‫‫کیٹیگری‬ :
09 March 2018 - 12:25
News ID: 435289
فونت
حجت الاسلام والمسلمین قرائتی:
سرزمین ایران کے مشھور عالم دین حجت الاسلام والمسلمین قرائتی نے معاشرہ میں حلال ہنسی ترویج کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ یہ عمل جوانوں کو دین اور معنویت کی جانب مائل کرنے میں بہت زیادہ اثر انداز ہے ۔
محسن قرائتی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین ایران کے مشھور عالم دین حجت ‌الاسلام والمسلمین محسن قرائتی نے قومی قرآن و عترت فیسٹیول کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا: لوگوں کی ترقی قران اور اس پر عمل سے جڑی ہوئی ہے ، قرانی آیات بیان کرتی ہیں کہ وہ علوم جو انسان کے لئے مفید ہیں اسے حاصل کیا جائے لہذا یہ نہیں کہنا چاہئے کہ «تمام علوم مفید ہیں» ۔

مرکز اقامہ نماز سنٹر کے سربراہ نے مزید کہا: علوم کی بہت ساری قسمیں جس کی یونیورسٹیز میں تعلیم دی جاتی ہے نہ یہ کہ وہ فقط طلباء کے لئے مفید نہیں ہیں بلکہ ان کے لئے نقصان دہ بھی ہیں ۔

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ حوزات علمیہ کے نظام تعلیم میں تبدیلی لائی جائے کہا: طلاب، تحصیل علم دین کے ساتھ ساتھ اپنے اندر یہ ہنر بھی پیدا کریں کہ وہ قران کریم کے نورانی معارف کو لوگوں کے لئے بیان کرسکیں ۔

حجت الاسلام والمسلمین قرائتی نے اس بات پر افسوس کا اظھار کرتے ہوئے کہ ہمارے معاشرہ میں ہنسی کے معنی بدل گئے ہیں کہا: قران کریم نے ہنسنے اور ہنسانے کی تاکید کی ہے ، لوگوں کو بھی خوشی اور شادابی پسند ہے ، لہذا ہمیں معاشرے میں جائز اور حلال ہنسی کا رواج پھیلانا چاہئے۔/۹۸۸/ ن۹۷۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬