نیوز کوڈ :437368
صیدا کے مفتی نے لبنان کے استحکام کی حفاظت اور سلامتی کی تاکید کی
صیدا کے مفتی نے لبنان کے سیکورٹی حکام سے ملاقات میں اس ملک کے استحکام کی حفاظت اور سلامتی کی تاکید کی ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے سیکورٹی امور کے اعلی درجہ کے حکام غسان شمس الدین سے صیدا اور الزهرانی کے مفتی حجت الاسلام شیخ محمد عسیران نے ملاقات و گفتگو کی ۔

اس دو طرفہ ملاقات میں لبنان کی عمومی صورح حال اور اس ملک کے جنوبی علاقے کی خاص کر موجودہ حالات پر تبادل نظر کیا گیا ۔

صیدا کے مفتی نے اس ملاقات میں ملک کی سلامتی اور اس کے استحکام کی حفاظت میں سیکورٹی فورس اور وزارت داخلہ کے کردار کی قدردانی کرتے ہوئے شکر ادا کیا ہے اور ملک کے استحکام کی حفاظت کی ضرورت کی تاکید کی ۔/۹۸۹/ف۹۷۸/