‫‫کیٹیگری‬ :
02 June 2018 - 13:48
News ID: 436131
فونت
علامہ عارف واحدی:
ایم ایم اے کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ متحدہ مجلس عمل آمدہ الیکشن میں بڑی سیاسی قوت بن کر ابھرے گی، ۲۰۱۸ میں حیران کن نتائج آئیں گے ملک میں جاری سیاسی بحران کے خاتمہ میں بھی متحدہ مجلس عمل کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہوگا، ایم ایم اے فاٹا بل کے حوالے سے قومی مفاد میں فیصلہ کرے گی، جے یو آئی کے چند تحفظات ہیں اس پر بات چیت چل رہی ہے، جلد ایک نقطہ پر آجائیں گے۔
حجت الاسلام عارف واحدی

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنرل سیکرٹری متحدہ مجلس عمل، جنرل سیکرٹری کور کمیٹی علماء مشائخ کونسل پاکستان، ممبر کونسل آف اسلامک آئیڈیالوجی، اسلامی تحریک کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے متحدہ مجلس عمل نے مذہبی فرقہ واریت کو دفن کردیا، سیاسی فرقہ واریت کے خاتمہ بھی ایم ایم اے کرے گی، الیکشن2018 میں کوئی بھی سیاسی جماعت واضح اکثریت حاصل نہیں کرسکے گی، مخلوط حکومت کا قیام خارج از امکان نہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی راز ملک، ریاست اور قوم کی امانت ہوتے ہیں، آپس کی چپقلش میں ملک کو کسی صورت نقصان نہیں ہونا چاہیے، نگران سیٹ اپ میں تاخیر جمہوریت کی کمزوری ہوگی، متحدہ مجلس عمل کی اٹھان ملکی سیاست میں طوفان برپا کر دے گی، اٹھان کیساتھ اڑان بھی اچھی ہوگی۔

علامہ عارف واحدی کا کہنا تھا کہ متحدہ مجلس عمل آمدہ الیکشن میں بڑی سیاسی قوت بن کر ابھرے گی، 2018 میں حیران کن نتائج آئیں گے ملک میں جاری سیاسی بحران کے خاتمہ میں بھی متحدہ مجلس عمل کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے فاٹا بل کے حوالے سے قومی مفاد میں فیصلہ کرے گی، جے یو آئی کے چند تحفظات ہیں اس پر بات چیت چل رہی ہے، جلد ایک نقطہ پر آجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے کچھ شکوک و شبہات سامنے آ رہے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن وقت پر ہونا چاہئیں اسی میں جمہوریت کا حسن ہے اور جمہوری اداروں کا استحکام وقت کی ضرورت ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬