‫‫کیٹیگری‬ :
09 May 2016 - 00:08
News ID: 422250
فونت
بریگیڈیئر جنرل محمد علی دوستی:
بریگیڈیئر جنرل محمد علی دوستی نے ایرانشہر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران کو خطے کا ایک طاقتور اور پرامن ترین ملک قرار دیا ۔
بریگیڈیئر جنرل محمد علی دوستی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی بری فوج کی جنوب مشرقی کمان کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل محمد علی دوستی نے اتوار کے روز ایرانشہر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کی تاکید کی: آج کا ایران، خدا پر توکل اور رہبر انقلاب اسلامی کی قیادت میں خطے کے ایک طاقتور ملک کی حیثت سے ظالم و جابر طاقتوں کے مقابلے میں پوری قوت کے ساتھ ڈٹا ہوا ہے ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ ایران خطے کا پرامن ترین ملک ہے اور یہی وجہ ہے کہ دشمن مختلف بہانوں سے دنیا میں ایرانوفوبیا اوراسلامو فوبیا پھیلانے میں مصروف ہے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج ، ملک کو درپیش تمام چیلنجوں اور خطرات سے نمٹنے کی پوری توانائی رکھتی ہیں ۔


بریگیڈیئر جنرل محمد علی دوستی نے مزید بتایا: اس دشمن کو اچھی طرح جان لینا چاہئے کہ ایران کی مسلح افواج ملک کی بری ، بحری اور فضائی سرحدوں کے دفاع کے لئے پوری طرح مستعد ہیں اور ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬