‫‫کیٹیگری‬ :
31 March 2018 - 11:45
News ID: 435452
فونت
حجت الاسلام ریاض حسین نجفی:
علی مسجد میں خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس الشیعہ کے مرکزی صدر کا کہنا تھاکہ حضرت ہاشم حاجیوں کو گوشت اور روٹی پر مشتمل کھانے 'ثریت' کھلانے کے حوالے سے مشہور تھے، ان کا کاروباری دائرہ عمل موجودہ پاکستانی شہر ملتان، یمن اور شام تک پھیلا ہوا تھا۔
حجت الاسلام  حافظ ریاض حسین نجفی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ حافظ ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ رجب المرجب بڑی اہمیت اور فضیلت کا مہینہ ہے، جس کی 13 تاریخ کو امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کی ولادت ہوئی اور 27 رجب کو بعثت پیغمبر ہوئی، ماہ رجب حضرت علی علیہ السلام سے منسوب ہے، جن کے آباو اجداد بنو ہاشم نے مکہ کے بنجر اور خشک وادی کو آباد کیا۔ جامع مسجد علی جامعتہ المنتظر میں لاہور میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنو ہاشم کا اعزاز ہے کہ خاتم الانبیا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم اور امام المتقین حضرت علی علیہ السلام اسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، حضرت ہاشم حاجیوں کو گوشت اور روٹی پر مشتمل کھانے 'ثریت' کھلانے کے حوالے سے مشہور تھے، ان کا کاروباری دائرہ عمل موجودہ پاکستانی شہر ملتان، یمن اور شام تک پھیلا ہوا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ حضرت عبدالمطلب نے ابرہا کے مقابلے میں خانہ کعبہ کا دفاع کیا، بنو ہاشم اسلام کی روشن تاریخ ہے۔ حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ انسان کی دو قسمیں ہیں، متقی و فرمانبر دار اور گمراہ و سرکش، انبیا کی اللہ تعالیٰ کی عظمت و بزرگی کے سامنے بے بس اور محتاج ہیں، مشکلات کا واحد راستہ اللہ تعالیٰ کی ذات مقدسہ ہے، باقی شخصیات صرف وسیلہ ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬