‫‫کیٹیگری‬ :
05 March 2018 - 14:43
News ID: 435255
فونت
عدالت میں مولانا اعظم طارق کیس کی سماعت جج شاہ رخ ارجمند نے کی جس میں ملزم حجت الاسلام سید سبطین کاظمی اور انکے وکیل سکندر گیلانی پیش ہوئے جبکہ گواہان عالم طارق اور راشد فاروقی آج بھی پیش نہ ہوئے۔
حجت الاسلام سید سبطین کاظمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انسداد دہشتگردی عدالت نے مولانا اعظم طارق قتل کیس میں علامہ سطبین کاظمی کو بری کردیا۔ مولانا سبطین کاظمی کو گیارہ مئی دو ہزار سترہ کو بےنظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

عدالت میں مولانا اعظم طارق کیس کی سماعت جج شاہ رخ ارجمند نے کی، جس میں ملزم سبطین کاظمی اور انکے وکیل سکندر گیلانی پیش ہوئے جبکہ گواہان عالم طارق اور راشد فاروقی آج بھی پیش نہ ہوئے۔

عدالت نے ملزم حجت الاسلام سید سبطین کاظمی کے وکیل کی درخواست پر انہیں بری کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی مولانا اعظم طارق کو 6 اکتوبر 2003ء کو اسلام آباد کے پوش سیکٹر میں ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬