02 November 2016 - 18:53
News ID: 424213
فونت
ڈاکٹر ولایتی:
ڈاکٹر ولایتی نے کردستان کے وفد سے ملاقات میں کہا: امریکی یہ چاہتے ہیں کہ اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے اور اپنے مفادات کی تکمیل کی غرض سے علاقے کے تاریخی اور طاقتور ملکوں کے حصے بخرے کردیں اس لئے ان کی اس سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے-
کردستان کا وفد اور ڈاکٹر ولایتی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے ایران کے دورے پر آنے والے عراقی کردستان کی پیٹریاٹک یونین کے سیاسی دفتر کے سربراہ 'ملا بختیار' اور ان کے اعلی سطحی وفد کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی ۔

انہوں نے کہا: امریکی یہ چاہتے ہیں کہ اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے اور اپنے مفادات کی تکمیل کی غرض سے علاقے کے تاریخی اور طاقتور ملکوں کے حصے بخرے کردیں اس لئے ان کی اس سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے-

ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے علاقائی ملکوں کو تقسیم کرنے کی دشمنوں کی ناپاک سازشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی سازشوں کےخلاف مقابلہ کرنا ناگزیر ہے ۔

انہوں‌ نے‌ ایران اور عراق کے دیرینہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینا ہماری اہم ترجیح ہے ۔

ڈاکٹر ولایتی  نے کہا کہ خطے میں اسلام دشمن عناصر، پراکسی وار اور تکفیری دہشت گردوں اور انتہا پسند گروہوں کے ذریعے عراق اور شام کے معصوم لوگوں کا قتل عام کررہے ہیں-

اس ملاقات میں ملا بختیار نے کہا کہ ایران بنیادی طورپر خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لئے سنجیدہ اقدامات کررہا ہے اور عراقیوں کی حمایت میں اسلامی جمہوریہ ایران اور اس کے اصولی مواقف کا ہم شکریہ ادا کرتے ہیں-/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬