02 June 2018 - 10:12
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 435892
فونت
امام جمعہ مظفرپور ھندوستان :
حجت الاسلام سید محمد کاظم موسوی نے کہا : اگر امام خمینی رہ سامراجی و استبدادی طاقت کے خلاف محکم و شجاعانہ اقدام نہ کرتے تو آج دنیا میں مسلمان خود کو مسلمان کہنے میں گھبراتا ۔
مولانا محمد کاظم شبیب

حوزہ علمیہ ہندوستان کے استاد اور مبلغ دین مبین اسلام حجت الاسلام سید محمد کاظم موسوی نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے خصوصی گفتگو میں امریکی کی طرف سے ایران جوہری معاہدہ سے باہر ہونے کی مذمت کرتے ہوئے کہا : امریکا ایک ظالم و جابر ملک ہے جو غنڈہ گردی کرنا جانتا ہے ، اس میں انسانیت تو پائی ہی نہیں جاتی ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : امام خمینی رہ نے حقیقی اسلام کی پیروی کرتے ہوئے روز اول اعلان کر دیا کہ دنیا میں جہاں بھی مظلومیت پائی جائے گی ہم ان کی حمایت کرے نگے اور ظالم سے مقابلہ کرے نگے اور انہوں نے عملی صورت میں ایسا کر کے دیکھایا ۔

امام جمعہ مظفرپور نے ایران کی طرف سے صیہونی ناجائز ملک پر میزایل داغے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : صیہونی جانائز حکومت کا وجود ظلم و جبر پر ہے اور اس نے ہزاروں بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام کیا ہے اس کو تباہ ہونے میں ہی پوری دنیا کو سکون و آرام نصیب ہو پائے گا ۔

حجت الاسلام سید محمد کاظم موسوی نے تاکید کرتے ہوئے کہا : کسی کو اس میں شک نہیں ہے کہ اس وقت ایران تنہا ملک ہے جو مسلمان و مظلوم کا حامی ہے اور مسلسل دہشت گردی کا مقابلہ کر رہا ہے ورنہ اسلامی ممالک تو بہت سارے ہیں مگر اکثر سامراجی و ظالم حکومتوں کے غلام بنے ہوئے ان کی سازش پر عمل کر رہے ہیں ۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں