‫‫کیٹیگری‬ :
28 March 2018 - 15:05
News ID: 435434
فونت
اوپک آرگنائزیشن کے سربراہ:
اوپک آرگنائزیشن کے سربراہ نے یاد دہانی کی کہ حضرت علی(ع) فقط مسلمانوں کے ہی نہیں بلکہ تمام انسانوں کے امام ہیں ۔
اوپک آرگنائزیشن کے سربراہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اوپک آرگنائزیشن کے سربراہ محمد سنوسی بارکنڈو اور ان کے ہمراہ وفد نے حرم مطهر امیرالمومنین علی(ع) کی زیارت کی ۔

اوپک آرگنائزیشن کے سربراہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ہم سبھی حرم مطهر امیرالمومنین علی(ع) کی زیارت کو آئے ہیں کیوں کہ آپ فقط مسلمانوں سے مخصوص نہیں ہیں بلکہ تمام انسانوں کے امام ہیں ۔

انہوں نے واضح طور سے کہا: میں جب بھی عراق آتا ہوں حضرت امیرالمومنین علی(ع) کی زیارت کو ضرور آتا ہوں ۔

انہوں نے زائرین کی خدمت اور امنیت کے حوالے سے حرم مطھر امام علی علیہ السلام کے انتظامیہ کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔

محمد سنوسی بارکنڈو نے زیارت کے بعد کے حرم مطھر امام علی علیہ السلام کے میوزیم میں موجود آثار قدیمہ کا بھی معاینہ کیا ۔

دوسری جانب مونیخ یونیورسٹی جرمن کے آثار قدیمہ کے اساتذہ نے بھی حرم مطھر امام علی علیہ السلام کی زیارت کی اور حرم کے ذمہ داروں کے گرم استقبال سے روبرو ہوئے ۔ /۹۸۸/ ن۹۷۹

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬