11 April 2018 - 11:54
News ID: 435533
فونت
سکیورٹی کونسل میں روس کے نمائندے نےشام کے بارے میں امریکی قرارداد کے مسودے کو ویٹو کردیا ہے۔
سلامتی کونسل

رسا ںیوز ایجنسی کی روسیا الیوم سے رپورٹ کے مطابق، سکیورٹی کونسل میں روس  کے نمائندے نےشام کے بارے میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی  قرارداد کے مسودے کو ویٹو کردیا ہے۔ نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ امریکہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں کافی عرصہ سے تحقیقات کی تلاش کررہا ہے جبکہ روسی نمائندے واسیلی نے کہا کہ امریکہ شام کے بارے میں عالمی رائے عامہ کو منحرف اور گمراہ کرنے کی کوشش کررہا ہے روسی نمائندے نے کہا کہ امریکہ شامی باغیوں اور دہشت گردوں کے ایجنڈے پر کام کررہا ہے۔

روسی نمائندے نے کہا کہ امریکہ سچ اورحقیقت کی تلاش میں نہیں بلکہ شام پر فوجی لشکر کشی کے لئے کافی عرصہ سے بہانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ روسی نمائندے نے کہا کہ  امریکہ سچ کا دشمن ہے امریکہ نے گذشتہ سال بھی بہانہ بنا کر شام پر میزائلوں سے حملہ کیا تھا لیکن اب ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬