا شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر میزائل حملہ معمولی کارروائی ہے جبکہ اصلی سزا ابھی باقی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سابق سربراہ اور مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سکریٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایرانی سپاہ کا شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر میزائل حملہ معمولی کارروائی ہے جبکہ اصلی سزا ابھی باقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپاہ نے آج صبح شام میں دہشت گردوں کے اصلی ٹھکانے پر 6 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کرکے ثابت کردیا ہے کہ دہشت گرد اور ان کے حامی ایران کے چنگل سے باہر نہیں ہیں اورانھیں تباہ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰/