‫‫کیٹیگری‬ :
11 May 2018 - 17:05
News ID: 435888
فونت
آیت الله وحید خراسانی نے وزیر داخلہ سے ملاقات میں؛
مراجع تقلید قم ایران میں سے آیت الله وحید خراسانی نے ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات میں کہا: صدر جمھوریہ جناب حسن روحانی سے کہئے کہ بیکار جوانوں کو کام کاج فراہم کرنے اور ان کی ملازمت کیلئے کچھ کریں ، ان جوانوں کو اپنی زندگی بسر کرنے کے لئے کام کی ضرورت ہے اور اگر کام کاج نہ ہوگا تو لوگ زندگی بسر نہیں کر پائیں گے ۔
آیت الله وحید خراسانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر داخلہ عبد الرضا رحمانی فضلی نے مرجع تقلید وقت آیت الله وحید خراسانی سے اس دفتر قم میں ملاقات و گفتگو کی ۔

رحمانی فضلی نے اس ملاقات میں حضرت آیت الله وحید خراسانی کو صدر جمھوریہ کا سلام پہونچایا اور مختصر رپورٹ کے پیش کی ۔

حضرت آیت الله وحید خراسانی نے ان سے خطاب کرتے ہوئے کہا: میرا سلام بھی جناب روحانی کو پہونچائے اور ان سے جوانوں کے کام کاج اور بیکاری کے سلسلے میں چارہ اندیشی کے لئے کہئے ، ان جوانوں کو اپنی زندگی بسر کرنے کے لئے کام کی ضرورت ہے اور اگر کام کاج نہ ہوگا تو لوگ زندگی بسر نہیں کر پائیں گے ۔

انہوں نے ملک کی موجودہ مشکلات اور صورت حال کے پیش نظر کہا: آپ جو کر رہے ہیں ایک دشوار اور سخت کام ، اس سلسلے میں حضرت بقیة الله الاعظم (عجل الله تعالی فرجه) متوسل ہوئے اور ہر دن قران کی تلاوت کرکے انہیں ہدیہ کرئے اور ان سے مدد مانگئے ۔

اس مرجع تقلید نے مزید کہا: شعائر اسلامی کی تعظیم پر سنجیدہ ہوئے اور فاطمیہ ، علویہ اور صادقیہ کو عاشور کے مانند برپا کرئے ۔/۹۸۸/ ن۹۷۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬