16 August 2018 - 13:23
News ID: 436889
فونت
حجت الاسلام میر اطہر علی :
حوزہ علمیہ قم کے استاد نے کہا : انسان حج کے موقع پر میدان عمل میں اپنے نفس کو ذلیل کر کے اپنے اندر تواضع اور انکساری کا ملکہ پیدا کرتا ہے تا کہ کبھی تکبر و انا پرستی جیسے گناہ میں مبتلی نہ ہو جائے ۔
میر اطہر علی

حوزہ علمیہ قم کے استاد و ہندوستان کے مشہور مبلغ دین مبین اسلام حجت الاسلام ڈاکٹر میر اطہر علی تبریزی نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں حج کو ایک عبادی ، سیاسی و ثقافتی عمل جانا ہے اور بیان کیا : حج اسلام کی ایک ایسی عبادت ہے کہ جس میں حکمتوں اور مصلحتوں کے ایسے خزانہ مخفی ہیں جو مسلمانوں کے لئے نہ صرف آخرت بلکہ دنیا میں سربلندی کے ذرایعہ بن سکتے ہیں ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : یہ وہ عمل ہے جس میں روح عبودیت اور بندگی پروش پاتی ہے جس میں انسان اپنی تمام آرایش اور زینتوں کو چھوڑ کر ایک سادے لباس میں اپنے دوسرے بھائیوں کے ساتھ رہ کر یکجہتی اور المسلم اخ المسلم کا مصداق بنتا ہے ۔

ڈاکٹر میر اطہر نے اعمال حج کو پرورش نفس کا اہم مرکز جانا ہے اور بیان کیا : انسان حج کے موقع پر میدان عمل میں اپنے نفس کو ذلیل کر کے اپنے اندر تواضع اور انکساری کا ملکہ پیدا کرتا ہے تا کہ کبھی تکبر و انا پرستی جیسے گناہ میں مبتلی نہ ہو جائے ۔

حوزہ علمیہ کے استاد نے کہا : حاجی لبیک الھم لبیک جیسی تلبیہ اپنی زبان پر جاری کر کے توحید الہی کی شہادت اور الہی عظمت کا اعتراف کرتا ہے کہ پرور دگارہ ہم ہر قسم کے شرک سے اپنے آپ کو بری کرتے ہیں ، تیرے سوا کوئی اس قابل نہیں ہے جس کی ہم بندگی کریں ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : اسی کے مانند خود کعبۃ اللہ جو آزادی کا ایک مظہر ہے جو انسان کو آزادی کا درس دیتا ہے اور ہمیں خدا کی بندگی کے علاوہ  کسی دوسرے کے سامنے سر تسلیم خم کرنے سے روکتا ہے ۔

حجت الاسلام میر اطہر علی نے بیان کیا : خانہ خدا کے ارد گرد طواف ہمیں سیکھاتا ہے کہ ہم اپنے تمام امور کو خداوند عالم پر موکول کر دیں اور اس کے ماسوا اپنی مشکلات کو حل کرنے کے لئے کسی غیر کا چکر نہ لگائیں ۔/۹۸۹/ف۹۱۵/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬