‫‫کیٹیگری‬ :
04 March 2018 - 23:27
News ID: 435247
فونت
آیت الله نوری همدانی:
حضرت ‌آیت الله نوری همدانی نے انقلاب اسلامی کے خلاف سامراجی ممالک کے شرانگیز اقدامات کی جانب اشارہ کیا اور تاکید کی کہ دشمن پر ھرگز اعتماد نہیں کرنا چاہئے نیز دفاعی مسائل اور میزائل پر مذاکرہ بے معنی ہے ۔
حضرت آیت الله نوری همدانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله حسین نوری ہمدانی نے آج شام سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے وفد سے ملاقات میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ دین اسلام ایک ایسی عمارت کے مانند ہے جس کے مختلف اور متعدد حصے ہیں کہا: ایمان ، اسلام کی عمارت کی اساس و بنیاد ہے اور رسولوں کا پہلا درس ایمان تھا ۔

انہوں نے بیان کیا: جھاد کے ذریعہ اسلام کی عظمت اور خود کے انقلابی ہونے کی حفاظت کی جائے ، دشمن کے مقابل انقلابی باقی رہنے کا مطلب دشمن کی شناخت اور اس کی چالوں سے آگاہی نیز اس سے مقابلہ ہے ۔

اس مرجع تقلید نے یاد دہانی کی: امریکا ، انگلینڈ، فرانس ، جرمن اور سامراجیت ؛ ایران اور انقلاب اسلامی سے خوف زدہ ہیں کیوں کہ اسلام ، عوام اور ولایت فقیہ انقلاب اسلامی کے ارکان ہیں ، لہذا ہمیں انقلاب کے نتائج اور خطرات کو پہچاننا چاہئے تاکہ اس کے نتائج کی حفاظت کرسکیں نیز خطرات کے مقابل مناسب پروگرام بنا سکیں ۔/۹۸۹/ ف۹۷۹

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬