‫‫کیٹیگری‬ :
04 November 2018 - 21:20
News ID: 437569
فونت
صفر کے آخری عشرہ کی مناسبت سے ؛
صفر کے آخری عشرہ کی مناسبت سے آج ظہر کے وقت اہلبیت عالمی کونسل کے اراکین جن کا تعلق انڈونیشیا سے تھا حرم رضوی میں زیارت کے لئے حاضر ہوئے ۔
حرم رضوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اہلبیت عصمت وطہارت(ع) کےایّام عزا کی مناسبت سے انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے عالمی کونسل اہلبیت کے ساٹھ اراکین بارگاہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام میں زیارت سے مشرف ہوئے اور رواق مبارکہ دارالرحمہ میں آستان قدس رضوی کے ادارہ زائرین غیر ایرانی کی جانب سے منعقد کئے جانے والے ثقافتی و تبلیغی پروگرام سے بھی بہرہ مند ہوئے ۔

حجت الاسلام والمسلمین جناب ھادی قربانیار نے زائرین سے خطاب کرتے ہوئے  امام علی رضا علیہ السلام کے فضائل و مناقب بیان کرتے ہوئے کہا: حضرت امام علی رضا علیہ السلام بشریت کے لئے تمام انسانی کمالات کا مظہر و نمونہ ہیں۔انہوں نے امام رضا علیہ السلام کی عوام سے رفتار و کردار پر روشنی ڈالتی ہوئے کہا: امام ہشتم علیہ السلام جب لوگوں سے میل جول کرتے تو اپنی رفتار و کردار سے دین اسلام کی ترویج کرتے تھے۔

حرم رضوی کے اس خطیب کا کہنا تھا: امام رؤف کی نگاہ میں ہر فرد انسان ہونے کے ناطے مقام و ارزش رکھتا ہے اوراسی لئے آپ سب کا احترام کرتے تھے یہی وجہ تھی اور انہی خصوصیات کی بنا پر آپ لوگوں کے دلوں میں بستے تھے۔

قربانیار نے بتایا کہ امام ھشتم علیہ السلام نرم لہجہ میں غیر مسلم افراد کے ساتھ پیش آتے تھے، مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا: امام علی رضا علیہ السلام کے غیرمسلم دانشوروں کے ساتھ مناظرے دین اسلام کی ترویج اور الہی مفاہیم کو احیاء کرنے میں بہت مؤثر تھے۔

گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا: آج اس امام علیہ السلام کی نورانی بارگاہ سب مسلمانوں اور مختلف مذاہب کے دانشوروں کے لئے پناہ گاہ ہے اور کوئی بھی جب یہاں پر حاضر ہوتا ہے تو امام علیہ السلام کی سیرت و روش سے جذب ہوجاتا ہے۔

قرائت قرآن، زیارت امین اللہ ، نماز جماعت ظہر وعصر، ثقافتی پیک کا ھدیہ کیا جانااور خیمہ امت کا دور من جملہ دیگر پروگرامز میں سے تھے جنہیں بارگاہ رضوی کے ان زائرین کے لئے منعقد کیا گیا تھا۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬