08 April 2018 - 16:45
News ID: 435509
فونت
روسی وزارت دفاع ؛
دہشت گرد شکست سے بچنے کے لئے کوئی بھی حربہ استعمال کرسکتے ہیں ۔
کیمیائی حملے

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے شام کے علاقہ  مشرقی غوطہ میں کیمیائی حملے کو دہشت گردوں کو بچانے کی کوشش قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ دوما میں کیمیائی حملے کا شامی فوج اور حکومت سے کوئی تعلق نہیں یہ کام دہشت گردوں اور ان کے اتحادی ملکوں کا ہےجو دہشت گردوں کو بچانے کے لئے کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دوما میں موجود دہشت گردوں نے شامی فوج کے ہاتھوں  شکست سے بچنے کے لئے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

امدادی اہلکاروں کے مطابق حملے کے متاثرین میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔ شام میں امدادی کاموں میں مصروف تنظیموں کے مطابق زخمیوں کو فوراً اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ متعدد افراد کا جسم مفلوج ہوچکا ہے۔

روس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی طرف سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں وہ پہلے ہی دنیا کو آگاہ کرچکے تھے۔ دہشت گرد شکست سے بچنے کے لئے کوئی بھی حربہ استعمال کرسکتے ہیں اور دہشت گردوں نے ماضی کی طرح اس بار بھی شکست سے بچنے کے لئے کیمیائی ہھتیارون کا استعمال کیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬