11 March 2018 - 22:51
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 435316
فونت
خاتم‌الانبیاء ائير بیس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ صیہنیوں کو ایران کی طاقت کا علم ہے اور انھیں یہ بھی معلوم ہے کہ ایران سے مقابلے کے کس حد تک نقصانات ہوسکتے ہیں۔
علی رشید

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خاتم‌الانبیاء بیس کے کمانڈر جنرل غلام علی رشید نے آج صبح تہران میں علاقے کی صورتحال سے متعلق ہونے والی نشست میں کہا کہ ایران نے علاقے میں داعش کو شکست دے کر شام اور عراق میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ فوجی دھمکیوں کے مقابلے میں اپنی دفاعی پوزیشن کو بھی مستحکم کیا ہے۔

جنرل غلام علی رشید نے کہا کہ امریکہ بحران پیدا کرنے اور  صیہونی حکومت کی جانب سے فوجی کارروائیوں سے متعلق پالیسیوں کی وجہ سے جس دلدل میں گر گیا ہے دن بدن اس میں دھنستا  چلا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ایران کے خلاف عربی،عبری اور مغربی اتحاد کی تشکیل سے فلسطین کے مسئلے کو جوعالم اسلام کااہم مسئلہ ہے فراموش کیا جا رہا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں