Archive
1 page

عرب لیگ بھی صیہونیوں کے جال میں

بعض عرب ملکوں نے عرب لیگ کے اجلاس میں اسرائیل اور عرب امارات کے مابین سفارتی تعلقات برقرار کرنے کے خلاف پیش کی جانے والی قرارداد کے مسودے کی منظوری میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔

عراق میں امریکی فوج کی کوئی ضرورت نہیں

عراقی پارلیمنٹ کے ایک نمائندے نے کہا کہ امریکی فوج کی عراق میں کوئی ضرورت نہیں ہے پارلیمنٹ کے قانون پر عمل کرنا چاہیے اور اس سلسلے میں غفلت مشکلات کا سبب بن سکتی ہے۔

جماعت اسلامی پاکستان کا ملک میں نظام مصطفی لاگو کرنے اور سود خوری ختم کرنے کا اعلان

جماعت اسلامی پاکستان کے ترجمان قیصر شریف نے کہا: عالم اسلام کی قیادت بھی دشمن کی مٹھی میں ہے اور وسائل پر بھی اس کا قبضہ ہے، حکمران بائیس کروڑ عوام کیلئے نہیں آئی ایم ایف اور ایف اے ٹی ایف کیلئے قانون سازی کرتے ہیں، کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمان اور مائیں بہنیں بیٹیاں پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہیں۔

فلسطینی گروہوں کا مشترکہ اجلاس خوش آئند / عرب ممالک کی خیانت کے باوجود فلسطینیوں کی استقامت لائق تحسین

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فلسطینی گروہوں کے حالیہ اجلاس کا خير مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی گروپوں کا اجلاس اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کے مقابلے میں ان کی ذہانت اور بیداری کا مظہر ہے۔

عرب اور اسلامی ممالک کہاں ہیں؟

تنظیم آزادئ فلسطین پی ایل او کی ايگزیکٹیو کمیٹی کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ رام اللہ ان تمام ملکوں سے اپنے تعلقات ختم کر دے گا جو اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کریں گے۔