13 May 2018 - 09:44
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 435903
فونت
آج اتوار کے روز پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں امریکہ مردہ باد ریلیاں نکالی جائینگی اور پاکستان کی فضا امریکہ مردہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج جائیگی۔
امریکہ مردہ باد ریلی / پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین نے کہا ہے کہ امریکہ دنیا بھر میں دہشت گرد قوتوں کا سرپرست ہے، ملک بھر میں قائد وحدت علامہ ناصر عباس کے حکم پر 13 مئی کو یوم مردہ باد امریکہ منایا جائے گا۔

اس سلسلے میں ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں امریکہ مردہ باد ریلیاں نکالی جائیں گی اور مظاہرے کئے جائیں گے۔

 اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ اصغر عسکری نے  کہا کہ ملک بھر کی طرح اسلام آباد میں بھی یوم مردہ باد ریلی نکالی جائے گی، جو نیشنل پریس کلب اسلام آباد سے شروع ہوکر ڈی چوک پر اختتام پذیر ہوگی۔

رہنما ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ امریکہ ہی ہے جو فلسطین پر اسرائیل کے غاصبانہ تسلط کو جائز سمجھتا ہے اور جرائم کی پشت پناہی کر رہا ہے، امریکہ ہی ہے کہ جس نے پہلے افغانستان پر اور بعد میں عراق پر حملہ کرکے لاکھوں انسانوں کا خون بہایا۔ امریکہ ہی ہے کہ جس نے داعش کو جنم دیا اور دہشتگردی کا بازار گرم کرایا۔ امریکہ کا پاکستان کے ساتھ رویہ انتہائی متعصبانہ ہے، ہم امریکہ کے ساتھ تمام سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، ہمارے سفارتی عملے کو واشنگٹن میں تنگ کیا جا رہا ہے، بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد میں ایک امریکی سفارت کار کی جانب سے پاکستانی شہری کو گاڑی کے نیچے کچل دیا گیا اور اب قاتل کو آزاد کرانے کی سرتوڑ کوششیں کی جا رہی ہیں۔ یہ چیز کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں