23 October 2018 - 21:31
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 437487
فونت
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی نے فرانس میں نقاب پر پابندی کو انسانی اور مذہبی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔
حجاب

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی نے فرانس میں نقاب پر پابندی کو انسانی اور مذہبی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

انسانی حقوق کمیٹی نے فرانس سے نقاب پر پابندی کے قوانین پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے اور فرانس کو جواب دینے کے لیے ایک سو اسی دن کا وقت دیا ہے، واضح رہے کہ نقاب پر پابندی کے خلاف فرانس میں سزا پانے والی دو خواتین نے کمیٹی میں شکایت درج کرائی تھی۔

انسانی حقوق کمیٹی نے فرانس سے دونوں خواتین کو ہرجانا ادا کرنے کا بھی کہا ہے، فرانس نے نقاب پر پابندی کا بل دو ہزار دس میں منظور کیا تھا، جس کے بعد اب اس پر عملدرآمد کا آغاز کردیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں