06 March 2018 - 13:28
News ID: 435262
فونت
کالا شاہ کاکو میں مرکزی جمعیت اہلحدیث کی ۲ روزہ کانفرنس میں شرکت کی غرض سے امام کعبہ ۸ مارچ کو پاکستان پہونچیں گے ۔
امام کعبہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی جمیعت اہلحدیث پاکستان کی سالانہ کانفرنس کا انعقاد 8 مارچ کو ہوگا، کانفرنس میں امام کعبہ بطور مہمان خصوصی شرکت متوقع۔

اس رپورٹ کے مطابق، امام کعبہ 8 مارچ کو پاکستان آئیں گے اور اور 3 دن لاہور میں قیام کریں گے۔ امام کعبہ کالا شاہ کاکو میں مرکزی جمعیت اہلحدیث کی 2 روزہ کانفرنس میں شرکت کریں گے، امام کعبہ 8 مارچ کو جمعیت اہلحدیث کی کانفرنس کی آخری نشست کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق امام کعبہ 9 مارچ کو کانفرنس میں نماز جمعہ کا خطبہ دیں گے۔ کانفرنس کے اختتام پر امام کعبہ لاہور آ جائیں گے جہاں پاکستان علماء کونسل کی جانب سے حافظ طاہر اشرفی کی رہائش گاہ پر ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا جس میں لاہور کی اہم شخصیات شریک ہوں گی۔

10  مارچ کو امام کعبہ پاکستان علماء کونسل کے کنونشن سے خطاب کریں گے، بعدازاں جامعہ اشرفیہ جائیں گے جہاں مغرب یا عشاء کی نماز پڑھائیں گے۔

امام کعبہ کے استقبال کیلئے مرکزی جمعیت اہلحدیث نے ایئرپورٹ انتظامیہ کو درخواست دیدی ہے جس میں انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے کارکنوں کو استقبال کرنے کی اجازت دی جائے جس کے بعد ایئرپورٹ انتظامیہ نے اپنا پلان تیار کرلیا ہے۔

امام کعبہ کی لاہور میں موجودگی پر لاہور پولیس کی جانب سے خصوصی سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ /۹۸۹/ ف۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬