08 October 2016 - 12:25
News ID: 423701
فونت
لبنان کے سنی عالم دین:
صیدائے لبنان کے سنی امام جماعت نے شام میں امریکا کی ناکامیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : امریکا شام پر حملہ کرنے سے پرھیز کرے ۔
شیخ صهیب حبلی

رسا نیوز ایجنسی کی العهد نیوز وب سائٹ سے رپورٹ کے مطابق، صیدائے لبنان کے سنی امام جمعہ و جماعت اور مسلم علماء کونسل لبنان کے رکن شیخ صهیب حبلی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں جو صیدائے لبنان میں سیکڑوں نمازگزاروں کی شرکت میں مسجد حضرت ابراهیم(ع) میں منعقد ہوا، ملک کے حفاظتی مراکز پر ہونے والے حملے پر تعجب کا اظھار کیا اور کہا: کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ جنایتکاورں کی گرفتاری میں ملکی سیکوریٹی کے ذمہ داروں کو اپنی ذمہ داریوں کو انجام دہی میں مذھبی ، مسلکی اور قبائلی تعصب کا شکار بنائے ۔

انہوں نے مزید کہا: ملکی سیکوریٹی کے ذمہ دار مراکز ایک ملزم کی گرفتاری پر شدید اتھامات کا شکار ہوئے ہیں ، اس ملزم کی حقیقت معلوم ہونے تک مزید تحقیقات کی جائے خصوصا موصولہ رپورٹ یہ بیان کرتی ہیں کہ لبنان بم بلاسٹ میں ایک عرب ملک کا بھی ہاتھ ہے ۔

اس سنی عالم دین نے امریکا کی جانب سے شام پر ہونے والے حملہ کی جانب اشارہ کیا اور کہا: شام پر یہ حملہ داعش ، جبهۃ النصره اور دیگر تکفیری گروہوں کی ذریعہ امریکا اور صھیونی مقاصد کی تکمیل نہ ہونے کے بعد انجام پا رہا ہے ۔

شیخ حبلی نے مزید کہا: شامی فوجی اور اس کے اتحادی جس طرح 5 سال تک تکفیری دھشت گردوں کے مقابل استقامت کرتے رہے اسی طرح امریکا کے حملے کے مقابل بھی استقامت سے کام لیں گے ، دوسری جانب روس نے شام کے سلسلہ میں اپنے شفاف موقف کا اعلان کردیا ہے اور اس نے امریکا کو ہر طرح کے حملہ کی بہ نسبت متنبہ کیا ہے ۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۳۱۵

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬