‫‫کیٹیگری‬ :
24 October 2018 - 13:20
News ID: 437491
فونت
عمران خان:
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں امت مسلمہ کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
عمران خان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے پاکستان کےوزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں امت مسلمہ کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، امت مسلمہ اس وقت کسی تنازع کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ریاض اور تہران کو بھی اپنے تمام تحفظات کو دور کرنے کے لیے مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے، پاکستان سعودی عرب اور ایران کے درمیان مصالحتی کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنی چاہئیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ سود کی ادائیگی کی وجہ سے پاکستان کی معیشت مشکلات کا شکار ہے، اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو سعودی عرب سے قرضے کی اشد ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کےوزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔

اس دورے میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

عمران خان آج ریاض میں عالمی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں گے جس میں دنیا بھر سے ممتاز کاروباری شخصیات، سرمایہ کار، بڑی کاروباری کمپنیوں اور ہائی ٹیک انڈسٹری کے نمائندگان شرکت کررہے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬