12 March 2018 - 22:19
News ID: 435326
فونت
ثروت اعجاز قادری:
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے مرکزی رابطہ کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ انتخابات اور چیئرمین سینیٹ کا چناؤ جمہوریت کی طرف بہتر قدم ہے، چیئرمین سینیٹ بننے پر صادق سنجرانی کو مبارکباد دیتے ہیں اور اُمید کرتے ہیں کہ ملک و قوم کے بہتر مستقبل کیلئے مثبت کردار ادا کرینگے۔
محمد ثروت اعجاز قادری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر مرکزی رابطہ کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات اور چیئرمین سینیٹ کا چناؤ جمہوریت کی طرف بہتر قدم ہے، چیئرمین سینیٹ بننے پر صادق سنجرانی کو مبارکباد دیتے ہیں اور اُمید کرتے ہیں کہ ملک و قوم کے بہتر مستقبل کیلئے مثبت کردار ادا کرینگے ۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اداروں کا احترام کرنا اور آئینی حدود کے دائرہ کار میں رہ کر کام کرنا جمہوریت ہے، ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے تمام اکائیوں کو کردار ادا کرنا ہوگا، ملک دشمن قوتیں انتشار اور فرقہ واریت پھیلا امن کو تباہ کرنے کے درپے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اداروں پر الزام لگانے والے دیکھ لیں، ان کے الزامات جھوٹ پر مبنی تھے، جس کی مثال سینیٹ الیکشن ہیں، عوام کے حقوق کے استحصال کو روکنے کیلئے قانونی سازی ہونا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے بار بار باریاں لینے والوں کو پہچان لیا ہے، اب ووٹ عوام اسی کو دینگے، جو عوام کی خدمت اور ملک کی ترقی کو عبادت سمجھتا ہے، عوام جھوٹے دعوے اور جھانسے دینے والوں کا آئندہ عام انتخابات میں ووٹ کی پرچی سے محاسبہ کریں گے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
 


 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬