‫‫کیٹیگری‬ :
24 February 2018 - 22:49
News ID: 435151
فونت
آیت الله علوی گرگانی:
حضرت آیت الله علوی گرگانی نے اهل ‌بیت(ع) کے سلسلے میں متقن اور موثق مطالب تحریر کرنا اہم جانا اور کہا: اهل بیت کے سلسلے میں قلم چلانا ہر کسی کے بس میں نہیں ۔
آیت الله علوی ‌گرگانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مرجع تقلید وقت حضرت آیت ‌الله سید محمد علی علوی ‌گرگانی نے امام کاظم(ع) تخصصی سنٹر کے ذمہ داروں سے ملاقات میں نشر معارف اهل بیت(ع) میں قدم اٹھائے جانے کی تاکید کی اور کہا: اهل ‌بیت(ع) کے سلسلہ میں کتابیں تحریر کرنا مبارک اور لائق تحسین کام ہے ۔

حوزه علمیہ قم میں درس خارج فقہ کے برجستہ استاد نے اهل ‌بیت(ع) کے سلسلہ میں کتاب لکھنے کے لئے صلاحیت کا ہونا ضروری بتایا اور کہا: اس میدان میں اترنے والے مصنف میں لیاقت کا ہونا ضروری ہے کیوں کہ ہر کوئی اہلبیت پیغمبر(ص) کے سلسلے میں قلم نہیں چلا سکتا ۔

انہوں نے اهل ‌بیت(ع) کے سلسلے میں متقن اور موثق مطالب تحریر کرنا اہم جانا اور کہا: اهل بیت(ع) کے سلسلے میں ان باتوں کو لکھا جائے جو حق اور حقائق کے مطابق ہوں ، سست اور بے بنیاد باتوں کو لکھنے سے پرھیز کیا جائے ۔ /۹۸۸/ ن ۹۷۹

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬