‫‫کیٹیگری‬ :
02 June 2018 - 13:54
News ID: 436133
فونت
راغب نعیمی:
تقریب سے خطاب میں سرزمین پاکستان کے ممتاز عالم دین کا کہنا تھا کہ حضرت سیدنا امام حسن (ع) کی ولادت با سعادت ۱۵ رمضان المبارک کومدینہ طیبہ میں ہوئی، حضرت سیدنا امام عالی مقام سیدنا امام حسن بن علی المرتضیٰ (ع) کنیت ابو محمد ہیں، حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے امامِ حسن (ع) اورامامِ حسین (ع) کی نسبت ارشاد فرمایا ''ہمارے یہ دونوں بیٹے جوانانِ جنت کے سردارہیں۔
امام حسن مجتبی راغب نعیمی

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ و ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواسئہ رسول امام حسن(ع)  کی حیات مبارکہ امت کیلئے مینارہ نور ہے، خاندان اہلبیت اطہار کی تعظیم و توقیر اور فرمانبرداری میں نجات اور کامیابی ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ اہل بیت اطہار(ع) کے مقام و مرتبہ کا ادراک اور ان کی شان ہماری سوچ، فکر، تدبر و تفکر اورعقل و شعور سے ماوراء ہے مگر ان سے محبت و عقیدت ان کا ادب و احترام، ان کے مقام و مرتبے کا اقرار و اعتراف اور ان کی اطاعت و اتباع ہمارے ایمان کی اساس اور بنیادی پہلو ہے جس کو اپنائے بغیر آدمی اپنے ایمان کی تکمیل نہیں کر سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حضرت سیدنا امام حسن (ع) کی ولادت با سعادت 15 رمضان المبارک کومدینہ طیبہ میں ہوئی، حضرت سیدنا امام عالی مقام سیدنا امام حسن بن علی المرتضیٰ (ع) کنیت ابو محمد ہیں، حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے امامِ حسن (ع) اور امامِ حسین (ع) کی نسبت ارشاد فرمایا ''ہمارے یہ دونوں بیٹے جوانانِ جنت کے سردار ہیں، حضرت ابوبکر صدیق نے نماز عصر ادا فرمائی اور چل رہے تھے اور آپ کیساتھ حضرت علی(ع) بھی تھے، حضرت ابوبکر صدیق نے حضرت امام حسن (ع) کو دیکھا کہ آپ بچوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں، آپ نے انہیں اپنے کندھے پر اٹھا لیا اور فرمایا میرے باپ آپ پر قربان تم نبی پاک کے ہم شکل ہو، حضرت علی (ع) کے ہم شکل نہیں تو حضرت علی (ع) مسکرانے لگے یعنی بہت خوش ہوئے۔ سیدنا حضرت حسن(ع) وہ عظیم ہستی ہیں کہ جن کے فضائل و مناقب، سیرت و کردار اور کارناموں سے تاریخ اسلام کے صفحات روشن ہیں، آپ (ع) کی تعلیمات و کردار کو اپنا کر معاشرے میں امن و سکون بحال کیا جا سکتا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬