‫‫کیٹیگری‬ :
31 March 2018 - 12:42
News ID: 435451
فونت
آئی ایس او پاکستان کے مرکزی دفتر ؛
مرکزی صدر نے کہا حضرت علی کی حیات طیبہ ہمارے لئے زندگی گزارنے کا عملی نمونہ ہے آج بھی اگر سیرت حضرت علی پر عمل کیا جائے اور اسلام کو اپنے ذاتی مفادات پر قربان کرنے کی بجائے اسلام کیلئے ہر قسم کی قربانی دی جائے تو ملت مسلمہ ایک بار پھر اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتی ہے۔
جشن مولود کعبہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مولائے متقیان مولا امیرالمومنین حضرت علی ابن ابیطالب علیہ السلام کی شب ولادت باسعادت کے موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی دفتر لاہور کی عمارت کو خوبصورتی کیساتھ سجایا گیا۔ آئی ایس او لاہور ڈویژن کے یونٹ المصطفیٰ ہائوس کے زیر اہتمام منعقدہ جشن کی تقریب سے مرکزی صدر انصر مہدی اور علامہ سید مہدی کاظمی نے خطاب کیا اور منقبت خوانی کے مقابلے کا بھی انعقاد کیا گیا۔ علامہ مہدی کاظمی نے خطاب کرے ہوئے کہا کہ مولائے کائنات فضائل و مناقب کا سمندر ہیں اور خود سرکار دو عالم (ص) کا ارشاد ہے کہ علی کی معرفت میرے اور اللہ کے سوا کسی کو نہیں۔ مرکزی صدر نے کہا حضرت علی کی حیات طیبہ ہمارے لئے زندگی گزارنے کا عملی نمونہ ہے آج بھی اگر سیرت حضرت علی پر عمل کیا جائے اور اسلام کو اپنے ذاتی مفادات پر قربان کرنے کی بجائے اسلام کیلئے ہر قسم کی قربانی دی جائے تو ملت مسلمہ ایک بار پھر اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتی ہے۔ تقریب میں منقبت خوانی میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬