‫‫کیٹیگری‬ :
05 March 2018 - 14:37
News ID: 435254
فونت
عبدالفتاح مورو :
تیونس کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے ایران اور اعراب کے درمیان اختلاف کو صرف سیاسی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور اعراب کے درمیان اختلاف دینی اور قبائلی نہیں بلکہ سیاسی ہے اور اس اختلاف سے صرف اسرائیل کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔
عبدالفتاح مورو

رسا ںیوز ایجنسی کی النشرہ سے  رپورٹ کے مطابق، تیونس کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر عبدالفتاح مورو نے ترکی کے شہر استنبول میں ایک تقریب سے خطاب میں ایران اور اعراب کے درمیان اختلاف کو صرف سیاسی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور اعراب کے درمیان اختلاف دینی اور قبائلی نہیں بلکہ سیاسی ہے اور اس اختلاف سے صرف اسرائیل کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

تیونس کے ڈپٹی اسیکر نے کہا کہ شیعوں اور سنیوں کے درمیان ایسے افراد کو آگے آنا چاہیے جو اس اختلاف کو دور کرنے میں مدد فراہم کریں۔

انہوں‌ نے کہا کہ اسلامی تحریکوں کو سمجھنا چاہیے کہ وہ معصوم نہیں ہیں اور باہمی نظریات کو ایکدوسرے سے قریب کرنے کے لئے تلاش و کوشش کرنی چاہیے ان کی مشکل یہ ہے کہ وہ فکر کا جواب فکر سے نہیں دے سکتے ۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬